وال اسٹریٹ جنرل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو دنیا کی 5ویں بہترین اسٹاک مارکیٹ قراردے دیا

منگل 14 فروری 2017 17:35

وال اسٹریٹ جنرل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو دنیا کی 5ویں بہترین اسٹاک مارکیٹ قراردے دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2017ء) امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو دنیا کی 5 ویں بہترین اسٹاک مارکیٹ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ امن وامان کی صورت حال میں بہتری سے معاشی ترقی ، جمہوریت کے استحکام میں مدد ملی ہے جبکہ متوسط طبقہ کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایکس دنیا کی پانچویں بڑی اسٹاک مارکیٹ بن چکی ہے، پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ گزشتہ 8 سال کی بلند ترین سطح 5 فیصد سے بڑھ چکی ہے ،جبکہ رواں سال شرح نمو میں 5.4 فیصد کا اضافہ متوقع ہے۔

وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق سی پیک ، بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے بڑے منصوبوں کے باعث پاکستان کی معاشی ترقی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی معاشی ترقی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر کا حجم 20 ارب ڈالر تک بڑھ چکا ہے جس کی وجہ سے عام آدمی کی قوت خرید میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سوئٹزر لینڈ کی معروف کمپنی کے چیف ایگزیکٹو برونو اولیز ہوک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں متوسط طبقہ کی تعداد میں اضافہ کے باعث گزشتہ پانچ سال کے دوران کمپنی کی سیلز میں دو گنا اضافہ ہونے سے اس کا حجم ایک ارب ڈالر سالانہ تک بڑھ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلہ میں پاکستان میں معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کے باعث مڈل کلاس میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ