
پاکستان کے عوام اور سیاسی تماشے
پاکستان میں اتنی تعداد میں سیاسی جماعتیں موجود ہیں کہ ان کی صحیح تعداد کا شاید ہی کسی پاکستانی کو علم ہو بہرحال اتنی وافر تعداد میں سیاستدانوں کو اپنا کھیل کھیلنے کیلئے ایک وسیع میدان کی ضرورت ہے۔ جبکہ پاکستان اپنی بڑی سیاسی آبادی کیلئے ایک چھوٹا ملک ہے اگر سیاستدانوں کی باہر کی منڈیوں میں خرید و فروخت کا رواج ہوتا تو پاکستان اپنی جمہوری اور سیاسی صنعت سے بہت بڑا زرمبادلہ کما سکتا تھا
بدھ 12 اپریل 2017

(جاری ہے)
امریکہ اپنی پرانی عادت کے مطابق ہمیں چھوڑ کر جا چکا ہے۔ یہ ایک کڑوا سچ ہے جس کا اظہار بہت تاخیر کے ساتھ کیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں امریکہ اپنے ہی دوستوں کی مجلس میں ایک ناقابل اعتبار ساتھی کی حیثیت سے پہچانا جاتا ہے۔ اب ہمیں یہ مان لینے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرنی چاہئے کہ پاکستان اپنی خارجہ حکمت عملی کو اپنے مفادات کے حق میں استعمال نہیں کر سکا جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ پاکستان اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ ایک ایسی جنگ میں الجھا ہوا ہے جو جلدی ختم ہوتی دکھائی نہیں دیتی اور اب شاید افغانستان کے غیر واضح حالات ہی مستقبل میں پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ ذرائع کا کہناہے کہ پانامہ لیکس کا جو فیصلہ بھی عدلیہ کی طرف سے آئے گا وہ فوج سمیت سب کو قابل قبول ہو گا۔ یہاں تک تو بات ٹھیک ہے لیکن کیا ”سب“ کی قطار میں ضدی سیاستدان بھی آتے ہیں؟ ہمارا خیال ہے کہ دو مخالف سیاسی دھڑوں میں جس دھڑے کے خلاف یہ فیصلہ آئے گا وہ ملک میں فساد پھیلانے کی کوشش کرے گا اور پھر فساد کو دفع کرنے کی کوشش کرنے کیلئے عزیز ہم وطنوں کو مدد کیلئے طلب کیا جائے گا لیکن یہ سب کچھ اس وقت ممکن ہے جب فیصلہ آئے گا۔ ہر کوئی اس فیصلے کا منتظر ہے لیکن یہ آئے گا کب؟
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
ایک ہے بلا
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
مزید عنوان
Pakistan K Awam Or Siasi Tamashe is a political article, and listed in the articles section of the site. It was published on 12 April 2017 and is famous in political category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.