آوٴ” ووٹ“ ڈالیں

ہفتہ 21 جولائی 2018

Ashfaq Rehmani

اشفاق رحمانی

کوئی کہتا ہے ووٹ کو عزت دو، کوئی کہتا ہے عزت دار کو ووٹ دو، کوئی کہتا ہے چور کو ووٹ نہ دیں تو کوئی کہتا ہے ووٹ دو تاکہ چوروں اور ڈاکووٴں کو ”جیل“ میں ڈال سکیں،لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ جس کے ووٹ کی ”طاقت“ ہے اُسے کچھ خبر نہیں، وہ آج بھی کسی نہ کسی طرح لُٹ رہا ہے، اُس کے جذبات سے کھیلا جا رہا ہے اور اس کی مجبوریوں کو”کیش“ کروایا جا رہا ہے، وفاق کی پنڈی کا عباسی ہو یا شیخ اپنی اپنی دھن میں سے لوگوں کو”رام“ کرنے کی کوشش میں ہیں،الیکشن قریب ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر کچھ”سیاسی نابلد“ اسے ایک ماہ آگے لے جا چکے ہیں،اڈیالہ سے سہالہ کی کہا نی بھی گردش میں ہے سنا ہے مجرم ”وکلا“ سے مشاورت کریں گے سنا ہے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں بھی ”خاص مہمان“ آنے والا ہے اس طرح اڈیالہ، سہالہ اور کوٹ لکھپت میں جیل قوانین کو ازسرنو”ترتیب“ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

شفاف الیکشن کی فضا ہموار ہو چکی تاہم درجنوں پولنگ اسٹیشنز مبینہ طور پر ”غیر محفوظ“ ہونے کی اطلاعات بھی ہیں،پولنگ اسٹیشن پر پانی، بجلی اور چار دیواری ”لازمی“ ہونے کی بھی کوئی پرواہ نہیں،4ہزار 945پولنگ اسٹیشن کو ”غیر محفوظ“ قرار دیا گیا ہے،خدا نخواستہ ہلکی سی بھی چنگاری کہیں سے اُڑی تو ”جنگل“ کا خدا حافظ،بات ہو رہی تھی ووٹ کو عزت دو ، یا عزت دار کو ووٹ دو، ایک مذہبی جماعت نے مساجد کو اپنی ”کمپین گاہ“ بنا لیا ہے اور پنجاب سمیت ملک بھر میں ہر نماز کے بعد ہر مسجد میں ”مسلک“ کو ”بالا طاق“ رکھتے ہوئے ”عزت دار کو ووٹ دو“ کی پرچی ہر ہاتھ میں تھما دی ہے اور صبح سویرے قرآن کی تعلیم لینے والے بچے گلی محلوں میں”لبیک لبیک“ کرتے نظر آتے ہیں،یہ اور طرح کی سیاست ہے،”جدا ہوویں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی“ شہبازشریف گروپ کا زرداری سے رابطہ کا انکشاف ہوا ہے، ایسا کہنا ہے کہ ایک سابق وفاقی وزیر کا، عام انتخابات 2018 کی الیکشن کمپین مہم جو 23جولائی کو رات 11:59پر ختم ہو جائے گی میں بھر پور حصہ لینے والوں کاماننا ہے کہ” ووٹر“ تعاون نہیں کر رہا، جبکہ چند چھوٹی بڑی جماعتیں سے23جولائی کو” بڑا اعلان“ متوقع ہے،دونوں سیاسی جماعتوں کا ”چھوٹی “ جماعتوں کو اعتماد میں لے کر ”نگرانوں“ اور الیکشن کمیشن کے خلاف ”نئی حکمت عملی“ بنانے کا انکشاف ہوا ہے تاہم سینئر سیاست دانوں کا کہنا ہے کہ”ٹائم از اوور“ہم اپنے قارئین کو ایک بار پھر بتاتے چلیں کہ ”لازمی ووٹ دو“ تحریک کے ساتھ ساتھ پاکستان کی پہلی موبائل واٹس اپ سروس ”موبو الیکشن ٹیم“ کا آغاز کر دیا گیا ، موبو الیکشن ٹیم کا ”موٹو“ووٹر کیلئے ،الیکشن ڈے سہولت اور”آوٴ ووٹ ڈالیں“مہم بھی سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو چکی ہے ۔

پاکستان کی پہلی سوشل میڈیا نیوز ایجنسی نے متوقع عام الیکشن 2018 کے حوالے سے پہلی بار باقاعدہ ووٹ کاسٹ کرنے والوں کی آن لائن رہنمائی کیلئے پاکستان میں موبائل واٹس اپ الیکشن ڈے مہم کو بطور ”موبو الیکشن ٹیم“ کے سلوگن سے شروع کیا ہے جس میں سینئر صحافی، سینئر سیاست دان اور کم ازکم تین بار عام انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کا تجزبہ رکھنے والے ایجوکیشنسٹ مفت رہنمائی دیں گے،سوشل میڈیا ایکٹوسٹ جو اس”موبو الیکشن ٹیم“ کاحصہ بننا چاہتے ہیں وہ آن لائن رابطہ کر سکتے ہیں اور تین آسان شرائط پر عمل کر کے فری معلوماتی ”گروپ“ میں شامل ہو سکتے ہیں جو ایک ہب ہے اور تمام سوالات اور ان کے جوابات بھی اسی ہب میں دئیے جائیں گے، علاوہ ازیں پہلی دفعہ ووٹ کاسٹ کرنے والے صرف ایک ایس ایم ایس پر ” فری کال آنسر“ بھی لے سکتے ہیں جو میڈیا ڈور پاکستان کی طرف سے سہولت دی گئی ہے۔

”موبو الیکشن ٹیم“ نے پاکستان میں پہلی بار ووٹ کاسٹ کرنے والوں کے ساتھ عام ووٹرز کے لئے ”آوٴ ووٹ ڈالیں“ کے سلسلے میں مختلف میڈیا ہاوٴسز اور پریس کلبز،سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور بلاگرز کو ”ووٹ کاسٹ کرنے کی ضرورت و اہمیت“ کے حوالے سے گفتگو کی، جبکہ عام ووٹرز کیلئے فری فون سروس کی سہولت کا اعلان کیا ہوا ہے، کوئی بھی ووٹر الیکشن ڈے پر ممکنہ طور پر پیش آنے والے مسائل کے بارے میں کسی بھی وقت آن لائن سوال پوسٹ کر سکتے ہیں جن کا جواب دیا جائے گا جبکہ ارجنٹ سوال کا جواب موبائل فون پر ”فری“ کال سروس کے ذریعے دئیے جا ئیں گے۔

میڈیا ڈور کی ایک سال پہلے ایک رپورٹ کے تناظر میں کہ پاکستان میں عام ووٹر”ووٹ“ ڈالنے نہ جانے کے بہت سارے بہانے بناتے ہیں اور ووٹ کاسٹ نہیں کرتے ، ایسے افراد کی تعداد کل ووٹرز کی تعداد کا 48%سے بھی زیادہ ہے ۔بدقسمتی سے سب سے بڑے اور ترقی یافتہ صوبائی پنجاب میں ووٹ کاسٹ نہ کرنے والے افراد کی تعداد دیگر صوبوں سے کئی گنا زیادہ ہے۔ایسے افراد کیلئے ووٹ کی اہمیت اور ”آوٴ ووٹ ڈالیں“ مہم کے ذریعے خاص طور پر سینئر ووٹرز سے براہ راست رابطہ کیا جا رہا ہے جو صرف اور صرف انسانی حقوق کی بنیادوں پر جاری ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :