
نئی سیاسی صف بندیاں
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے گزشتہ ہفتے اپنے دو روزہ دورہ رحیم یار خان کے دوران مقامی سکول کے گراوٴنڈ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کیا حاضری کے اعتبار سے اس جلسے کو ایک بڑا جلسہ قرار دیا جا سکتا ہے لیکن امیر جماعت اسلامی اس جلسے سے اپنے ایک گھنٹے سے زائد خطاب کے دوران حیران کن طور پر اپنے جماعتی کارکنوں کو کوئی واضح لائحہ عمل یا پیغام نہیں دے سکے
ہفتہ 8 اپریل 2017

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے گزشتہ ہفتے اپنے دو روزہ دورہ رحیم یار خان کے دوران مقامی سکول کے گراوٴنڈ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کیا حاضری کے اعتبار سے اس جلسے کو ایک بڑا جلسہ قرار دیا جا سکتا ہے لیکن امیر جماعت اسلامی اس جلسے سے اپنے ایک گھنٹے سے زائد خطاب کے دوران حیران کن طور پر اپنے جماعتی کارکنوں کو کوئی واضح لائحہ عمل یا پیغام نہیں دے سکے۔ توقع ظاہر کی جا رہی تھی کہ پانامہ سکینڈل کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی نے اس جلسے میں حکمران جماعت کو آڑے ہاتھوں لیں گے لیکن غیر متوقع طور پر سینیٹر سراج الحق نے اپنی تقریر کے دوران پانامہ سکینڈل سمیت کسی بھی اہم قومی ایشوز جن میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی سعودی اتحادی افواج کے سربراہ کی حیثیت سے تعیناتی، غیر معمولی لوڈ شیڈنگ کے علاوہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری جیسے ایشوز کا بھی ذکر نہ کیا اور ایک روائتی تقریر کرتے ہوئے امیروں کے گھوڑے ائیر کنڈیشنرز جبکہ غریبوں کے سخت گرمی میں رہنے جیسی باتیں کرتے رہے۔
(جاری ہے)
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری مردم شماری کے تناظر میں جولائی 2017ء میں نئی حلقہ بندیوں کے اعلان کے باعث رحیم یار خان میں قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی 5 نشستوں کے متوقع اضافے کے باعث ضلع بھر میں کئی نئے سیاست دان جنم لے رہے ہیں۔ جبکہ بعض سیاست دان جو قبل ازیں یونین کونسلز کے چیئر مین منتخب ہو چکے ہیں وہ اب صوبائی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے ممبران قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کے پروگرام ترتیب دے رہے ہیں۔ رحیم یار خان شہر سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 293 جہاں سے 2003ء اور 2008ء میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار انجینئر جاوید اکبر ڈھلوں کامیاب ہوئے تھے لیکن 2013ء کے عام انتخابات میں وہ یہ نشست ن لیگ کے امیدوار سے ہار گئے تھے۔ تاہم اب اطلاعات کے مطابق اس نشست سے پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک مضبوط امیدوار صفدر خان کانجو کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے اور توقع ظاہر کی جار ہی ہے۔ کہ اس نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آئے گا۔ اسی طرح پی پی 292 سے بھی شہر کی ممتاز کاروباری شخصت اور مختلف ملکی کاروباری تنظیموں نے فعال کردار ادا کرنے والے عبدالروٴف مختار نے بھی آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم انہیں اس نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار مولوی طارق چوہان کے مقابلے میں پارٹی ٹکٹ لینے میں سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
ایک ہے بلا
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
مزید عنوان
Nayi Siasi Safbandiyaan is a political article, and listed in the articles section of the site. It was published on 08 April 2017 and is famous in political category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.