
ڈسکہ شہر میں رینجرز کا گشت، مقتول وکلا کی پر امن تدفین
پنجاب میں پولیس گردی کے عام واقعات ہیں آئے دن میڈیا پر پولیس گردی کی المناک داستانیں آتی رہتی ہیں لیکن حکمران پولیس کلچر کو ختم کر نے میں ناکام ہو چکے ہیں
جمعرات 28 مئی 2015

پولیس کے موجودہ نظام میں عوام کی شکایات کا بڑھنا ایک غور طلب مسئلہ ہے لیکن ابھی تک ایسا کو ئی طریقہ وضع نہیں ہو سکا کہ ان شکایات کا بر وقت ازالہ کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے۔ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف پولیس کے نظام میں خامیوں کو دور کر نے کے لیئے بھر پور کوششیں کر رہے ہیں وہ اپنی تقاریرمیں تھانہ کلچر کو تبدیل کر نے کے لئے مختلف اقدامات کا ذکر کر تے رہتے ہیں۔ ان کی ترجیح میں شامل ہے کہ پولیس میں انتہائی قابل اور پڑھے لکھے لوگ شامل ہو کرپولیس نظام میں تبدیلی کا باعث بنیں لیکن تھانوں میں تعینات عملہ کی چیرہ دستیوں سے عام لوگ تنگ آچکے ہیں۔
پنجاب میں پولیس گردی کے عام واقعات ہیں آئے دن میڈیا پر پولیس گردی کی المناک داستانیںآ تی رہتی ہیں لیکن حکمران پولیس کلچر کو ختم کر نے میں ناکام ہو چکے ہیں۔
(جاری ہے)
موضع سیخواں میں رانا خالد عباس ایڈووکیٹ اور عرفان چوہان ایڈووکیٹ کے نماز جنازہ میں ممبران اسمبلی ارمغان سبحانی ایم این اے ،آصف باجوہ ایم پی اے ،رانا افضل ایم پی اے ،محمد افضل منشاء سٹی صدر مسلم لیگ ن ،تاجروں ،سماجی تنظیموں، گوجرانوالہ ڈویڑن بار کونسل، پنجاب بار کے ممبران، مقامی وکلاء، صحافیوں، سیشن ججز، سول ججز، سول سوسائٹی نے شرکت کی جب جنازے گھر سے اٹھائے گئے تو رشتہ داروں اور والدین میں کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبار ہو گئی پر امن طور دونوں وکلاء کو آبائی قبرستان میں سپر دخاک کر دیا گیا ان کے ایصال ثواب کے لیئے رسم قل آج 27مئی بروز بدھ کو ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی۔
مقتول رانا خالد عباس ایڈووکیٹ کی والدہ نے کہا کہ پولیس نے میر ابیٹا چھین لیا میری اللہ تعالی سے دعا اور حکمرانوں سے اپیل ہے کہ مجھ انصاف دلایا جائے میرے بہادر بیٹے کو قتل کرنے والے پولیس والوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
مقتول عرفان چوہان ایڈووکیٹ کے والد محمد انور نے نوائے وقت سے باتیں کر تے ہو ئے کہ چھ بیٹوں میں سے عرفان دوسرے نمبر پر تھے انہوں نے محنت مزدوری کر کے اپنے بیٹے عرفان کو وکیل بنایا اس کی عمر 26سال تھی اس کی اپنے ماموں کی بیٹی سے منگنی ہو چکی تھی چند ماہ بعد اس کی شادی ہو نے والی تھی اس کے والد چچا اور بھائیوں نے کہا کہ انہیں انصاف دلایا جائے۔
انجمن رائس ڈیلر ز ایسوسی ایشن غلہ منڈی کے صدر نلک محمد جابر ،سماجی رہنما حاجی محمد ارشد مغل نے کہا کہ پولیس نے بہت زیادتی کر کے شہر کا امن تباہ کر دیا۔
ڈی ایس پی ڈسکہ وسیم ڈار نے کہا کہ ڈسکہ میں ہو نے والہ حادثہ اچانک ہوا ہے ہماری کوشش ہو گی کہ قانون کے مطابق انصاف ہو دونوں فریقین کو صبر وتحمل سے کام لینا چاہئیے اور مفاہمت سے آگے بڑھنا ہو گا ڈی پی او سیالکوٹ سے فون پر بار بار رابطہ کیا گیا انہوں نے فون نہیں سنا بلکہ ان کا سٹاف مختلف طریقوں سے بات نہ کرانے پر ٹالتا رہا۔
بار ڈسکہ کے سابق سیکرٹری ریاض سہیل ایڈووکیٹ ،سابق صدر بار ،بابائے وکلاء چودھری شکر اللہ گھمان نے کہا کہ ہم اپنے وکلاء کو قتل کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف آخری حد تک جائیں گے تاکہ ان کو پھانسی کے تختہ پر لٹکایا جائے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
-
”منی بجٹ“غریبوں پر خودکش حملہ
-
معیشت آئی ایم ایف کے معاشی شکنجے میں
-
احتساب کے نام پر اپوزیشن کا ٹرائل
-
ایل این جی سکینڈل اور گیس بحران سے معیشت تباہ
-
حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم
مزید عنوان
Daska Sheher Main Rangers Ka Gasht is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 28 May 2015 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.