
طیارہ حادثہ ۔۔۔فوری اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی ضرورت
حویلیاں میں پی آئی اے کے طیارہ کو حادثہ پیش آنے سے پوری قوم سوگوار ہے۔ چترال ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ سردیوں میں چھ ماہ سے رابطہ منقطع رہنے اور سفری مشکلات کیلئے ہمیشہ سے شہرت کا حامل علاقہ سمجھا جاتا رہا ہے۔ چترال اور پشاور کے درمیان متروک فوکر طیاروں کو سخت ناموافق موسمی حالات اور دشوار ترین روٹ پر طویل عرصے تک کوئی حادثہ پیش نہ آیا
جمعرات 15 دسمبر 2016

حویلیاں میں پی آئی اے کے طیارہ کو حادثہ پیش آنے سے پوری قوم سوگوار ہے۔ چترال ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ سردیوں میں چھ ماہ سے رابطہ منقطع رہنے اور سفری مشکلات کیلئے ہمیشہ سے شہرت کا حامل علاقہ سمجھا جاتا رہا ہے۔ چترال اور پشاور کے درمیان متروک فوکر طیاروں کو سخت ناموافق موسمی حالات اور دشوار ترین روٹ پر طویل عرصے تک کوئی حادثہ پیش نہ آیا۔ ملتان میں فوکر طیارے کے حادثے کے بعد فوکر پروازوں کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا۔ ایک فوکر طیارہ چترال ایئر پورٹ پر پھسل کر چترال ہی کا ہو کر رہ گیا جس سے آج بھی فوکر طیاروں کی یاد تازہ ہوتی ہے۔ فوکر طیاروں سے نسبتاً بہتر اور جد ید اے ٹی آر طیارے کا حادثہ دیگر حادثات کی طرح ایک حادثہ ہی ہے۔ اس میں موسم کی خرابی کا کوئی عمل دخل نہیں جو اس روٹ پر کسی ممکنہ حادثے کی ہمیشہ سے بڑی وجہ ہو جانے کا خدشہ رہا ہے۔
(جاری ہے)
وزیراعظم میاں نواز شریف کے اس بیان کا ملک بھر میں بہت بڑا چرچا ہے کہ طیارہ کے حادثے کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔ وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی شفاف اور تفصیلی تحقیقات فوری کرانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری کمیٹی میں پاک فضائیہ کے سینئر افسر کو شامل کیا جائے گا،پی آئی اے حکام فوری طور پر متاثرہ خاندان تک پہنچ کر ان کی ممکن معاونت کریں اور ڈی این اے ٹیسٹ جلد مکمل کریں ضروری ہے کہ طیارہ حادثے کے حقائق عوامکے سامنے لائے جائیں۔ خدا کرے کہ طیارہ حادثہ کی تحقیقات بہت جلد عوام کے سامنے آسکے ماضی میں تو کبھی ایسا ہوا نہیں اب اگر یہ تحقیقات بہت جلد منظر عام پر آگئی تو یہ ایک معجزہ ہوگا لیکن پاکستان میں ان دنوں معجزے کم ہی ہوتے ہیں۔دریں اثناء پی آئی اے کے چیئرمین اعظم سہگل کے مستعفی ہونے کی خبر آگئی ہے۔ اس سے سانحے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات ہو سکے گی۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Tiyara Hadsa is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 15 December 2016 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.