کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر

مریض کی کسی بھی استعمال کی ہوئی چیزکوہاتھ مت لگائیں یااستعمال مت کریں۔مریض کے کپڑوں کوگرم پانی کے ساتھ اچھی طرح دھوئیں مگراس وقت بھی دستانوں کااستعمال کریں۔اگرغربت کی وجہ سے مریض کے لیے علیحدہ کمرہ میسرنہیں تومریض کوچاہیے کہ سب افرادسے کم ازکم تین فٹ کے فاصلے پررہے

منگل 24 مارچ 2020

coronavirus se bachao ki hifazti tadabeer
تحریر: منیب عارفی تنولی

کوروناوائرس جومتعدی مر ض ہے عالمی وباکی صورت اختیارکرچکاہے۔زیادہ تر افراد جو کوروناوائرس سے متاثر ہوجاتے ہیں وہ اگرحفاظتی تدابیراپنائیں توجلد ٹھیک ہوجاتے ہیں۔اگرحفاظتی تدابیرنہ اپنائی جائیں تواس سے کوروناوائرس سے ہونے والی بیماری سنگین ہوسکتی ہے۔ اس بیماری سے بچاؤاحتیاط کے ذریعے ممکن ہے،اگرذراسی بھی احتیاط نہ برتی گئی تو اس کے تباہ کن اثرات سے بڑے نقصان سے آپ دوچارہوسکتے ہیں۔

سوشل میڈیاپرہراک وائرل بات پرمت یقین کریں اورنہ خودعوام میں یاگھرمیں خوف وہراس پھیلائیں۔کوروناوائرس کامقابلہ کریں اورحکومت ِ پاکستان کی دی ہوئی ہدایات پرسختی سے عمل کریں۔جوش دلانے والوں کوبھی ہوش کے ناخن لینے چاہییں جو”نیم ملاں خطرہ ایمان اورنیم حکیم خطرہ جان“ بنے پھرتے ہیں۔

(جاری ہے)

دُنیائے اسلام کے مفکرین کابھی یہی فیصلہ ہے کہ اس وقت دعاؤں،فرض نمازوں کے ساتھ ساتھ نوافل کاضروراہتمام کیاجائے،اپنے گناہوں پرندامت اور توبہ کی جائے، مگر حفاظتی تدابیرپرعمل پیراہوناانتہائی ضروری ہے۔

”تقدیرمیں موت لکھی ہوئی آجائے گی“کہنے والوں کی باتوں کوسننے کے باتھ اس پرسوچیں ضرورمگرحفظان ِ صحت کے اصولوں پرپہلے کاربندلازمی ہوں۔ذیل میں کچھ حفاظتی تدابیرہیں جوورلڈہیلتھ آرگنائزیشن اورحکومت پاکستان کی طرف سے تجویزکی گئی ہیں۔
تصدیق شدہ کوروناوائرس والے شخص یازیر ِ تفتیش افرادسے قریبی لوگ رابطے میں رہیں،مریض کی دیکھ بھال کریں،ضروری بتائی گئی ادویات استعمال کروائیں اوربنیادی ضروریات کے ساتھ ساتھ اُن کی صحت کی نگرانی کریں مگرڈاکٹرکی دی گئی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے مریض کی مددکرناچاہیے۔

احتیاطی تدابیرپرسختی سے عمل کرنے کاکہیں۔اگرکسی کوکھانسی،بخاریاسانس کی قلت پیداہوتووہ اپنی صحت کی دیکھ کی دیکھ بھال کرنے والے ڈاکٹرسے فورارابطہ کرے۔اگرمریض کوکسی بھی قسم کی طبی ایمرجنسی ہے تو911پرکال کریں یاپاس موجوداہلکاروں کومطلع کریں۔
گھریلوافرادکوچاہیے ایسے مریض کی ممکنہ مددکریں مگراپنا تحفظ بھی یقینی بنائیں،گھریلوافرادکوچاہیے کہ کسی اورکمرے میں رہیں یازیادہ سے زیادہ مریض سے علیحدہ ہوکررہیں۔

اگرممکن ہوتوالگ الگ کمروں میں سویاجائے اورعلیحدہ باتھ روم استعمال کیے جائیں۔کمروں میں ہواکی آمدکویقینی بنائیں اورخصوصااگرموسم اجازت دے تومریض کوہوادارکمرے میں زیادہ سے زیادہ آرام کروائیں۔خودبھی اورگھروالوں کوبھی حفظان ِ صحت کے اصولوں پرپابندکریں جیساکہ کم ازکم 20سیکنڈزتک اپنے ہاتھوں کوعلیحدہ علیحدہ صابن اورنیم گرم پانی سے دھوئیں۔

گندے ہاتھوں سے اپنی آنکھوں،ناک اورمنہ کومت چھوئیں کیونکہ آلودہ ہاتھ آپ کی آنکھوں ناک یامنہ میں وائرس منتقل کرسکتے ہیں۔ جب لوگوں کے آس پاس جائیں توفیس ماسک پہنیں اورخصوصامریض ماسک پہنے۔ہوسکے توڈسپوزیبل ماسک اوردستانے استعمال کریں۔ڈسپوذیبل ماسک اوردستانے ضائع کریں،انہیں دوبارہ استعمال مت کریں۔ماسک اودستانے نکالنے کے بعدہاتھوں کودوبارہ دھوئیں۔

کسی بھی قسم کاگھریلوسامان مریض کے ساتھ شیئرنہ کریں۔مریض کوعلیحدہ کھانے کے برتن،گلاس،تولیے،پلنگ اوردیگراشیاء استعمال کے لیے دیں۔
مریض کی کسی بھی استعمال کی ہوئی چیزکوہاتھ مت لگائیں یااستعمال مت کریں۔مریض کے کپڑوں کوگرم پانی کے ساتھ اچھی طرح دھوئیں مگراس وقت بھی دستانوں کااستعمال کریں۔اگرغربت کی وجہ سے مریض کے لیے علیحدہ کمرہ میسرنہیں تومریض کوچاہیے کہ سب افرادسے کم ازکم تین فٹ کے فاصلے پررہے۔

آپ شعوری طورپراس بات کویقینی بنائیں کہ آپ اور آپ کے آس پاس کے لوگ اچھی سانس کی حفظان صحت پر عمل پیرا ہیں،تکلیف کی صورت میں فوراادارہ صحت کے بتائے ہوئے طبی ڈیپارٹمنٹ میں رابطہ کریں۔
جہاں زیادہ رش ہووہاں ہرگزمت جائیں،کسی سے گلے نہ ملیں،مریض سے یازیرِتفتیش فردسے کلام سلام کریں مگرہاتھ نہ ملائیں یعنی کے مصافحہ نہ کریں۔ غیرضروری طورپرکسی کے گھرمیں نہ آئیں اورنہ کسی کوآنے دیں۔

کوروناوائرس سے بچاؤکے لیے بتائی گئی حفاظتی تدابیرکریں،گھروں اوررہائشی جگہوں میں کوروناوائرس کے پھیلاؤکوروکیں۔
ایک اچھامسلمان اورانسان ہونے کاثبوت دیں۔ان سب چیزوں کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کاضرورخیال کریں جولاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنی دن کی مزدوری نہیں کرسکتے اوراُن کے پاس ایک وقت کے کھانے کے لیے کچھ نہیں۔ذراتھوڑاکھالیں مگرسوچیں ضرورکہ کسی کا پیٹ تواس افراتفری میں خالی تو نہیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

coronavirus se bachao ki hifazti tadabeer is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 24 March 2020 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.