سام سنگ نے پیرس میں منعقدہ گلوبل لانچنگ تقریب میں نیا لائف اسٹائل ٹی وی متعارف کرادیا

بدھ 15 مارچ 2017 19:14

سام سنگ نے پیرس میں منعقدہ گلوبل لانچنگ تقریب میں نیا لائف اسٹائل ٹی وی متعارف کرادیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء)سام سنگ الیکٹرانکس نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقدہ شاندار گلوبل لانچنگ تقریب میںکیو ایل ای ڈی ٹی وی کی نئی سیریز اور فریم متعارف کرادیا ہے ۔سام سنگ نے جدید تخلیقاتی ٹیکنالوجی کے حامل کیو ایل ای ڈی ٹی وی کی نئی سیریز متعارف کراکے ایک بار پھر ثابت کیا کہ جدت اور ٹیکنالوجی میں سام سنگ کا کوئی ثانی نہیں ہے ۔

سام سنگ الیکٹرانکس کے پریذیڈنٹ برائے ویوژل ڈسپلے بزنس HS Kim, کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم نے اپنے صارفین کر ایک بار پھر باور کرایا ہے کہ جدت،تخلیق اور ٹیکنالوجی میں کوئی سام سنگ کا ہمعصر نہیں ہے ،اسٹیٹ آف آرٹ اسٹائل،اسمارٹ فیچرز اور اعلیٰ پکچر کوالٹی کے باعث یقینی طور پر ہماری یہ نئی سیریز ٹی وی کے جدید دور کا آغاز ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

سام سنگ نے نئی ٹی وی سیریز اور فریم کی تعارفی تقریب کیلئے فرانس کے شہر پیرس کا انتخاب کیا جسے روشنیوں کا شہر کہا جاتا ہے ۔

یہ تمام ٹی وی اعلیٰ و معیاری پکچر ٹیکنالوجی سے لیس ہیں ،ان ٹی وی کی تیاری میں استعمال کردہ تخلیقاتی ٹیکنالوجی اور pain points ٹی وی دیکھنے کے تجربے کو دوبا لا کرینگے۔سام سنگ نے QLED TVسیریز کے ان ٹی وی کی تیاری میں پکچر کوالٹی پر خاص توجہ دی ہے ،اس کی زیادہ بہتر کلر پرفارمنس اور DCI-P3 کلر اسپیس تصویر کی کوالٹی کو اور زیادہ بہتر بناتے ہیں،یہ ٹی وی 100فیصد کلر والیم کو رسپانڈ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور برائٹنس کی کسی بھی سطح پر تمام رنگوں کا اظہار کرسکتے ہیں،مثال کے طور پر ان ٹی وی میں کسی پتے کو مختلف رنگوں میں دیکھا جاسکے گا،سام سنگ نے ان ٹی وی کی تیاری میں new metal Quantum Dot material کا استعمال کیا ہے جو رنگوں کے اظہار کو اور زیادہ بہتر بناتے ہیں،ان ٹی وی میں متعارف کردہ pain points کے حوالے سے سام سنگ کا کہنا ہے کہ ٹی وی صارفین کو ٹی وی کی تنصیب کیلئے cable clutter, اور پتلی دیواروں کے مسائل کا سامنا تھا ،تاہم ہم نے 2017کی QLED TV کی لائن اپ میں pain points فراہم کرکے اس مسئلے کا بھی حل دیدیا ہے اور یہ ٹی وی شفاف اور انویزیبل کنکشن کیبل کے ذریعے دیگر ڈیوائسز سے منسلک کئے جاسکتے ہیں،سام سنگ نے ان ٹی وی کے ساتھ ساتھ صارفین کو ژStudio Standساور ژGravity Standس, کے آپشنز بھی فراہم کئے ہیں،سام سنگ کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا فریم بھی اپنی مثال آپ ہے اور یہ فریم متعدد کٹیگریز میں100سے زائد آرٹ پیسز میں دستیاب ہے جس میں لینڈ اسکیپ،آرکیٹیکچر،وائلڈ لائف،ایکشن،ڈرائنگ اور دیگر شامل ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ