
خدارا ویاگرا کو معاف کر دیجئے
پاکستان میں بالخصوص مرد حضرات میں پیناڈول کے بعد اگر کسی دوا نے شہرت پائی تو وہ ویاگرا ہے. مشہور زمانہ دوا ویاگرا میں ایک سالٹ sildenifil ہے
چوہدری عامر عباس
جمعرات 7 نومبر 2019

ویاگرا Phosphodiesterase 5 Inhibitors گروپ سے تعلق رکھتی ہے جن پر پاکستان میں مکمل طور پر پابندی عائد ہے. معلوم نہیں کہ اس گروپ سے تعلق رکھنے والی ادویات کی تیاری میں ایسی کونسی رکاوٹ ہے جو اس گروپ سے تعلق رکھنے والی ادویات Sildenafil ، Tadalafil اور اسی طرح کی دوسری ادویات کی تیاری میں مانع ھے. کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر جاوید سبزواری کیساتھ اس سلسلے میں وضاحت سے بات ہوئی. ان کا یہ ماننا ہے کہ یہ دوائیں امریکہ ، یورپ ، آسٹریلیا حتی کہ ہمارے ہمسایہ ملک بھارت تک میں تیار ہورہی ہیں، ان دواؤں کا ایک بہت اہم استعمال ان مریضوں میں کیا جاتا ھے جن کے پھیپھڑوں کی نالیوں کا دباؤ قدرتی طور پر زیادہ ھوتا ھے ۔
(جاری ہے)
بعض اوقات نوزائیدہ بچوں کو بھی یہ دوائی استعمال کروانا پڑتی ھے ، ترقی یافتہ ممالک میں تو یہ دوا ان بچوں میں انجیکشن کے ذریعے دی جاتی ھے تاکہ ان کے پھیپھڑوں کی نالیوں کا دباؤ نارمل سطح پر رکھا جاسکے ۔
دل کے وہ مریض جن کے دل کے پٹھے بہت کمزور ہوجاتے ھیں ، جب ان میں یہ دوا استعمال کروائی گئی تو کچھ مریضوں میں اس کے بہت اچھے نتائج سامنے آئے.
مجھے حیرت اس وقت ہوئی جب میری اسکی بابت طبیہ کالج کے ایک پروفیسر حکیم صاحب سے بات ہوئی. انھوں نے کہا کہ پاکستان میں بیشتر نیم حکیم حضرات جنسی کمزوری کی ہربل ادویات کیساتھ ویاگرا یا اس سے ملتی جلتی کسی دوسرے برانڈ کی دوا بھی پیس کر دیتے ہیں اور ہتھیلی پر سرسوں جمانے کی کوشش کرتے ہیں. پہلی ہی خوراک گویا جادو اثر کرتی ہے اور حکیم صاحب کی واہ واہ ہونے کیساتھ ساتھ کاروبار چمک اٹھتا ہے. ویاگرا کے جڑی بوٹیوں کے ساتھ ملا کر استعمال سے مقدار خوراک کا کوئی حساب ہی نہیں رہتا اور دوسرا یہ کہ ایک دوا کے دوسری مخالف دوا کیساتھ استعمال سے بعض دفعہ شدید نقصان دیکھنے میں آیا ہے جس سے جسم کا کوئی اہم حصہ بھی ناکارہ ہو سکتا ہے.
ویاگرا نہ تو کوئی زہر ہے اور نہ ہی یہ اتنی خطرناک دوا ہے کہ اس کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے. اگر ویاگرا کو کارڈیالوجسٹ یا کنسلٹنٹ فزیشن کی ہدایات کے مطابق استعمال کیا جائے تو یہ مکمل طور پر محفوظ دوا ہے. کیونکہ اگر یہ اتنی ہی خطرناک ہوتی تو دنیا میں ڈرگز کو کنٹرول کرنے والے سب سے بڑے ادارے ایف ڈی اے نے اس پر فوری طور پر پابندی عائد کر دینی تھی اور دوبارہ کبھی فروخت کی اجازت نہیں دینی تھی. بہت سی ادویات پر پابندی عائد کی بھی ہے. معدے کی ایک دوا Rhinitidine اس کی حالیہ مثال ہے. البتہ ویاگرا آج بھی امریکہ اور یورپ میں دھڑادھڑ فروخت ہو رہی ہے. پاکستان میں ویاگرا پر پابندی کی اگر کوئی وجوہات بھی ہیں تو ان پر سوچا جا سکتا ہے اور حکمت عملی کے تحت ان کو دور بھی کیا جا سکتا ہے. میری رائے میں اس کیلئے ڈاکٹرز اور فارماسسٹس پر مشتمل محکمہ صحت کے اعلی حکام کی ایک کمیٹی ترتیب دی جائے جو ہنگامی بنیادوں پر اس بات کا جائزہ لے کہ پاکستان میں ان دواؤں کی تیاری اور فروخت ہر پابندی کیوں عائد ھے. اور ویاگرا میں موجود Sildenifil اور اسی گروپ کے دیگر سالٹس کے غیر محفوظ اور غیرقانونی استعمال کو کس طرح روکا جا سکتا ہے. اگر مزہبی حوالے سے کوئی مسئلہ درپیش ہے تو عالم دین کو بھی اس کمیٹی کا حصہ بنانے میں کوئی مضائقہ نہیں. میری تجویز یہ ہے کہ ویاگرا یعنی Sildenifil اور اسی گروپ کے دیگر سالٹس کو پاکستان میں اجازت دے کر فزیشن یا کارڈیالوجسٹ کے نسخے کیساتھ پابند کر دیا جائے تو اس کے منفی اثرات اور نقصانات سے سو فیصد محفوظ رہا جا سکتا ہے بلکہ اس دوا سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے.
یہ کمیٹی ان تمام عوامل کا جائزہ لینے کے بعد ان دواؤں کی تیاری اور فروخت کےلئے سفارشات مرتب کرکے حکومت تک پہنچائے تاکہ حکومت پاکستان ان سفارشات کی روشنی میں مناسب اقدامات کرکے ان دواؤں کی تیاری اور فروخت کو یقینی بنا سکے.
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
KHUDARA Viagra KO Muaff Kar Dijye is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 07 November 2019 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.