
کسی وزیراعظم کو پہلی بار انویسٹٹیگیشن کا سامنا
پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار ”منتخب وزیر اعظم“ محمد نواز شریف سپریم کورٹ کی پانامہ پیپرز لیکس کی تحقیقات کے قائم کردہ” جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم “کے سامنے پیش ہو گئے ہیں۔وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ہزار سیاسی اختلاف لیکن ٍ یہ ایک حقیقت ہے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار ”وقت حاکم “ ایک ایسی 6رکنی جوائنٹ ایکشن ٹیم کے سامنے پیش ہو ئے ہیں
جمعہ 16 جون 2017

پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار ”منتخب وزیر اعظم“ محمد نواز شریف سپریم کورٹ کی پانامہ پیپرز لیکس کی تحقیقات کے قائم کردہ” جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم “کے سامنے پیش ہو گئے ہیں۔وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ہزار سیاسی اختلاف لیکن ٍ یہ ایک حقیقت ہے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار ”وقت حاکم “ ایک ایسی 6رکنی جوائنٹ ایکشن ٹیم کے سامنے پیش ہو ئے ہیں جو سپریم کورٹ نے پانامہ پیپرز لیکس کی تحقیقات کے لئے قائم کی ہے جے آئی ٹی جہاں اپنے بعض ارکان کے طرز عمل سے ایک ماہ کے دوران ہی ” متنازعہ“ بن گئی ہے وہاں جے آئی ٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس،آئی بی ،ایس ای سی پی، نیب ، ایف بی آر اور وزارت قانون پر تفتیش کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔
(جاری ہے)
بالٓاخر حکومت نے قومی اسمبلی نے ”متحدہ اپوزیشن“ کے بائیکاٹ کے دوران قومی بجٹ 2017-18 ء منظور کرا لیا ہے۔ متحدہ اپوزیشن قومی بجٹ پر بحث کا حصہ ہی نہیں بنی اپوزیشن پورا سیشن ایک ”نان ایشو“پر ” واک آؤٹ اور بائیکاٹ “ کا کھیل کھیلتی رہی” گو نواز گو “ کے نعروں میں اپوزیشن ”مست “رہی ہر اجلاس میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید دنیا جہاں کے ہر ایشو پر اظہار خیال کرنے کے بعدواک آؤٹ کا ڈرامہ رچاتے رہے لیکن انہیں بجٹ پر بحث کی توفیق نہیں ہوئی ۔ اپوزیشن تضادات کا شکار رہی ہے دو روز ہی”عوامی پارلیمنٹ لگا سکی ،موسم گرما کی شدت نے اپوزیشن کو ”بے بس “ کر دیا اسی طرح اپوزیشن نے 6وزارتوں کے مطالبات زر پر 2500سے زائد کٹوتی کی تحاریک جمع کرائیں لیکن کٹوتی کی تحاریک پر بھی بحث پر حصہ نہیں لیا۔حکومت نے اپوزیشن کی مزاحمت نہ ہونے پر ”منٹوں “ میں بجٹ منظور کرلیا جس پر وفاقی وزیر خزانہ کو اپوزیشن کا شکر گذار ہونا چاہیے اپوزیشن نے اپنا سارا وقت قومی بجٹ پر اپوزیشن لیڈر کی تقریر براہ راست ٹیلی کاسٹ نہ کئے جانے کے خلاف احتجاج میں گذار دیا۔ اب اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ وزیر اعظم محمد نواز شریف سے حالیہ دورہ سعودی عرب پر قومی اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اس بات کی گارنٹی دے رہے ہیں کہ ان کی قومی اسمبلی میں آمد پر اپوزیشن کا کوئی ایک رکن بھی نعرے نہیں لگائے گا۔ لیکن ایسا دکھائی دیتا ہے وزیر اعظم ان کی پیشکش کو شرف قبولیت نہیں بخشیں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد اور پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نوراعوان کے در میان لین دین کے جھگڑے کی باز گشت جہاں سیاسی حلقوں میں سنی گئی وہاں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں میں بھی بڑی لے دے ہوئی ہے مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری تنویر خان نے مطالبہ کیا ہے کہ اس پورے معاملہ کی تحقیقات ہونی چاہیئے کیونکہ کوئی مقدس گائے نہیں ۔ اگر کسی شخص نے کسی شخص کے 22لاکھ روپے دینے ہیں تو متاثرہ شخص کی بھی دادرسی ہونی چاہئے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں پیش آنے والے واقعہ پر قومی اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں حکومتی اور اپوزیشن کے ارکان کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ اپوزیشن کی جانب سے شرم شرم ‘ مسلم لیگ (ن) کے گلو بٹ ''جبکہ حکومتی ارکان کی جانب سے'' بی بی ہم شرمندہ ہیں تیرے قاتل زندہ ہیں‘ ڈاکٹر عاصم‘ ایان علی‘ را کے ساتھی عزیر بلوچ پر جے آئی ٹی بنانے اور ڈاکو‘ ڈاکو'' کے نعرے لگائے گئے‘ دلچسپ امر یہ ہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی بجائے پیپلز پارٹی نے شیخ رشید کا کیس لڑا۔تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل ہوگئے ہیں، جس کی کسی سیاسی پارٹی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر اعظم سواتی نے نتائج کاا علان کر دیا کہ "انصاف پینل" ایک لاکھ نواسی ہزار پچپن ووٹ لیکر کامیاب ہو گیا ہے جبکہ "احتساب پینل" کے حق میں اکتالیس ہزار چھ سو سینتالیس ووٹ ڈالے گئے۔ طریقہ کار کی خلاف ورزی کرنے پر چھبیس ہزار دوسو پچپن ووٹ مسترد کئے گئے۔ انٹرا پارٹی الیکشن کی ساکھ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ عمران خان کے مقابلے میں احتساب کے نام سے” ڈمی پینل “کھڑا کیا گیا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
ایک ہے بلا
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
مزید عنوان
Kissi Wazir e Azam Ko Pehli Martaba Investigation Ka Samna is a political article, and listed in the articles section of the site. It was published on 16 June 2017 and is famous in political category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.