حقیقی سیاست اور موجودہ سیاست

جمعرات 15 جولائی 2021

Fazal Abbas

فضل عباس

سیاست خدمت کا نام ہے سیاست ایک ایسا انمول جزبہ ہے جو انسان کو دوسروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے لڑنے پر آمادہ کرتا ہے سیاست انسان کو پختہ عزم بناتی ہے سیاست انسان کی الگ پہچان بناتی ہے اب ہم حقیقی سیاست کے خدو خال بیان کرتے ہیں
حقیقی سیاست عوام کی خدمت ہے ایک حقیقی سیاست دان ہر وقت کسی نہ کسی وسیلے سے عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کرتاہے حقیقی سیاست دان کا سیاست میں آنے کا مقصد ہی یہی ہوتا ہے کہ عوام کی خدمت کر سکے وہ عوام کی خدمت کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا اس کا مقصد صرف عوام کی خدمت کرنا ہوتا ہے
حقیقی سیاست ایک نظریہ کا نام ہے یہ نظریہ عوام کی فلاح و بہبود اور خدمت پر یقین رکھتا ہے یہ نظریہ ایک سیاست دان کو عوام کی خاطر سب کچھ کر جانے کا حوصلہ دیتا ہے
حقیقی سیاست وطن سے محبت کرنے کا نام ہے حقیقی سیاست دراصل جذبہ حب الوطنی کا نام ہے یہ انسان کے دل کو وطن کی محبت سے سرشار کر دیتا ہے اس طرح حقیقی سیاست سے سرشار انسان ہمیشہ اپنے وطن کی حفاظت کرتا ہے
جب کوئی شخص حقیقی سیاست سے جڑ جاۓ تو وہ اپنے وطن کا سب سے بڑا وفادار ہوتا ہے وہاپنی جان تو قربان کر سکتا ہے لیکن وطن کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دے سکتاایسے لوگ اپنے وطن کی شان ہوتے ہیں
حقیقی سیاست ایک ولولہ ہوتا ہے یہ ولولہ انسان کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ خود کو بھول جائے اور وطن کی ترقی کے لیے دن رات ایک کر دے
لیکن کیا ہماری موجودہ سیاست حقیقی سیاست ہے؟ کیا ہماری سیاست اصولوں پر چلتی ہے؟ میرا خیال ہے کہ ہماری سیاست سیدھی راہ سے بھٹک چکی ہے ہماری موجودہ سیاست غلط سمت میں جا چکی ہے اب موجودہ سیاست کی خامیاں بیان کرتے ہیں
موجودہ سیاست بدعنوانی کی جانب گامزن ہو چکی ہے سیاست دان بد عنوانی میں کوئی آر محسوس نہیں کرتے بلکہ بد عنوانی پر فخر کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ایسے لوگ چاہتے ہیں کہ ان کی تجوریوں میں کسی چیز کی کمی نہ ہو چاہے ملک دیوالیہ ہو جائے ان لوگوں کو اس بات کی سمجھ نہیں ہے کہ ملک ہے تو یہ ہیں ملک نہیں تو یہ نہیں
موجودہ سیاست بد اخلاقی کی مثال بن چکی ہے سیاست دان ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہیں سیاست دان ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے میں مگن رہتے ہیں سیاست دان لفظوں سے زیادہ گالی کا استعمال کرتے ہیں اونچے ایوانوں میں بیٹھے لوگ انتہائی نچلے درجے کی زبان استعمال کرتے ہیں
موجودہ سیاست لوگوں میں اشتعال انگیزی کا سبب ہے اگر کسی سیاسی جماعت کا کوئی مطالبہ تسلیم نہ کیا جائے تو وہ جلاؤ گھیراؤ کو ترجیح دیتی ہے اور اپنی ملکی املاک کو نقصان پہنچانے میں سب سے آگے ہوتی ہے
سیاست دان بے راہ روی کا شکار ہو چکے ہیں وہ اپنی طاقت کا غلط استعمال کرتے ہیں
اللہ تعالیٰ ہمیں حقیقی سیاست جیسی نعمت سے نوازے آمین۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :