
قادری تخت یا تختہ اور عمران کا خالی ہاتھ لوٹنے سے انکار
پاکستان تحریک انصاف کا ”آزادی مارچ“ اور پاکستان عوامی تحریک کا ”انقلاب مارچ“ جو 14اگست 2014ء سے لاہور سے شروع ہوا تھا نے پچھلے14 روز سے شاہراہ دستور پر دھرنا کی شکل اختیار کررکھی ہے
جمعہ 29 اگست 2014

پاکستان تحریک انصاف کا ”آزادی مارچ“ اور پاکستان عوامی تحریک کا ”انقلاب مارچ“ جو 14اگست 2014ء سے لاہور سے شروع ہوا تھا نے پچھلے14 روز سے شاہراہ دستور پر دھرنا کی شکل اختیار کررکھی ہے اس صورت حال میں عملاً پارلیمنٹ، وزیراعظم آفس، سپریم کوٹ اور ایوان صدر ”محاصرے “ کی حالت میں ہیں۔ سپریم کورٹ نے ممکنہ غیر آئینی اقدامات کیس کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک کی قیادت کو شاہراہ دستور خالی کر دینے کا بھی حکم دیا لیکن دونوں جماعتوں کی قیادت نے شاہراہ دستور خالی کرنے انکار کر دیا ہے اور دھرنے کے لئے متبادل جگہ کی فراہمی کی پیشکش بھی مسترد کر دی ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں جواب داخل کروا دیا ہے شاہراہ دستور پر دئیے گئے دھرنے میں لمحہ بہ لمحہ صورت حال تبدیل ہوتی رہتی ہے کبھی عمران خان وزیر اعظم محمد نواز شریف کے استعفا نہ دینے پر حکومت پر چڑھ دوڑنے کی دھمکی دیتے ہیں تو کبھی ڈاکٹر طاہر القادری ”کفن“ منگوا کر نواز شریف کو حکومت چھوڑنے کے لئے 48گھنٹے کاالٹی میٹم دے کر خوف ہراس کی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
(جاری ہے)
اندریں حالات پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چودھری جعفر اقبال نے وزیر اعظم نواز شریف کے نام ایک اپنے خط میں عمران خان کو با اختیار ڈپٹی پرائم منسٹر بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔ دراصل اس تجویز کو وزیر اعظم کی تائید بھی حاصل ہے لیکن اسے پارٹی کی جانب سے باضابطہ ایک تجویز کی شکل دے کر عمران کو اس عہدے کی پیش کی گئی ہے۔ حکومت کو پیش کی گئی اس تجویز کے مطابق محدود مدت کے لئے ڈپٹی پرائم منسٹر شپ کی پیشکش کا مقصد عمران خان کی موجودگی میں انتخابی شکایات کی تحقیقات کروانا ہے۔ جس کی صحت و صداقت اور منصفانہ کارروائی پر ان کی جماعت کوبھرپور اعتماد ہو۔ عمران خان کا سردست اس تجویز پر ردعمل سامنے نہیں آیا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
ایک ہے بلا
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
مزید عنوان
Qadri Takhat ya Takhta Or Imran Khali Ka Khali Hath Lotne Se Inkar is a political article, and listed in the articles section of the site. It was published on 29 August 2014 and is famous in political category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.