پاکستان کی جانب سے ریکارڈ مالیت کا قرض لینے کے باوجود عوام پر قرضوں کا بوجھ اب بھی دوسرے ملکوں کی نسبت کافی کم ہے، رپورٹ

دنیا کے 150 سے زائد ممالک کے شہری پاکستانیوںسے زیادہ مقروض ہیں،ملکی قرضوں اور آبادی کے تناسب سے جاپانی دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقروض ہیں

پیر 20 مارچ 2017 12:17

پاکستان کی جانب سے ریکارڈ مالیت کا قرض لینے کے باوجود عوام پر قرضوں کا بوجھ اب بھی دوسرے ملکوں کی نسبت کافی کم ہے، رپورٹ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) پاکستان کی جانب سے ریکارڈ مالیت کا قرض لینے کے باوجود عوام پر قرضوں کا بوجھ اب بھی دوسرے ملکوں کی نسبت کافی کم ہے۔ دنیا کے 150 سے زائد ممالک کے شہری پاکستانیوںسے زیادہ مقروض ہیں۔ملکی قرضوں اور آبادی کے تناسب سے جاپانی دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقروض ہیں۔ جاپان کے ہر شہری پر 85 ہزار 700 ڈالر قرضوں کا بوجھ ہے۔

دوسرے نمبر پر آئر لینڈ ہے۔ جس کا ہر شہری 67 ہزار 147 ڈالرکا مقروض ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 2016 کے اختتام پر سنگاپور کا ہر شہری 56 ہزار 113 ڈالر، بلجیم کا ہر شہری 44 ہزار 202 ڈالر اور ہر امریکی 42 ہزار 504 ڈالر کا مقروض تھا۔تاہم پاکستان کے ہر شہری کے ذمہ اوسطاً 800ڈالر کا قرض بنتا ہے۔ ہر بھارتی نے 900 ڈالر، ہر چینی نے 1300 ڈالر اور ہر ایرانی نے 600 ڈالر کا قرض ادا کرنا ہے۔زیادہ قرض دینے والے ٹاپ ٹین ممالک میں کینیڈا کا ہر شہری اوسطاً 42 ہزار 142 ڈالر، اٹلی کا 40 ہزار 461 ڈالر اور ہر برطانوی شہری اوسطاً 36 ہزار 206 ڈالر کا مقروض ہے۔آبادی کے تناسب سے کم ترین قرض لینے والوں میں لائبیریا پہلے نمبر پر ہے، جس کا ہر شہری صرف 27 ڈالر کا مقروض ہے، تاجکستان کے ہر شہری پر اوسطا قرض کا بوجھ صرف 50 ڈالر ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ