اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد

9/11کے بعد مغرب کی نظر میں ہر مسلمان دہشت گرد تھا اس لیے کہ مغرب کا سفید فام نقاب پوش تھا ۔نیوزی لینڈ میں اُس کے چہرے سے نقاب اُتر گیا ۔مغرب اور مغربی میڈیا نے اپنے سفید فام کو دہشت گرد نہیں کہا بلکہ ایک حملہ آور کا نام دیا لیکن دنیا نے تسلیم کر لیا کہ مجرم مغرب کا سفید فام ہے

Gul Bakhshalvi گل بخشالوی جمعہ 22 مارچ 2019

islam zinda hota hai har karbala ke baad
یزید نے سراُٹھایا تو رب العزت نے اُس کا سرہمیشہ کیلئے جھکا دیا میدانِ کربلا میں امام حسین نے اپنے 72رفقاء ِ دین کیساتھ شہادت عظیم کا رتبہ پایا اور یزید تادمِ دنیا فانی کے گالی بن کر رہ گیا۔ ایسا ہی کچھ رب کائنات نے ہم دین مصطفےٰ کے شیدائیوں کا سربلند کرنے کیلئے وسیلہ بنایا ۔
نیوزی لینڈ میں 50دین مصطفےٰ کے شیدائیوں نے اللہ کے گھر نماز جمہ کے دوران جامِ شہادت نوش کیا تو مغربی یزیدوں کے چہروں سے نقاب اُتر گیا۔

9/11کے بعد مغرب کی نظر میں ہر مسلمان دہشت گرد تھا اس لیے کہ مغرب کا سفید فام نقاب پوش تھا ۔نیوزی لینڈ میں اُس کے چہرے سے نقاب اُتر گیا ۔مغرب اور مغربی میڈیا نے اپنے سفید فام کو دہشت گرد نہیں کہا بلکہ ایک حملہ آور کا نام دیا لیکن دنیا نے تسلیم کر لیا کہ مجرم مغرب کا سفید فام ہے مسلمان مفت میں بدنام ہے۔

(جاری ہے)

مسلمان کا سرفخر سے بلند ہوگیا ۔

نیوزی لینڈ کی یونیورسٹی میں اذان کی صدابلند ہوگئی ۔دنیا نے دیکھا بھی اور سنا بھی اور ثابت ہواکہ دین مصطفےٰ کبھی سرنگوں نہیں ہوتا۔مسلمان کے خون کا قطرہ جب شانِ مصطفےٰ کیلئے گرتا ہے توجم جاتا ہے اور وہ ظالم او ر انشانیت کے دشمن کیلئے موت کا پیغام ہوتا ہے ۔نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں قرآن حکیم کی تلاوت سے دنیا نے تسلیم کر لیا کہ رنگ ونسل سے ماورا دین مصطفےٰ ایک عالمگیر مذہب ہے جسے نہ تو دبایا جاسکتا ہے نہ مٹایا جاسکتا ہے ۔

سلام ہے نیوزی لینڈ کی مساجد میں شہید ہونے والوں کو !!! آپ کا خون رائیگاں نہیں گیا آپ شہادت کا رتبہ پاگئے اور آپ کے خون کی مہک نے دنیا بھر میں گلشن مصطفےٰ کو مہکا دیا ۔ترکی کے عظیم مذہبی رہنما ادرگان نے ایک عظیم الشان جلسہ عام میں نیوزی لینڈ کی مساجد میں قتل عام کی ویڈیو دیکھی کہ اسلام دوستی کا ثبوت دئیے ہوئے مغربی قوتوں کی دہشت گردی اور فطرتی مسلمان دشمنی کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا اقوامِ متحدہ سمیت دنیا بھر کی تنظیموں نے اسلام اور مسلمانوں پر حملہ تسلیم کر لیالیکن کسی نے نہیں کہا کہ یہ حملہ آور عیسائی دہشت گرد ہے اگر یہ مسلمان ہوتا تو اسے مسلمان دہشت گرد کہتے ۔

دین مصطفےٰ پیغامِ امن ہے ، دہشت گرد مسلمان نہیں ہوتا وہ مسلمان کے بہروپ میں غیر مسلم ہوتا ہے یا غیر مسلموں کا آلہ کار ہوتا ہے ۔دہشت گرد کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا وہ صرف اور صرف دہشت گرد ہوتا ہے ۔9/11اسرائیل کی سازش تھی لیکن بدبخت مغرب کی کچھ انتہاپسند قیادت اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے اپنے درباریوں کو استعمال کرتا ہے لیکن اپنے مقاصد کے حصول کے بعد پاکستان کے ڈکٹیٹر حکمران ضیاء الحق کیساتھ اپنے ہی جرموں کو اپنے گھناؤنے کردار کے بے نقاب ہونے کے خوف سے فضا میں اُڑاد یتا ہے تاکہ نہ رہے بانس نہ بجے بانسری ۔

امریکہ نے مسلمان دشمنی میں 9/11کا ڈرامہ رچا کر اپنے ہی ملک میں اپنی ہی قوم کے باشندوں کو ہلاک کرکے الزام مسلمانوں پر لگا کر 18سال تک افغان قوم کے خلاف اپنے اتحادیوں کیساتھ جنگ لڑی لیکن آخر کار گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگیا ۔امریکہ کے درباری ، مودی سرکار نے اپنے ہی ملک کے باشندوں کو خود کش حملے میں مروایا اور الزام پاکستان پر لگایا لیکن آج وہ اپنے ہی قوم کے زیر عتاب ہے 
جانے کیوں یہ مغربی سفید فام دہشت گرد بھول جاتے ہیں کہ دین مصطفےٰ ایک عالمگیر مذہب ہے اس کو نہ تو دبایا جاسکتا ہے نہ مٹایا جاسکتا ہے ۔

آج بفضل تعالیٰ نیوزی لینڈ کی مساجد کے شہداء کی شہادت نے دنیائے اسلام میں ایک نئی روح پھونک دی مسلمان عالمی دنیا میں سرخرو ہوگیا ۔دنیا پر ثابت ہوگیا کہ اصل دہشت گرد امریکہ اور اُس کے حواری ہیں، لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ان ممالک کی عوام چاہے اُن کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہے انسانیت کے قتل کے خلاف اپنے ہی ممالک کی قیادت کو موردِ الزام ٹھہراتے ہیں آسٹریلیا کے سفید فام دہشت گرد نے ہالینڈ کی عوام دوستی میں بھی رنگ بھر دئیے ۔

امن کا نوبل انعام لینے والی برما کی وزیر اعظم نے برما میں قتل عام پر خاموشی اختیار کی لیکن نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے اپنے ملک میں انسانیت کے احترام میں جو کردار ادا کیا قابل صد تحسین ہے اپنے ملک کے باشندوں کے تحفظ کیلئے ایسا ہی کردار انسانیت کی شان ہے۔
کاش! پاکستان کے حکمران اور سیاستدان اس حقیقت کو تسلیم کر لیں کہ اپنے ملک کی عوام کے بنیادی حقوق کیلئے کردار اُن کا قومی اور مذہبی فریضہ ہے لیکن بدقسمتی سے مدینہ ثانی پا کستان میں ایسا ایک خواب ہے جس کی تعبیر المناک تو ہو سکتی ہے خوب صورت نہیں!!!!

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

islam zinda hota hai har karbala ke baad is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 22 March 2019 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.