
وزیر اعلی پنجاب اور بلدیاتی انتخابات
پیر 20 ستمبر 2021

احمد خان لغاری
(جاری ہے)
پا کستان مسلم لیگ ن نے کنٹو نمنٹ بورڈ کے انتخا بات میں وا ضع بر تری کے بعد اپنے کارکنوں میں جذبہ جنوں بیدار کر نے کیلئے ایک اجلا س کیا جس میں تین دفعہ کے وزیر اعظم نواز شریف نے بھی خطا ب کیا اور ان کی سیا سی جا نشین مر یم صفدر سٹیج پر مو جود تھیں۔ نواز شریف نے پھر اعا دہ کیا کہ چند لو گ اس ملک کے ما لک نہیں ہیں اور اب ہمیں اٹھ کھڑا ہو نا چا ہیے ۔ اس اجلا س میں مسلم لیگ کے صدر شہبا ز شریف مو جو د نہیں تھے۔ اسی طر ح حمزہ شہبا ز بھی شریک نہ ہوئے ۔ لیکن جا ننے والے جا نتے ہیں کہ یہ سا را با ہمی مشاورت سے طے پایا ہوا فارمو لا ہے کہ بڑے بھا ئی فو ج کو برا بھلا کہیں اور چھوٹا بھا ئی پا ؤں پڑنے والی پا لیسی جا ری رکھے۔ لو گ جا نتے ہیں کہ میاں شہبا ز شریف قریب ہی مو جو د تھے اور شر کا ء سے ملا قا تیں کر تے رہے ۔ ڈیرہ غازیخان سے گئے وفد میں شریک چند لوگوں نے بھی ملا قا تیں کیں پنجاب کے جنر ل سکریٹری سر دار اویس لغاری بھی پارٹی پا لیسی کے مطا بق ادھر بھی ہیں اور ادھر بھی ہیں ۔ نواز شریف کے سا تھ سا تھ شہبا ز شریف سے بھی خو ب نبھا رہے ہیں اور اہم با ت یہ ہے کہ مقتدر شخصیا ت سے بھی را بطے رہتے ہیں تا کہ کسی بھی مشکل صو رتحا ل میں وہ تعلقات کا م آسکیں۔
ڈیرہ غازیخان میں بلا ول بھٹو زرداری نے ورکر ز کنو نشن سے خطا ب کیا اور مختصر خطا ب اس با ت کی دلیل ہے کہ وہ بھر پور مجمع سے مطمئن نہ تھے۔ تا ہم کھو سہ سر داروں نے بھر پور مدا رات کیں سر دار ذوالفقار علی کھو سہ کب شمو لیت کا اعلا ن کر تے ہیں وہ بھی کسی وقت کا انتظار کر رہے ہیں ۔ اس کے با وجو د یہ طے ہے کہ ڈیرہ غازیخان میں یہ پارٹی ووٹ بنک نہیں رکھتی اور کا میا بیوں کے امکا نا ت نہ ہونے کے برا بر ہے۔ عا م انتخا بات سے پہلے بہر حا ل بلد یا تی انتخا بات میں بھی بہتر نتا ئج دیگی ۔ نئے چیف سکریٹری ابھی اپنے من پسند افسران کی فہرستیں مر تب کر رہے ہیں اسی طر ح آئی جی بھی امن و امان کی صورتحا ل بہتر بنا نے کیلئے نئی حکمت عملی پر غور کر رہے ہیں اور بہت سارے تبا دلوں کا امکا ن ہے ۔ اور یہ سلسلہ ابھی جا ری رہیگا۔ نیا چیف سکریٹری ابھی آنا ہے اور نئے وزیر اعلی کے امکا ن کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
احمد خان لغاری کے کالمز
-
سیاسی بساط کے مہرے
منگل 15 فروری 2022
-
وزیراعلی کا دورہ اور ناراض اراکین اسمبلی
ہفتہ 5 فروری 2022
-
سا نحہ مری ۔ فضا سوگوار
ہفتہ 15 جنوری 2022
-
سال 2022مبارک
جمعرات 6 جنوری 2022
-
سیاسی تبدیلی اور سیاسی پنچھی
ہفتہ 18 دسمبر 2021
-
سیاست میں ویڈیوز کا دخل
منگل 7 دسمبر 2021
-
" تھی خبر گرم کہ غالب کے اڑیں گے پرزے"
ہفتہ 20 نومبر 2021
-
ڈیرہ غازیخان کا جلسہ اور تحریک لبیک کی سیاست
پیر 8 نومبر 2021
احمد خان لغاری کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.