نیشنل فوڈز کا مائیکرو سافٹ کلاؤڈ پلیٹ فارم اپنانے کا فیصلہ

بدھ 15 مارچ 2017 19:14

نیشنل فوڈز کا مائیکرو سافٹ کلاؤڈ پلیٹ فارم اپنانے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) پاکستان کے سرکردہ فوڈ برانڈ نیشنل فوڈز نے مائیکرو سافٹ کلاؤڈ پلیٹ فارم اپنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔مائیکرو سافٹ O365 سالوشن سے ملک بھر میں نیشنل فوڈز کی600سے زائد ملازمین مستفید ہوسکیں گے ۔نیشنل فوڈز کی جانب سے مائیکرو سافٹٖ پلیٹ فارم پر منتقلی کا مقصد کمپنی کی ساکھ کو مستحکم کرنا اور مستقبل میں کاروبار کی توسیع کے حوالے سے منصوبہ بندی ہے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں نیشنل فوڈ ز لمیٹڈ کے سی ای او ابرار حسن کا کہنا تھا کہ معیار اور ترقی کے اعتبار سے نیشنل فوڈز کا شمار ملک کی چیدہ چیدہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے طور پر کیا جاتا ہے ،ہم نے ٹیکنالوجی کے دنیا سے ہم آہنگ رہنے کیلئے مائیکرو سافٹ کلاؤڈ پلیٹ فارم اپنانے کا فیصلہ کیا اور ہمیں امید ہے کہ اس اقدام کے نتیجے میں کمپنی کے معیار اور کاروبار میں اضافہ ہوگا،نیشنل فوڈز کے جنرل منیجر آئی ٹی سید ذیشان علی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملٹی پل فوڈ کٹیگری کے بڑے تیار کنندہ اور برآمد کنندہ کی حیثیت سے نیشنل فوڈز کاروباری استحکام،بچت اور قابل اعتماد شیئرنگ ڈیٹا اور محفوظ اسٹوریج کیپیسٹی کا خواہاں ہے اور اسی مقصد کیلئے ہم نے مائیکرو سافٹ پلیٹ فارم پر منتقلی کا فیصلہ کیا ،ہمیں بین الاقوامی اور پاکستان میں اپنے مختلف پلانٹس پر کمیو نیکیشن کے مسائل کا سامنا تھا اور ہم کمیو نیکیشن کے عمل کو تیز تر بنانا چاہتے تھے ،ہمیں امید ہے کہ مائیکرو سافٹ سالوشن کے باعث ہم اس مقصد میں کامیاب ہونگے اور مائیکرو سافٹ 365سے نیشنل فوڈز کا آئی ٹی کا شعبہ مزید مضبوط ہو کرکمپنی کی ترقی میں زیادہ فعال کردار ادا کرسکے گا۔

(جاری ہے)

مائیکرو سافٹ پاکستا ن کے SMSP ڈائریکٹر شعیب خلیل کا کہنا تھا کہ ہمارا عزم اپنے کلائنٹس کو بہترین سروس کی فراہمی ہے اور ہم مختلف انٹر پرائزز کو مختلف شعبوں میں مہارت فراہم کرکے ان کی خود انحصاری میںاضافہ کررہے ہیں اور ہم مائیکرو سافٹ 365اپنانے پر نیشنل فوڈز کو مبارکباد دیتے ہیں۔نیشنل فوڈز کو مائیکرو سافٹ365سالوشن کی فراہمی میں انٹر نیشنل آفس پراڈکٹ ،مائیکرو سافٹ کا آفیشل ڈپلائمنٹ پارٹنر ہے ۔انٹر نیشنل آفس پراڈکٹ کا شمار پاکستان کی قدیم اور بڑی آئی ٹی کمپنیوں میں ہوتا ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی