
اندرا گاندھی کا پوتا جیل میں
جمعہ 2 اکتوبر 2020

ڈاکٹر جمشید نظر
(جاری ہے)
پاکستان کا کوئی بھی اندرونی معاملہ خواہ سیاسی ہو یا سماجی،انڈیامنفی تنقید کرنے کے بہانے تلاش کرتا رہتا ہے تاکہ پاکستان کودنیا کے سامنے بدنام کیا جاسکے لیکن اس کی یہ کوشش ہر موقع پر ناکام ہوجاتی ہے یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ پاکستان کو بدنام کرتے کرتے انڈیا خود دنیا کے سامنے ایکسپوز ہوچکا ہے جس طرح مقبوضہ کشمیر اور انڈیا میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ غیر انسانی اور غیر اخلاقی سلوک کیا جارہا ہے اس پر انڈیا کے حامی ممالک کو بھی تشویش ہونے لگی ہے کیونکہ اب انڈیا لاکھ چھپا لے اس کے پاپوں کی داستانیں ہی نہیں بلکہ سوشل میڈیاکے دور میں وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ بھی مودی سرکارکا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہی ہیں ۔مودی سرکار خود انڈیا میں دہشت گرد تنظیموں کو پال رہی ہے جس میں سرفہرست آر ایس ایس ہے۔یہ جماعت خود کو قوم پرست تنظیم قرار دیتی ہے جس کا بنیادی مقصدانڈیا میں صرف اور صرف ہندو راشٹریا قائم کرنا ہے اپنے اس مقصد کے حصول کے لئے مودی سرکار کے ایماء پرآر ایس ایس انڈیا میں دنگے فساد اور بم دھماکے کرواتی رہتی ہے جس کا الزام بعد میں پاکستان پرلگادیا جاتا ہے ۔بھارت کی اس بدنام زمانہ تنظیم کو عالمی سطح پر بھی ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر تسلیم کیا جا چکاہے۔ایودھیا میں بابری مسجد کو شہید کرنے کے پیچھے بھی اسی تنظیم کا ہاتھ ہے جبکہ گجرات میں فسادات کروا کر دس ہزار مسلمانوں کا قتل عام بھی اسی دہشت گرد تنظیم نے کیا تھا۔اقوام متحدہ ،امریکہ،روس ،چین اور تمام اسلامی ممالک کو انڈیا پر زور دینا چاہئے کہ وہ مقبوضہ کشمیر اور انڈیا میں بسنے والے مسلمانوں پر ظلم و ستم ، قتل عام اورمساجد کو شہید کرنے کا سلسلہ فوری بند کرے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ڈاکٹر جمشید نظر کے کالمز
-
محبت کے نام پر بے حیائی
بدھ 16 فروری 2022
-
ریڈیو کاعالمی دن،ایجاد اور افادیت
منگل 15 فروری 2022
-
دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کی کارروائیاں
جمعرات 10 فروری 2022
-
کشمیری شہیدوں کے خون کی پکار
ہفتہ 5 فروری 2022
-
آن لائن گیم نے بیٹے کو قاتل بنا دیا
پیر 31 جنوری 2022
-
تعلیم کا عالمی دن اور نئے چیلنج
بدھ 26 جنوری 2022
-
برف کا آدمی
پیر 24 جنوری 2022
-
اومیکرون،کورونا،سردی اور فضائی آلودگی
جمعہ 21 جنوری 2022
ڈاکٹر جمشید نظر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.