آٹوانڈسٹری برآمدات کے فروغ اور زرمبادلہ حصول میں اہم کردار ادا کرسکتی ہی' محمد ناصر حمید خان

پیر 26 دسمبر 2016 21:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) لاہور چیمبر کے نائب صدر محمد ناصر حمید خان نے کہا ہے کہ آٹوانڈسٹری کے مسائل حل اور جامع پالیسی کے ذریعے اس شعبے کی برآمدات کو فروغ اور بھاری زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے نائب صدر نے کہا کہ آٹوانڈسٹری پاکستان کی انتہائی اہم صنعت ہے جوسالانہ بالواسطہ اور بلاواسطہ کم و بیش 50ارب روپے ٹیکس ادا کررہی ہے جبکہ 18لاکھ سے زائد افراد کا روزگار اس سے وابستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آٹوموٹیو مینوفیکچرنگ یونٹس میں سرمایہ کاری کا حجم 90ارب روپے کے قریب ہے جبکہ آٹو انڈسٹری ٹیکس ادا کرنے والا دوسرا بڑا شعبہ ہے جو مقامی سطح پر عالمی معیار کے آٹوپارٹس تیار کرکے قیمتی زرمبادلہ بھی بچارہا ہے۔

(جاری ہے)

محمد ناصر حمید خان نے کہا کہ زیادہ پیداواری لاگت، مہنگے خام مال اور اس صنعت پر بھاری ڈیوٹیوں و ٹیکسوں کی وجہ سے پاکستان کو آٹوموبیل سیکٹر دیگر ممالک سے بہت پیچھے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آبادی کے حوالے سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے اور آبادی میں اضافے کے ساتھ ساتھ آٹوموبیل کی طلب میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اگر منصوبہ بندی کے تحت کام کیا جائے توآٹوموبیل نہ صرف ملک کی سب سے بڑی انڈسٹری بن سکتی ہے بلکہ لاکھوں مزید لوگوں کو روزگار اور حکومت کو بھاری محاصل دینے کے علاوہ برآمدات میں اضافے کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ بھی ملک میں لاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے مختلف حصوں میں آٹو کلسٹر بناکر مقامی و غیرملکی سرمایہ کاروں کو ترغیب دے سکتی ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر نے کہا کہ سمگلنگ کی وجہ سے مقامی آٹوموبیل سیکٹر کو بھاری نقصان پہنچا ہے لہذا حکومت سمگلنگ پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی