
پاکستانی معاشرے میں کرپشن کا بڑھتا ہوا نا سور
اللہ تعالی نے انسان کو احسن تقویم قرار دے کر اس دنیا کی آزمائش گاہ میں بھیجا ہے۔ خیر و شر کا یہ مرکب صلاحیتوں کے اعتبار سے فرشتوں جیسی نورانی مخلوق سے افضل ہے۔اگر شعوری طور پر انسان اللہ کے احکامات کی روشنی میں زندگی بسر کرے تو یہ مسجود ملائک، اللہ کا پسندیدہ قرار پائے۔ لیکن صراط مستقیم سے بھٹک جائے اور سفلی خواہشات کا اسیر ہوجائے تو پھر اسفل سافلین ٹھہرے
ہفتہ 24 دسمبر 2016

(جاری ہے)
دور فاروقی کا مشہور واقعہ ہے کہ ایک مرتبہ یمن سے مال غنیمت میں مسلمانوں کو چادریں ملیں ۔ حضرت عمر دراز قامت تھے۔ انہوں نے کرتہ بنوایا جب وہ کرتہ پہن کر مسجد نبوی میں تشریف لائے تو ایک بدو نے اٹھ کر امیر المومنین سے مخاطب ہو کہ کہا کہ جو کرتہ آپ نے زیب تن کیا ہوا ہے اس کپڑے سے آپ کا کرتہ تیار نہیں ہو سکتا تھا۔لہذا آپ نے زیادہ کپڑا لیا ہے۔اس پر حضرت عمرکے ماتھے پر نہ کوئی بل آیا اور نہ ہی خفگی کا اظہار کیا۔بلکہ اس شخص کی بات کو خوش دلی سے سنا اور اپنے بیٹے حضرت عبد اللہ کی طرف اشارہ کیا انہوں نے کھڑے ہو کر وضاحت کی کہ میرے والد کا کرتہ ان کے حصے کے کپڑے سے نہیں بنتا تھا میں نے اپنے حصے کا کپڑا اپنے والد کو دیا جس سے انہوں نے یہ کرتہ بنوایا۔اس شخص کے سامنے جب یہ وضاحت آئی تو اس نے سر تسلیم خم کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مکمل یقین ہے کہ ہمارا امیر المومنین سچ کہہ رہا ہے۔اب ہم پر ان کی اطاعت فرض ہے۔ہماری روشن تاریخ کی شاندار مثالیں موجود ہیں۔کیونکہ مومن اس دنیا میں نفس پرستی کے لیئے نہیں آیا۔اللہ نے کتاب ہدایت میں فرما دیا ہے کہ وما الحیٰوة الدنیا الامتاع الغرور۔ دنیا کی زندگی دھوکے کی پونجی ہے ۔مفکر اسلام حضرت علامہ اقبال نے فرمایا ہے
فریب سودو زیاں لا الہ الا اللہ
پاکستان آج کرپشن کی سرزمین بن چکا ہے۔وہ جو مشہور قول ہے کہ الناس علی دین ملوکہم ، کہ لوگ بادشاہوں کے طریقوں کو اپناتے ہیں یہ جمہوریت کے علمبر دار سوائے کرپشن کو قریہ قریہ ،کوچہ کوچہ، شہر شہر ،نگر نگر فروغ دینے کے علاوہ کیا کر رہے ہیں۔سرے محل سے لے کر پانامہ لیکس میں کتنے جمہوریت پسندوں کے چہرے جگمگا رہے ہیں۔ان حکمرانوں کو شاہ ایران،کرنل قذافی ،صدر صدام ، حسنی مبارک اور فراعنہ مصر کا انجام نظر نہیں آتا۔کون ہمیشہ رہا ہے اور کس نے ہمیشہ رہنا ہے۔یہ تو اللہ تعالی کی ذات ہے جو قائم و دائم اور حیی القیوم ہے۔اللہ کرے اب بھی ہمارے حکمران معاشی دہشت گردی سے باز آکر انسانیت کی فلاح کے کاموں کو ترجیح دیں۔بے روزگار،بیمار ،تہی دست ،تہی دامن انسانوں کو روزی کا ذریعہ بہم پہنچائیں۔تعلیم کو عام کریں۔نسل نو کوزیور علم سے آراستہ کریں۔معاشرے میں اسلامی اقدار کو فروغ دیں۔باہمی اخوت و ہمدردی ،انصاف ، تحفظ ، ترقی اور میرٹ کی پالیسی اپنایئں۔اللہ ہم پر اپنی رحمت برسائے گا۔
راہ دکھلائیں کسے راہرو منزل ہی نہیں
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
-
”منی بجٹ“غریبوں پر خودکش حملہ
-
معیشت آئی ایم ایف کے معاشی شکنجے میں
-
احتساب کے نام پر اپوزیشن کا ٹرائل
-
ایل این جی سکینڈل اور گیس بحران سے معیشت تباہ
-
حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم
مزید عنوان
Pakistani Muashre Main Curruption Ka Bharta Hua NasooR is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 24 December 2016 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.