
جنوبی پنجاب میں گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن
ملتان شہر میں سیوریج مسائل کے حل کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کر دئیے گئے
منگل 26 جنوری 2021

ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے انتظامی اقدامات تسلسل کے ساتھ کئے جائیں اور ذخیرہ اندوزوں،ناجائز منافع خوروں پر کڑی نظر اور ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔حکومت پنجاب کے بروقت اور موٴثر اقدامات سے آٹا،چینی اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے زائد نرخ پر اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف آپریشن سے عوام کو سستی اشیاء خورد نوش کی فراہمی یقینی ہو رہی ہے۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتیں آزاد ہیں اور وہ اپنے مذہبی تہوار جوش و خروش سے مناتے ہیں جبکہ انڈیا میں انہیں شدید تحفظات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت نے قائداعظم کے وڑن کے مطابق ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے،نیا پاکستان قائداعظم کی سوچ اور وژن کا عکاس ہے،اس موقع پر فرخ زبیر،بشپ کامران مائیکل،اقبال عاربی زاہدہ قریشی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام احساس کفالت سنٹرز سے کیش امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ضلع ملتان کے 84 ہزار مستحقین میں 1 ارب روپے سے زائد رقم تقسیم کر دی گئی۔ضلع کے 1 لاکھ 6 ہزار مستحقین احساس کفالت پروگرام سے مستفید ہوں گے جن میں تحصیل سٹی کے 25 ہزار اور صدر کے 21 ہزار مستحقین امداد حاصل کر چکے ہیں جبکہ جلالپور کے 18 ہزار اور شجاع آباد کے 19 ہزار متاثرین کو بھی کیش امداد فراہم کر دی گئی ہے۔امداد کی فراہمی کے لئے ضلع میں 15 احساس کفالت مراکز میں 27 کاونٹرز قائم کئے گئے ہیں۔اس ماہ شروع ہونے والا کیش امداد کا سلسلہ کامیابی کے ساتھ اختتام کی طرف گامزن ہے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق سیاحت کے فروغ بارے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا۔حکومت پنجاب نے ملتان کی صدیوں پرانی مذہبی و ثقافتی اہمیت اجاگر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔شہر کی تاریخی مقامات کی بحالی بارے خصوصی ٹیم ساجدہ ونڈل کی قیادت میں کمشنر آفس آئی اور بریفنگ دی۔اس موقع پر قلعہ کہنہ قاسم،مزارات کی بحالی بارے مختلف امور پر تفصیلی بحث اور غور کیا گیا۔
کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا کہ اولیاء کرام کی دھرتی کو روشنیوں کا شہر بنانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کیا گیا۔اولیاء کرام کے مزارات ملتان کی شان اور اس خطے کی پہچان ہیں۔دنیا بھر سے لوگ روحانی سکون حاصل کرنے اولیاء اللہ کے درگاہ پر آتے ہیں۔صدیوں پرانی عمارات کا طرز تعمیر سیاحوں کیلئے خصوصی دلچسپی کا باعث ہے۔تاریخی عمارات اور عبادت گاہوں کی حفاظت کیلئے محکمہ آثار قدیمہ کردار ادا کرے۔ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے کہا کہ واٹر ورکس روڈ کی طرف قلعہ کی دیوار بحال ہونی چاہیے۔ڈی جی ایم ڈی اے،پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی آغا علی عباس نے کہا ہے کہ تاریخی مقامات کی بحالی میں عوامی رائے کو مدنظر رکھ کر تمام مقامات کو اصلی حیثیت میں بحال کرنا چاہیے۔اجلاس میں ڈائریکٹر تعلقات عامہ سجاد جہانیہ،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل محمد ارفع،میونسپل افسر زاہد اقبال،ایس ڈی او آر کیا لوجی غلام محمد،ریجنل منیجر ٹی ڈی سی پی اشعر اقبال،رانا طارق منیجر اوقاف،سید علی رضا گردیزی،محمد علی واسطی ،جبار مفتی،شوکت اشفاق،پرویز ونڈل،نظر عباس کاظمی اور دیگر افسران اور سول سوسائٹی کے افراد موجود تھے۔پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محمد ندیم قریشی سے ممبر پاکستان بیت المال پنجاب فرخ زبیر نے ملاقات کی۔
ممبر پاکستان بیت المال پنجاب اور ایم پی اے پی پی 216 کی جانب سے مستحقین میں فنڈز کی تقسیم کے حوالے سے تفصیلی گفتگو اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ممبر پاکستان بیت المال پنجاب فرخ زبیر نے کہا کہ پی پی 216 میں مستحق افراد میں جلد امدادی چیک تقسیم ہوں گے ۔نواب پور جہیز جلنے کے واقعہ میں دو بہنوں کو جہیز کیلئے کپڑے اور سامان بیت المال نے خرید کر دیا ہے۔بیت المال کی جانب سے اسپیشل مسیحی بچوں کو کرسمس کے موقع پر ویل چیئرز تقسیم کی گئیں ہیں۔ پاکستان بیت المال مستحق افراد میں امداد کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات ندیم قریشی حکومت پنجاب کی جانب سے نواب پور جا کر جہیز کیلئے 5 لاکھ روپے کا امدادی چیک دونگا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نواب پور واقعہ کیلئے پانچ لاکھ روپے مالی امداد کی منظوری دے دی ہے۔پی پی 216 کے ذہین طلباء و طالبات میں امدادی چیک تقسیم ہوں گے۔حکومت کا کام عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے جس کی وہ ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔پی پی 216 کے یتیم اور مستحق بچوں کے تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Janobi Punjab Main Giraan Froshoon K Khilaf Crack Down is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 26 January 2021 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.