
کامیاب زندگی
ہفتہ 31 جولائی 2021

فرخ سلیم
کوکا کولا کے سابق سی ای او برائن ڈائسن نے اپنی30سیکنڈ کی تقریر میں کامیاب زندگی کے کلئیے کا بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کو ایک کھیل تصور کرو جس میں تم مداری کی طرح کئی گیندوں کو بیک وقت ہوا میں اچھال رہے ہو اور انہیں گرنے نہیں دینا ہے۔ تم انہیں مالی معاملات، فیملی، صحت، دوست اور مذہب کہہ سکتے ہو۔ تم بہت جلدی اس حقیقت کو سمجھ لوگے کہ تمہاری ملازمت یا کاروبار ایک ربر کی گیند کی طرح ہے اگر یہ گر جاتی ہے تو اچھل کر واپس آجائے گی لیکن دوسری گیندیں فیملی، صحت، دوست اور مذہب کانچ کی بنی ہوئی ہیں۔
(جاری ہے)
اگر تم ان میں سے کسی ایک کو بھی گرا یٹھے تو اس میں دراڑ پڑ سکتی ہے، اس طرح ریزہ ریزہ ہو سکتی ہے کہ وہ کبھی اپنی اصلی شکل میں واپس نہ آسکے۔
کامیاب زندگی کے متعلق برائن ڈائسن نے جو کہا،ورلڈ ہیلتھ ارگنائزیشن(WHO) کی تحقیق بھی اس کی مکمل تائید کرتی ہے۔ اس تحقیق کے مطابق آپ کو مندرجہ ذیل 6 شعبوں میں توازن برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ ان میں سے 4 شعبوں کا آپ کی ذات سے براہ راست تعلق ہے اور آپ کسی اور کو اس کے لئے دوش نہیں دے سکتے
1۔ جسمانی صحت
اس کا تعلق آپ کی غذاء، ورزش اور صحتمند عادتوں سے ہے۔ اس کا سیدھا سادا مطلب یہ ہے کہ آپ کو شعوری طور پر اپنی صحت کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے
2۔ ذہنی اور جذباتی صحت
اس کا تعلق آپ کے جذبات، احساسات اور ردِ عمل سے ہے اور اس بات سے بھی کہ آپ خود کو کس طرح دیکھتے ہیں۔ آپ کو اپنی ذات، جذبات اور احساسات کے بارے میں مکمل آگاہی ہونی چاہئے۔ آپ کو اس بات سے بھی آگاہ ہونا چاہئے کہ جب آپ کی زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں تو آپ ان سے کیسے نبٹ سکتے ہیں
3۔ ملازمت/مالی معاملات
اس کا تعلق آپ کی پیشہ ورانہ زندگی اور اس سے جڑے ہوئے مالی معاملات سے ہے۔آپ کو اپنے پیشے میں آگے بڑھنے، ترقی کرنے اور اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو نکھارتے رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اخراجات اور آمدنی میں توازن قائم رکھنے کی ضرورت ہے
4۔ سماجی زندگی
اس کا تعلق آپ کی فیملی، دوست احباب اور سماجی تعلقات سے ہے۔ یہ تعلقات آپ کے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں اور جب آپ پر خدانخواستہ کوئی مشکل وقت آئے تو آپ ان پر انحصار کر سکتے ہیں
5۔ عقل و دانش
یہ شعبہ آپ کی زندگی کاایک اہم شعبہ ہے اور اس کا تعلق آپ کی سوچ، دانش، تخلیقی صلاحیتوں اور سیکھنے سکھانے سے ہے۔ اس کے مطابق آپ کو اپنے ذہن کو کھلا اورنئے خیالات کو فراغدلی سے سننے اور اچھے خیالات کو جذب کرنے کی ضرورت ہے۔ بند دماغ کے ساتھ آپ مقابلے کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ سکتے ہیں
6۔ روحانیت
اس کا تعلق مذہب اور اپنی ذات کی تلاش سے ہے۔ اس کی مدد سے آپ اپنی ذات کے اندر سکون و اطمینان اور ہم آہنگی کو فروغ دیسکتے ہیں
ان شعبوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے ہم نے ایک سوالنامہ ترتیب دیا ہے۔ یہ سوالنامہ نہ صرف ان شعبوں کی وضاحت کر سکے گا بلکہ آپ کو یہ جانچنے میں بھی مدد دے گا کہ آپ کی زندگی کتنی متوازن ہے۔ اگر آپ کی زندگی متوازن نہیں ہے تو آپ کو کن کن شعبوں میں بہتر توازن قائم کرنے کی ضرورت ہے۔
کامیاب زندگی۔سوالنامہ
1۔ جسمانی صحت
میں متوازن اور صحت مند غذا کھاتا ہوں
میں اچھی اور فرحت بخش نیند سوتا ہوں
میرا وزن میرے قد کی مناسبت سے صحیح ہے
میں ہفتہ میں کم از کم تین دفعہ ورزش کرتا ہوں یا ٹہلنے جاتا ہوں
میں عمومی طور پر صحت مند اور بیماری سے پاک ہوں
میں سگریٹ، شراب اور منشیات سے پرہیز کرتا ہوں
2۔ ذہنی اور جذباتی صحت
مجھ میں حس ظرافت ہے
میں اپنے جذبات کا اظہار احسن طریقے سے کر سکتا ہوں
میں جب بھی مشکل میں ہوں، میں خود کو سنبھال سکتا ہوں
دوسرے لوگ مجھے جذباتی طور پر متوازن شخص سمجھتے ہیں
میں لوگوں سے مدد مانگنے میں جھجھک محسوس نہیں کرتا
میں غصے میں خود پرقابورکھتا ہوں
3۔ ملازمت/مالی معاملات
میں اپنی اخراجات کو کنٹرول میں رکھتا ہوں
میں فضول خرچی،اصراف اور دکھاوے سے دور بھاگتا ہوں
میں اپنے مستقبل اور بچتوں کے حوالے سے واضح لائحہ عمل رکھتا ہوں
میں اپنی ملازمت، گھر اور دیگر معاملات میں توازن برقرار رکھتا ہوں
میں اپنی ملازمت کو بہت سنجیدہ لیتا ہوں اور محنت سے کام کرتا ہوں
میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بہتر سے بہتر بنانے میں کوشاں رہتا ہوں
4۔ سماجی زندگی
میں لوگوں کی عزت و احترام کرتا ہوں
میں دوسروں کے جذبات اور احساسات کا خیال رکھتا ہوں
میں اپنی اور دوسروں کی حدود کا احترام کرتا ہوں
میں اپنی فیملی اور دیگرلوگوں کیساتھ مثبت تعلقات رکھنے میں یقین رکھتا ہوں اور ان کے لئے وقت نکالتا ہوں
میں دوسروں کے ساتھ معاملات سلجھانے میں پہل کرتا ہوں
میرے آس پاس کم ازکم 3 ایسے لوگ ہیں جن سے میں دل کی بات کہہ سکتا ہوں
5 . عقل و دانش
میں نئی سے نئی چیزیں سیکھنے میں دلچسپی رکھتا ہوں
میں مثبت خیالات رکھتا ہوں اور قنوتیت سے دوربھاگتا ہوں
میں خود کو تا حیات ایک طالب علم سمجھتا ہوں
میں اپنی ذہنی نشوونما اور ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں
میں باقاعدگی سے مطالعہ کو اپنی زندگی کا اہم جز سمجھتا ہوں۔
میں علمی اور ادبی بحث ومباحثوں سے لطف اندوز ہوتا ہوں
6۔ روحانیت اور مذہب
میں خود پر اور دوسروں پر بھروسہ کرتا ہوں
میں خود کو اور دوسروں کو معاف کرنے پر یقین رکھتا ہوں
میں عبادت کوزندگی کاایک اہم جز سمجھتا ہوں
مجھے زندگی کی مقصدیت اور سمت کا پتہ ہے
میری زندگی کے رہنما اصول، انسانیت اور اخلاقیات کی بنیاد پر ہیں
میں پابندی سے عبادت کرتا ہوں
آپ کے جوابات اور اس کا تجزیہ
1۔ آپ کے جتنے زیادہ جواب مثبت ہیں، آپ کی شخصیت اور زندگی اسی مناسبت سے متوازن ہے
2۔ اگر آپ کے زیادہ جوابات نفی میں ہیں تو آپ کو ہر اس شعبہ میں جہاں آپ کا سکور کم ہے، اس پر غور فکر کرنے اور بہتر بنانے کی ضرورت ہے
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
فرخ سلیم کے کالمز
-
کینیڈین سوسائٹی۔ امیگرینٹ کی نظر میں
منگل 30 نومبر 2021
-
ٹورنٹو کا حاجی۔ آخری قسط
منگل 26 اکتوبر 2021
-
ٹورنٹو کا حاجی۔ قسط 4
بدھ 20 اکتوبر 2021
-
ٹورنٹو کا حاجی۔حج کو روانگی ۔ قسط ۔ 3
جمعہ 15 اکتوبر 2021
-
ٹورنٹو کا حاجی۔حج کی تیاری ۔ قسط 2
منگل 5 اکتوبر 2021
-
ٹورنٹو کا حاجی۔قسط نمبر 1
منگل 28 ستمبر 2021
-
سوشل ویلفیرپالیسی
منگل 14 ستمبر 2021
-
تھراپی کیا ہے؟
بدھ 18 اگست 2021
فرخ سلیم کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.