وطن کا شہزادہ بیٹا اسامہ لاشاری

بچپن سے ہی اسامہ بھائی کو آرمی میں جانے کا بہت شوق تھا۔۔۔جنون کی حد تک شوق۔۔ایک بات ہمیشہ اسامہ بھائی کو بے چین کرتی تھی بچپن سے ہی۔ان کا بس نہیں چلتا تھا وہ جلدی سے بڑے ہوجائیں اور آرمی میں جائیں

Shafaq Kazmi شفق کاظمی جمعہ 17 اپریل 2020

watan ka shehzada beta Usama lashari
جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے میں ایک کتاب لکھ رہی ہوں ''وطن کے شہزادے'' کے نام سے۔جس میں وطن کے شہزادوں کے بارے میں کچھ باتیں ہیں جو سچ پہ مبنی ہیں۔۔
ہم وطن کے شہزادوں میں سے اسامہ لاشاری شہزادے کو کیسے بھول سکتے ہیں۔جن کا کلبھوشن یادیو کو پکڑوانے میں اہم کردار تھا۔۔سچ کہوں تو اسامہ لاشاری میری فیورٹ پرسنالٹی ہیں۔۔کیوں کہ انھوں نے کبھی ہمّت نہیں ہاری تھی۔

۔بچپن سے ہی اسامہ بھائی کو آرمی میں جانے کا بہت شوق تھا۔۔۔جنون کی حد تک شوق۔۔ایک بات ہمیشہ اسامہ بھائی کو بے چین کرتی تھی بچپن سے ہی۔ان کا بس نہیں چلتا تھا وہ جلدی سے بڑے ہوجائیں اور آرمی میں جائیں۔اسامہ لاشاری بھائی کو الفا بروو چارلی ڈرامہ بہت پسند تھا۔ اور جب بھی وہ کسی شہید کے بارے میں سنتے تھے تو کہتے تھے۔

(جاری ہے)

۔۔''یار کتنے خوش نصیب ہوتے ہیں نہ وہ لوگ جن کو وطن کی رکھوالی کا ذمہ ملتا ہے۔

کتنے خوش نصیب ہوتے ہیں نہ جو وطن کے عشق میں قربان ہوجاتے ہیں۔۔کاش میں بھی شہید ہو جاؤں کاش میں بھی اپنے وطن کے لئے کچھ کر سکوں'' اور اللہ تعالیٰ نے ان کی سن لی اور شہادت جیسے رتبے سے نوازا۔۔
اسامہ بھائی ایک بار ریجیکٹ ہوگئے تھے کمیشنڈ آفیسر کے طور پہ بھرتی نہیں ہوسکے۔۔جس کی وجہ سے وہ تھوڑا دل برداشتہ ہوئے تھے۔لیکن کبھی ہمّت نہیں ہاری۔

انھوں نے ایم بی اے کرنے کے بعد آئی ایس آئی جوائن کر کے اپنے خوابوں کو تعبیر دی۔۔بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پہ تھے۔۔۔اسامہ بھائی کا نکاح ہوا تھا اور تین ماہ بعد رخصتی تھی۔۔کیوں کہ وہ ایک اہم میشن میں تھے تو چھٹی پہ نہیں آسکتے تھے۔۔
سوشل میڈیا پہ ہر طرف ایک پوسٹ گردش کر رہی جس میں کہا ہے کہ اسامہ لاشاری بھائی کو 27 گولیاں لگی تھیں یہ جھوٹی خبر ہے۔

۔دراصل اسامہ لاشاری کلبھوشن یادیو کے ایک بڑے مہرے کو پکڑنے والے تھے۔۔۔واضح رہے غداروں نے بلوچستان کو اپنی ہائی وے بنا رکھا تھا دشمنو ں نے کئی طرح سے خود کو کیمو فلاج کیا ہوا تھا لیکن اسامہ لاشاری ان تک پہنچنے میں کامیاب ہوچکے تھے۔۔
جب غدار کو معلوم ہوا اس نے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی اسامہ لاشاری اپنی گاڑی لیکر اس کا پیچھا کرنے لگے۔

اور ساتھ ساتھ ہیڈ کوارٹر کو بھی رپورٹ کر رہے تھے دشمن نے گاڑی کو تیزی سے سڑکوں پہ بھگانا شروع کردیا۔اسامہ لاشاری بھائی کی گاڑی میں ان کے ہمراہ چار اور لوگ تھے۔
اسامہ لاشاری نے بھی اپنی گاڑی کی سپیڈ فل کردی ٹائر سڑکوں پر چڑچڑاتے ہوئے شعلے اگلنے لگے سب کی نگاہیں سڑک سے زیادہ دشمن کی گاڑی پہ مرکوز تھیں۔۔۔لیکن اچانک گاڑی ہوا میں اچھلی یہ اسقدر زور دار جھٹکا تھا کہ اسامہ لاشاری ڈرائیونگ سے اچھل کر سڑک پر آگرے اور ان کا سرزورسے پتھر پر لگا جس کی وجہ سے اسامہ لاشاری فوراً شہید ہوگئے اور ان کے دوست شدید زخمی ہوئے۔

۔۔لیکن ان کا میشن مکمل ہوگیا تھا کیوں کہ آئی ایس آئی نے اپنے اس شہید کی دی معلومات پر غیر ملکی جاسوسوں کو گرفتار کرلیاتھا۔
اللہ پاک شہید کے درجات بلند فرمائے آمین 

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

watan ka shehzada beta Usama lashari is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 17 April 2020 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.