
اچھے دن آئیں گے
بدھ 8 مئی 2019

انجینئر افتخار چودھری
(جاری ہے)
اسی اٹھارویں ترمیم نے نواز شریف کو تیسری بار وزیر اعظم بننے کا راستہ دیا اور اسی ترمیم نے صوبہ سرحد میں خیبر پختونخواہ کا فتنہ کھڑا کیا دیکھ لیجئے گا آج یا کل صوبہ ہزارہ بن کے رہے گا اس لئے کہ لسانیت کی بنیاد پر صوبے میں ہل چل مچ گئی ہے۔عمران خان نے ان نو ماہ میں جو کارہائے نمایاں انجام دئے ہیں ان میں سب سے بڑا کام وزراء کا کڑا احتساب ہے۔مجھے اچھا نہیں لگتا لیکن اس نے اپنے ایک انتہائی پرانے ساتھی کو وزارت سے الگ کر دیا جس کے دور میں دوائیوں کی قیمتیں بے تحاشہ بڑھیں۔اس کے نزدیک ذاتی دوستیاں کوئی معنی نہیں رکھتیں۔مانتا ہوں مراد سعید شفقت محمود علی زیدی خان کے بہت قریب ہیں ذرا کوئی کھان پین کر کے دکھائیں دیکھ لینا وہ نکالنے میں دیر نہیں لگائے گا۔کیانی سے زیادہ کون قریب تھا لیکن وزارت سے الگ کرنا تو ایک بات خان اس سے مل بھی نہیں رہا۔پی ٹی آئی کے وزراء اور سرکاری عہدوں پر فائز لوگ اگر عوام اور کارکنوں کی نہیں سنیں گے تو ان کو کھڈے لائین لگانے میں دیر نہیں لگے گی ۔اگر کسی کو نوجوان قائد پی ٹی آئی کا لہجہ یاد ہو جو اس نے اپنے خطاب میں اختیار کیا نیازی کا کہنا تھا کہ اب پارٹی کی رٹ قائم ہو گی حکومت پارٹی کو جواب دہ ہو گی نہ صرف عام وزیر بلکہ وزیر اعظم بھی۔یہی جوان ہیں جو قبیلے کی آنکھ کا تارا ہیں۔سیف اللہ نیازی کارکنوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں اور اس کی وجہ ان کا دھبنگ انداز ہے۔انجینئر ارشد داد جیسے جہاندیدہ شخص کا سینٹرل سیکرٹیرٹ میں وجود ایک دو آتشہ ہے کارکنوں کے چہروں پر رونق اس بات کی غمازی ہے کہ اب نہ صرف پاکستان بدل رہا ہے بلکہ پی ٹی آئی اپنے اصل کی جانب لوٹ رہی ہے۔
سوال صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کا کارکن اس بات کو جان لے کہ تبدیلی کا عمل بہت مشکلات سے گزر کر مکمل ہو گا۔ اور تکلیف اور مشکل کے یہ دن تھوڑے ہیں۔یقینا مہنگائی ہے لیکن یہ سب کچھ ماضی کے حکمرانوں کا کیا دھرا ہے جو کل مجھے کیوں نکالا کی رٹ لگائے جی ٹی روڈ پر لوگوں کو کچلتے نکل گئے تھے اور چند روز پہلے اربوں پتئے لکھ پتی جیل میں ایسے گئے کہ آسمان فلک نے نظارہ کیا حمزہ کی مسکراہٹ بتا رہی تھی کہ تایا جان تواڈے نال چنگا ای ہویا ہے۔نواز شریف کو اس سج دھج سے مقتل میں لے جایا گیا جیسے وہ کوئی میچ جیت کر آئے ہیں۔ان کے چہرے کی مایوسی اور حمزہ شہباز کی مسکراہٹ کے پیچھے ایک لمبی داستان ہے جس کا نظارہ میں نے سرور پیلیس میں آنکھوں سے دیکھا ہے۔بچپن میں قربانی کے لیلے پر ہم بھی غبارے اور سرخ دوپٹے باندھ کر اسے شیدے قصائی کے پاس لے جاتے تھے ہر کوئی ہم سے پوچھتا کتنے کا لیا ہے لیکن کسی نے لیلے سے نہیں پوچھا کہ کیا بیت رہی ہے
پاکستانی قوم کا مال شیر مادر سمجھ کر پی جانے والوں نے تہیا کیا ہے کہ چمڑی دے دیں گے لیکن دھمڑی نہیں۔لکھ پت کی جیل میں جانے والے کی اولاد نے باپ کا جیل میں جانا مناسب سمجھا لیکن اربوں روپے کا لوٹا ہوا مال دینا گوارا نہ کیا رو ء ف طاہر نون لیگی نقیب ہیں بڑے تگڑے کالمسٹ ہیں انہوں نے ایک بار جدہ کی محفل میں ایک لطیفہ سنایا کہنے لگے گلی میں دوڑت بھاگتے دو بھائی پہنچے دوستوں نے پوچھا کہ کیا ہوا یک زبان کہنے لگے پچھلی گلی میں چند لوگ ابا جی کو مار رہے تھے ہم بڑی مشکل سے عزت بچا کے بھاگ کر پہنچے ہیں۔جی ہاں بیرون ملک کی جائدادیں تو بچا لیں لیکن ابا نہ بچا سکے چھوٹے بھائی جو اکیلے نہ جانا کا گانا گایا کرتے تھے اکیلے ہی لندن چلے گئے
دھیاں چڑیاں دا چمبہ ہوتی ہیں باپ انہیں رخصت کرتے ہیں لیکن کل دنیا نے الٹ تماشہ دیکھا کہ بیٹی باپ کو رخصت کر رہی تھی۔
مریم سمجھتی تھیں کہ دنیا امڈ آئے گی لوک پاگل سن انہیں علم ہے کہ لوٹ مار کرنے والے نے ککھ نہیں چھوڑا ہم کیوں مریں۔
مسز جمشید خاکوانی کے کالم کا یہ جملہ سونے میں تولنے کے قابل ہے کہ ریاست مدینہ کا مذاق اڑانے والی اپنی قبر کالی نہ کریں بلکہ ریاست کی تخلیق میں خان صاحب کا ساتھ دیں
بدلتی رتوں میں تنگی کے ان تھوڑے رہ جانے والے دنوں میں حوصلے اور صبر کی تلقین کروں گا۔میرے رب نے چاہا تو اچھے دن آئیں گے یقینا آئیں گے ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
انجینئر افتخار چودھری کے کالمز
-
محبت ایسا دریا ہے
ہفتہ 28 مارچ 2020
-
کیا یہ کھلا تضاد نہیں
بدھ 25 مارچ 2020
-
حکومت بزور بازو
منگل 15 اکتوبر 2019
-
ایک نوکری تو ہوئی
جمعہ 24 مئی 2019
-
دو چراغ اور بجھے
ہفتہ 18 مئی 2019
-
اچھے دن آئیں گے
بدھ 8 مئی 2019
-
فاطمہ جناح یونیورسٹی
جمعہ 3 مئی 2019
-
منظور پشتین اور وارث میر
منگل 30 اپریل 2019
انجینئر افتخار چودھری کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.