انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر پاکستان کو تیکنیکی معاونت فراہم کرے۔ قائم مقام گورنر سندھ

منگل 31 جنوری 2017 21:06

انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر پاکستان کو تیکنیکی معاونت فراہم کرے۔ قائم مقام گورنر سندھ
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2017ء) قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ خطہ میں پاکستان ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے، سرمایہ کاری کیلئے یہاں بے شمار مواقع بھی دستیاب ہیں، کم لاگت ہیومن ریسورس اور قدرتی وسائل پرکشش اہمیت کے حامل ہیں۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرنیشنل سینٹر کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ارانچا گونزا لیس کے اعزاز میں گورنر ہائوس میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، ڈبلیو ٹی او میں پاکستان کے سفیر سید توقیر شاہ، ٹی ڈی اے پی کے چیف ایگزیکٹیو ایس ایم منیر سمیت مختلف صنعتی و تجارتی چیمبرز کے سربراہان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی ترقی کے لئے انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر کا کردار نہایت اہمیت کا حامل رہا ہے، ترقی پذیر ممالک میں انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر نے تیکنیکی معاونت باالخصوص تجربہ کار ماہرین کی خدمات کے باعث وہاں کی معیشت کو پروان چڑھانے میں اپنا منفرد کردار ادا کیا ہے، اس ضمن میں برآمدات کے فروغ کے لئے ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر کے مابین مزید تعاون نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے لئے ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر کی سربراہ ارانچا گونزالیس نے گورنر سندھ کو یقین دلایا کہ انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر پاکستان کو ہر ممکن تیکنیکی مدد و معاونت فراہم کرے گا تاکہ پاکستان کی معاشی صورتحال مزید بہتری کی طرف گامزن ہو سکے، اس سلسلے میں پاکستان میں چھوٹے اور درمیانہ درجے کے کاروبار سے منسلک افراد کو معاونت فراہم کریں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں