کراچی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نئے سال کے پہلے ہفتے بلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر49ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبو ر کر گیا مارکیٹ سرمائے میں1کھرب سے زائدروپے کااضافہ ،مارکیٹ کیپٹلائزیشن96کھرب سے بڑھ کر97کھرب روپے کی سطح پرجاپہنچا

ہفتہ 7 جنوری 2017 22:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2017ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نئے سال کے پہلے ہفتے میںبلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا،گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر49ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبو ر کر کے بند ہواجبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے مارکیٹ کیپٹلائزیشن96کھرب سے بڑھ کر97کھرب روپے کی سطح پرجاپہنچا،کاروبار کے دوران 20 ارب روپے مالیت کے 43 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کو اگرچہ پاناما کیس کی تشویش رہی لیکن انہیں کارپوریٹ سیکٹر پر اعتماد بھی ہے جس کے باعث انہوں نے منافع بخش شعبوں میں نہ صرف سرمایہ کاری کی بلکہ مارکیٹ میں فروخت کا رجحان بھی کم دیکھا گیا جس کے نتیجے میں مستقبل کے سودے زیادہ ہوئے اور مارکیٹ کسی منفی صورتحال سے دوچار نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے مارکیٹ میںکاروبارکاآغازتیزی کے ساتھ ہوااورصرف4کاروباری دنوںمیںانڈیکس میں1353.82پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میںآیاتاہم ایک روزہ مندی کے سبب انڈیکس122.56پوائنٹس گھٹ گیاگزشتہ ہفتے خریداری کے باعث کاروباری تیزی کے ساتھ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرانڈیکس49105پوائنٹس کی بلندترین سطح پربھی دیکھاگیاتاہم مندی کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس47791پوائنٹس کی نچلی سطح پربھی آگیاتھا۔

ہفتہ واررپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے انڈیکس 47900،48000 ،48100 ،48200 ،48300 ،48400 ،48500 ،48600 ،48700 ،48800 ،48900اور49000پوائنٹس کی 12بالائی حدعبورکرگیا۔گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکے ایس ای100میںانڈیکس1231.26پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 47806.97 پوائنٹس سے بڑھ کر49038.23پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس809.60پوائنٹس کے اضافے سے 26661.31پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32842.44پوائنٹس سے بڑھ کر33426.44پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب66ارب50کروڑ25لاکھ29ہزار889روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم96کھرب28ارب51کروڑ43لاکھ72ہزار21روپے سے بڑھ کر 97 کھرب 95ارب1کروڑ69لاکھ1ہزار910روپے ہوگیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںگزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 50 کروڑ 12 لاکھ 64ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو27ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ کم سے کم32کروڑ92لاکھ41ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو18ارب روپے تک محدودرہی تھی۔

گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمجموعی طور پر 2119 کمپنیوں کاکاروبارہواجس میں سی1117کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،893میںاور109کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ،دوست اسٹیلزلمیٹڈ،سمٹ بینک،بینک آف پنجاب،پاک الیکٹرون، اینگرو پولیمر، عائشہ اسٹیل مل،فوجی سیمنٹ،پی ٹی سی ایل،ازگارڈنائن،پیس پاک لمیٹڈاورپاک انٹرنیشنل بلک سرفہرست رہے۔#

Browse Latest Business News in Urdu

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ