
جنڈیالہ شیر خان
پاکستان میں بہت سے ایسے شہر موجود ہیں جو بہت پہلے سے قائم تھے لیکن اپنے سے بعد میں بسائے گئے شہروں کی شہرت کے آگے ناں ٹھہر سکے اور ایک قصبہ یا عام دیہات بن کہ رہ گئے
ڈاکٹر سید محمد عظیم شاہ بُخاری
پیر 23 نومبر 2020

جنڈیالہ شیر خان، شیخوپورہ سے بہت پہلے بسایا گیا تھا لیکن آج ضلع شیخوپورہ کا ایک قصبہ ہے جو شہر سے شمال کی جانب 14 کلومیٹر کی دوری پہ واقع ہے۔ اس شہر کی تاریخ پہ نظر ڈالی جائے تو کوئی خاص مستند تاریخی دستاویزات نہیں ملتیں سوائے تزک جہانگیری اور شاہجہاں نامہ میں موجود چند سطروں کے جو اس کا نام اور مقام بتانے تک محدود ہیں ۔
دستیاب ذرائع سے پتہ چلتا ہے کہ جنڈیالہ شیر خان مغلیہ دور میں ایک بہت اہم شہر تھا جو اکبر بادشاہ نے اپنے ایک معتمدِ خاص '' شیر خان '' کو جاگیر کے طور پر عنایت کر رکھا تھا۔
(جاری ہے)
اس مشہور قصبے میں دو اہم اور تاریخی جگہیں واقع ہیں آئیں ان پہ نظر ڈالتے ہیں۔
باؤلی جنڈیالہ شیر خان ؛
باؤلی ایک ایسے گہرے کنویں کو کہتے ہیں جس میں پانی کی سطح تک سیڑھیاں بنائی گئی ہوں (یعنی پانی تک رسائی سیڑھیوں کے ذریعے ہو) اور اس کے ارد گرد راہداریاں اور کمرے بنے ہوتے ہیں جو شدید گرمی میں بھی ٹھنڈے رہتے ہیں۔ گزرے وقتوں میں اُمراء یہاں آرام کرتے تھے اور یوں تپتی دوپہریں ٹھنڈے پانی کے پہلو میں بیٹھ کر گزار دیتے تھے. عمومی طور پر تاریخی عمارتوں کے احاطے میں سیڑھیوں والے کنویں (باؤلیاں) ضروری ہوتے تھے۔ شروع شروع میں تو یہ تعمیری کاموں میں استعمال ہوتی تھیں لیکن بعد میں تفریح اور آرام گاہ کے طور پر مستقل موجود رہتی تھیں۔عموماً باؤلی کا استعمال راجپوت دور میں شروع ہوا۔ برصغیر میں شیر شاہ سوری نے بھی کافی باؤلیاں بنوائیں جن میں ہاتھی اور گھوڑے بھی اتر سکتے تھے۔ بعض باؤلیوں میں خفیہ راستے بھی بنائے جاتے تھے تاکہ ہنگامی حالات میں استعمال ہو سکیں ۔ جہاں بھی راجپوت اور شیر شاہ سوری کے دور کے قلعے موجود ہیں وہاں یہ باؤلیاں ضرور ملتی ہیں ۔
یہاں ہم بات کر رہے ہیں اس خوبصورت باؤلی کی جو جنڈیالہ میں واقع ہے۔ چونکہ یہ قصبہ ایک ایسی جگہ واقع تھا جہاں آس پاس آب پاشی کے لیئے کنوؤں کے سوا پانی کا کوئی خاص ذریعہ نہیں تھا لہٰذا شہنشاہ اکبر کے دور میں اس وقت کے شرفاء و رؤساء میں سے ایک ، شیر خان نے ایک بزرگ سید غزنوی کے حکم پر ایک باؤلی تعمیر کروائی جو یہاں کے لوگوں کی پانی کی ضروریات کو پورا کرتی تھی۔ یہیں باؤلی کی سیڑھیوں پر ہی شیر خان نے ایک سرائے بھی تعمیر کروائی جس میں لاہور سے کشمیر جانے والے مسافروں کو مقامی تاجر اپنا سامانِ تجارت بیچا کرتے تھے۔

باؤلی کی بات کریں تو یہ مغلیہ طرز تعمیر کا ایک نادر نمونہ ہے جس کی چوکور عمارت کے مرکز میں ایک بڑے گنبد والا کمرہ ہے جو آٹھ چھوٹے چھوٹے کمروں سے گھرا ہوا ہے جنہیں ''ہشت بہشت'' یعنی آٹھ جنتوں سے تعبیر کیا گیا ہے۔ اس باؤلی کا راستہ شمال میں موجود وہ سیڑھیاں ہیں جس کی محراب پر پتھر کا کُتبہ لگایا گیا تھا۔ باؤلی کی چھت پر پانچ خوبصورت اٹھ کھمبے، کینوپی یا ہشت پہلو (جس کے آٹھ پہلو یا دروازے ہوں) واقع ہیں جو گنبد اور محرابوں سے مُزین ہیں۔ ان میں مرکزی احاطہ قدرے بڑا جبکہ چار کونوں پر واقع کینوپی چھوٹے اور ایک سائز کے ہیں۔
یہ پنجاب میں موجود چند خوبصورت باؤلیوں میں سے ایک ہے۔ دیگر باؤلیاں قلعہ روہتاس ، واں بھچراں، دینہ، اٹک اور واہ میں واقع ہیں جن کی حالت دگرگوں ہے۔ 2010 تک اس باؤلی کی حالت بھی انتہائی شکستہ تھی لیکن محکمہ آثار قدیمہ کی محنت نے اسے دیکھنے کے قابل بنا دیا ہے۔ اگرچہ یہ اپنے اصل ڈیزائن جیسی عمدہ اور نفیس نہیں ہے لیکن شیر خان کا ذوق اور مغلیہ طرز تعمیر دیکھنے کا شاندار نمونہ ہے۔
یہ باؤلی وارث شاہ کے مزار کے عقب میں واقع ہے جس کی اندرونی محراب پر لگے پتھر کے ایک کُتبے پر فارسی کے سات اشعار اُبھرے ہوئے تھے جو یہ ہیں ؛
بفرمودہ سید غزنوی۔ ۔ ۔ رفع المکان خان عالیجناب
محیط سخا و کرم شیر خان۔ ۔ ۔ لہ ابرار کف ہمتش بردہ آب
بنا کرد وائے زمین کرم۔ ۔ ۔ ۔ لہ شد رشک بر چشمہ آفتاب
زد لوش بودد لوگر دوں خجل۔ ۔ ۔ ۔زچرخش بود چرخ در پیچ و تاب
مہ نخشب از شرم ناید بروں۔ ۔ ۔ ۔اگر یکشب ایں وای بیند بخواب
از تاریخ آن گربہ پرسد خرد۔ ۔ ۔ ۔ بہ از چاہ نخشب بگو در جواب
شہنشاہِ اکبر کے عہد میں جو مبارک نصب والا کامیاب بادشاہ تھا
سید غزنوی کی فرمائش پربلند مرتبہ خان عالی جناب (شیر خان)
کرم اور سخاوت کے سمندر شیر خان نے، جس کی سخاوت کے ہاتھ سے بادلوں نے آب و تاب حاصل کی
اپنی سخاوت کے سر چشمے سے ایک باؤلی تیار کروائی، جو چشمہ آفتاب کے لیئے باعثِ رشک ثابت ہوئی
اس باؤلی کے ڈول کو دیکھ کر آسمان کا ڈول (سورج) بھی شرمسار ہے
اور اسکی چرخی کو دیکھ کر آسمان پیچ و تاب میں ہے
اگر کبھی رات کو مہِ نخشب اس باؤلی پر نگاہ ڈال لے تومارے شرم کے باہر نہیں نکلے گا
اگر عقل اس کی تاریخ دریافت کرے تو جواب میں کہہ دویہ چاہِ نخشب سے بھی بہتر ہے
1975 میں شیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنر نے سابق گورنر پنجاب، جنرل غلام جیلانی خان کے حکم پراس پرانے کُتبے کو باؤلی سے اتار کر لاہور کے عجائب گھر بھیج دیا جو آج بھی اسلامی گیلری لاہور میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس باؤلی کی تاریخی حیثیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے باشعور اہلِ علاقہ نے ایک ویسا ہی کُتبہ بنوا کر یہاں نصب کروا دیا جس کے ساتھ فارسی اشعار کا اردو ترجمہ بھی لکھا گیا تاکہ عوام الناس اس باؤلی کی تاریخی حیثیت سے روشناس ہو سکیں۔
مزار پیر وارث شاہ ؒ
اک جاگدا دکھی بیمار راتیں
یا راتیں چور تے ٹھگ جاگدا
یا جاگدا پہرے دار راتیں
یا جاگدا عشق دی رمز والا
یا جاگدا یار دا یار راتیں
وارث میاں سب سو جاندے
بس جاگدا پروردگار راتیں
تے شاگرد مخدوم قصور دا اے

کُنڈے مار کے ایہناں حویلیاں دے
جبکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ آپ نے ہیر رانجھا کے قصہ کو آخری شکل اپنے آبائی گاﺅں جنڈیالہ شیر خان میں دی، جسے مختلف کاغذوں پر الٹی سیدھی لکیروں میں ڈھالا جس کا نمونہ اب بھی موجود ہے۔
جب ”ہیر رانجھا“ کے قصہ کے متعلق آپکے استاد محترم حضرت غلام مرتضٰی کو علم ہوا تو انہوں نے اس واقعہ پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا
وارث شاہ، بابا بلھے شاہ نے علم حاصل کرنے کے بعد سارنگی بجائی اور تم نے ہیر لکھ ڈالی۔
آپ نے کوئی جواب نہ دیا تو مولانا نے اپنے مریدوں کو کہہ کر آپ کو ایک حجرے میں بند کروا دیا۔ دوسرے دن آپکو باہر نکلوایا اور کتاب پڑھنے کا حکم دیا جب آپ نے پڑھنا شروع کیا تو مولانا صاحب کی حالت دیکھنے کے قابل تھی۔ سننے کے بعد فرمایا،
"وارثا! تم نے تو تمام جواہرات مونج کی رسی میں پرو دئیے ہیں۔"
یہ پہلا فقرہ ہے جو اس کتاب کی قدر و منزلت کو ظاہر کرتا ہے۔ سید وارث شاہ درحقیقت ایک درویش صوفی شاعر ہیں۔ ایک جگہ پر اللہ تعالیٰ کی حمد اس طرح بیان کرتے ہیں
عشق کیتی سو جگ دا مول میاں
پہلاں آپ ای رب نے عشق کیتا
معشوق ہے نبی رسول میاں
وارث شاہ کے حجرے والی مسجد کا انتظام اب ’ انجمن وارث شاہ‘ کے نام کی تنظیم چلاتی ہے۔ ملکہ ہانس میں حجرہ وارث شاہ میں ہر سال ’جشن وارث شاہ‘ کے نام سے ایک میلہ منعقد کیا جاتا ہے جس میں ہیر وارث شاہ پڑھنے کا مقابلہ ہوتا ہے۔
”ہیر“ میں بہت سی پنجابی کہاوتوں کا بھی استعمال کیا گیا ہے جو لوگوں کے لیے ضرب المثل کا درجہ رکھتی ہیں۔
افضل حق نے اپنی کتاب معشوقہ پنجاب میں لکھا ہے کہ آپ نے 10 محرم 1220ھ میں وفات پائی۔
تتھے شعر کیتا یاراں واسطے میں
پرکھ شعر دی آپ کر لین شاعر
گھوڑا پھیریا وچ نخاس دے میں
پڑھن گھبرو دیس وچ خوشی ہو کے
پھل بیچیا واسطے باس دے میں
وارث شاہ نہ عمل دی راس میتھے
کراں مان نمانڑا کاستے میں
من بھاوندا کھاویے جگ آکھے گلاں جگ بھاوندیاں رسدیاں نے
وارث جنہاں نوں عادتاں بریاں نے سب خلقتاں انہاں بھجدیاں نے
Asher, Catherine B. The Architecture of Mughal India.
Cambridge: Cambridge University Press, 1992.
Khan, Ahmad Nabi. Islamic Architecture of Pakistan: An Analytical Exposition.
Islamabad: National Hijra Council, 1990.
Khan, Ahmed Nabi and Robert Wheeler. Islamic Architecture in South Asia.
Oxford Oxfordshire: Oxford University Press, 2003.
Koch, Ebba. Mughal Architecture.
New Delhi: Oxford University Press, 2002
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Jandiala Sher Khan is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 23 November 2020 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.