
ڈیرہ غازی خان۔۔6سال کی مدت میں سیوریج سسٹم ناکارہ ہوگیا
ملک کی بات کرنے سے قبل اس وقت ہم شہر ڈیرہ غازیخان کی بات کرتے ہیں کہ جہاں پر ہر دور حکومت میں یہاں سے منتخب ہونے والے نمائندوں نے ترقیاتی فنڈز کو بے دردی کے ساتھ لوٹا ہے ڈیرہ غازیخان شہر کے ہونے والے میگا ترقیاتی کاموں میں میگا کرپشن کو اب ظاہر ہو رہی ہے
منگل 25 جولائی 2017

(جاری ہے)
ان ترقیاتی کاموں میں شہر کی سیوریج لائن از سر نو تعمیر کی گئی اور اسی طرح سے پانی کی بڑی سکیموں سمیت شہرکی80فیصد سڑکیں بھی از سر نو تعمیر کی گئی تھیں ان ترقیاتی کاموں پر اربوں روپے خرچ کئے گئے۔
یہ تمام ترقیاتی کام یہاں کے شہریوں کے بنیادی حقوق میں شامل تھے اور پھر یہ کام عوام ہی کے ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی رقوم سے کرائے گئے حکمرانوں یا کھوسہ سر داروں نے اپنی جیب سے نہیں کرائے لیکن افسوس کہ ڈیرہ غازیخان شہر میں ہونے والے ان ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا۔ اس کی نشاندہی بارہا ان کالموں میں کی گئی جو آج بھی ریکارڈ پر ہے اس نشان دہی پر ان سرداروں کے حواریوں کو زبردست تکلیف ہوئی تھی اور وہ زبردست سیخ پا ہوئے تھے۔لیکن آج سچائی پھر ظاہر ہو رہی ہے کہ جس کی نشان دہی آج میئر شاہد حمید خان نے بھی واضح طور پر کرتے ہوئے کہا 2009ء کے دوران شہر کے ہونے والے ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل استعمال ہونے اور کرپشن کی وجہ سے پورے شہر کی سیوریج لائن نیچے سے تباہ ہو چکی ہے۔ جس کی وجہ سے کسی وقت بھی شہر میں اچانک سڑکوں کے بیٹھ جانے کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے انہو ں نے اس تمام تر صورتحال 2009ء اور2010ے کے دوران ہونے والے ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے بارے میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے لے کر چیف سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے محکمہ پبلک ہیلتھ کے کرپٹ انجینئرز نے2009ء کے دوران 65کروڑ روپے کی لاگت سے شہر میں جو سیوریج لائن بچھائی تھی اس میں کرپشن کی گئی جس کی وجہ سے آج سٹی پٹرول پمپ ، مکتبہ زکریا۔ آب شرف چوک، بلاک نمبر 4اور بلاک نمبر وی کی درمیانی سڑکوں کا سیوریج سسٹم تباہ ہو کر مکمل طور پر ناکارہ ہو چکا ہے اسی طرح سٹی پٹرول پمپ بلاک نمبر5اور بلاک نمبر9کی درمیانی سڑک کا سیوریج سسٹم اب نئے سرے سے دوبارہ تعمیر کیا جارہا ہے۔ قوم کا پیسہ ایک مرتبہ پھر کرپشن کی نظر ہو چکا ہے اس وقت پبلک ہیلتھ کے ایکسئن وسیم باجوہ اور ایس ڈی او فتح اللہ درانی تھے جنہوں نے بر سر اقتدار سرداروں کے ایک خاص حواری کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے یہ سیوریج سکیم تیار کی جس میں ہونے والی کرپشن اب شہریوں سمیت تمام آفیسران کے سامنے ظاہر ہو چکی ہے۔ صرف چھ سال کے عرصہ میں سیوریج لائنوں کا بیٹھ جانا اور سڑکوں کا تباہ ہو جانا آخر کس کے کھاتے میں جائے گا؟ ۔ان کروڑ پتی بن جانے والوں کا احتساب کیوں نہیں ہو رہا عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کو کن لوگوں نے چھٹی دے رکھی ہے 65کروڑ تو 2009ء میں خرچ ہو ئے تھے اور اب دوبارہ پورے شہر کا سیوریج سسٹم اگر تعمیر کیا جائے تو دو ارب روپے کی لاگت آئے گی اور پھر اس میں بھی کرپشن ہو گی وزیر اعلیٰ پنجاب کے شکایات سیل کی ٹیم 2012ء میں بھی اسی سیوریج سسٹم میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کرنے ڈیرہ غازیخان آئی تھی ۔لیکن اس وقت کے بر سر اقتدار لوگوں نے ٹیم کو بے بس کر دیا تھا اور وہ واپس چلی گئی تھی لیکن اب تو وہ لوگ بر سر اقتدا ر نہیں رہے قوم کے اس پیسہ میں کرپشن کرنے والوں کو بے نقاب کرکے شہریو ں کو بتایا جائے کہ آخر 6سال کے مختصر عرصہ میں یہ سیوریج لائن کیوں اتنی جلدی تباہ ہو گئی۔ پبلک ہیلتھ کے آفیسران اور اس وقت کے بر سر اقتدار اور ان کے کرپٹ حواریوں کو شامل تفتیش کرکے قوم کی رقم واپس کرائی جائے اور پھر اسی لوٹی ہوئی رقم سے شہر بھر کا سیوریج سسٹم از سر نو تعمیر کرایا جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اس مسئلہ پر ڈیرہ غازیخان کے شہریوں کی فوری مدد کریں جبکہ کمشنر ڈپٹی کمشنر میئر اور چیئرمین ضلع کونسل ڈیرہ غازیخان آپس میں مل بیٹھ کر شہر کو بچانے کے لئے لائحہ عمل تیار کرکے ہنگامی بنیادوں پر کام کرائیں اور کرپشن کرنے والوں کو عوام کی عدالت میں بے نقاب کریں۔ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
مزید عنوان
Dera Ghazi Khan 6 Saal Ki Umddat Main Sewrage System Nakara Ho Giya is a khaas article, and listed in the articles section of the site. It was published on 25 July 2017 and is famous in khaas category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.