
نواز شریف اور چوہدری نثار علی خان کی صلح
مستقبل میں دوری پارٹی کیلئے تباہ کن ہو گئی۔۔۔۔ وزیر داخلہ اپنی سوچ وفکر میں کمپرومائز نہیں کرتے، شہباز شریف سے خفیہ ملاقاتیں کیں
ہفتہ 30 مئی 2015

بالآخر 4ماہ بعد وزیراعظم محمدنواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان”صلح ہو ہی گئی سیاسی حلقوں میں چوہدری نثار علی خان کا ” سیاسی مستقبل“ موضوع گفتگو بنا ہوا تھا اس صلح سے مسلم لیگ (ن) کے مخالفین کو مایوسی ہوئی ہے اپوزیشن مسلم لیگ (ن)کے اندر پڑنے والی” ممکنہ دراڑ “ سے سیاسی فائدہ اٹھانے کا انتظار کر رہی تھی لیکن چوہدری نثار علی خان اس موضوع پر کسی اخبار نویس تو بہت دور کی بات ہے اپنے کسی قریبی دوست سے بھی اس معاملہ پر بات کرنے کے لئے تیار نہیں تھے چوہدری نثار علی خان اپنی قیادت سے ”اختلافات “ کے حوالے سے اخبارات کی شہ سرخی بنے ہوئے تھے ان تک عام اخبار نویسوں کی بآسانی رسائی نہ ہونے کی وجہ سے پچھلے 4ماہ سے نواز شریف چوہدری نثار علی خان تعلقات کے حوالے ’ ٹیبل سٹوری“ شائع ہوتی تھی وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان تعلقات کو” وزیر اعظم اور وفاقی وزیر “ کے تناظر میں نہ دیکھا جائے ان دونوں کے درمیان خصوصی نوعیت کے تعلقات تھے جو شاید پاکستان مسلم لیگ(ن) میں کسی کے میاں نواز شریف سے ہوں گے یہ خصوصی تعلقات کاہی نتیجہ تھا کہ مسلم لیگ (ن) میں ہونے والے 80فیصد فیصلے چوہدری نثار علی خان کی مرضی شامل ہوتی تھی شاید یہی وجہ تھی کہ پارٹی میں کچھ لوگوں کو ان کی میاں نواز شریف سے قربت ایک آنکھ نہیں بھاتی تھی اور وہ میاں نواز شریف اور چوہدری نثار علی خان کے درمیاں قربت کو فاصلوں میں تبدیل کرنے میں کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے تھے چوہدری نثار علی خان”وکھری ٹائپ“ کے سیاست دان ہیں وہ اپنی سوچ و فکر پر کسی سے کمپرومائز نہیں کرتے وزیر اعظم محمد نواز شریف کے سامنے نتائج کی پروا کئے بغیر ”کڑوا سچ“ کہنے کا وہی حوصلہ رکھتے ہیں لیکن ان کی عدم موجودگی میں ان کا بھرپور دفاع کرتے ہیں چوہدری نثار علی خان اور میاں نواز شریف کے درمیاں ”ناراضی“ کو ”اختلافا ت“ نہیں کہا جاسکتا کیونکہ چوہدری نثار علی خان کی ناراضی کی وجہ شاید یہ ہے کہ دونوں کے درمیان قربت میں ”غلط فہمی“ نے جنم لے لیا جو دور نہ ہونے سے ناراضی میں شدت پیدا ہو گئی اس ناراضی کو ایک ہی شخص دور کرا سکتا تھا وہ ہے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ۔
(جاری ہے)
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
-
”منی بجٹ“غریبوں پر خودکش حملہ
-
معیشت آئی ایم ایف کے معاشی شکنجے میں
-
احتساب کے نام پر اپوزیشن کا ٹرائل
-
ایل این جی سکینڈل اور گیس بحران سے معیشت تباہ
-
حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم
مزید عنوان
Nawaz Sharif Or Chaudhry Nisar Ki Sulah is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 30 May 2015 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.