
مریم نواز گھناونی سازش میں محفوظ رہیں
جمعہ 14 اگست 2020

گل بخشالوی
لاہور میں جو کچھ ہوا ایک منصوبے کے تحت ہوا مسلم لیگ ن کی اندرونی صدارتی جنگ کے پیشِ نظر کہا جا سکتا ہے کہ یہ اپنوں کی سازش تھی بے نظیر بھٹو کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا تھا منصوبہ سازوں نے منصوبے کے تحت دوبئی سے بلوایا ،اس وقت کے حکمران جنرل مشرف نے سمجھایا کہ بی بی آپ کی زندگی خطرے میں ہے لیکن بے نظیر بھٹو نے اپنے دشمن کی مان لی اور جو بچانا چاہتا تھا اس کا مذاق اڑایا بے نظر بھٹو پر پہلا حملہ کراچی میں ہوا لیکن دشمن کا وار خطا گیا اور جو کچھ راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ عام کے بعد مری روڈ پر ہوا دنیا نے دیکھا نے نظیر بھٹو کسی کے فون پر بلٹ پروف گاڑی سے باہر نکلیں اور گولی کا نشانہ بن گئیں اور قاتل جنرل مشرف کو ٹھرایا گیا لاشوں پر سیاست کرنے والے ذاتی مفادات کے لئے بڑی سے بڑی قربانی کے لئے اپنوں کی جان کی بھی پروا نہیں کیا کرتے رانا ثناءکہہ رہا ہے کہ گاڑی کے شیشے کو پتھر نہیں لیذر گن کا فائر لگا ہے کوئی نہیں جانتا لیکن وہ جانتا ہے قومی سیاست میں واپسی کے لئے یہ مسلم لیگ ن کی اندرونی سازش بھی ہو سکتی ہے خدانخواستہ اگر منصوبہ ساز اپنے منصون کایہ پہلا حملہ نہیں ہے سپریم کورٹ پر نواز شریف کی قیادت میں حملہ تو دنیا جانتی ہے لاہور میں جو ہوا وہ قابلِ مذمت ہی نہیں باعثِ شرم بھی ہے قومہ راہنما بزدلی کا ایسا مظاہرہ نہیں کیا کرتے اپنے خلاف الزامات کا جواب دینے کے لئے سر اٹھا کر عدالتوں میں جایا کرتے ہیں لیکن سر اٹھا کر تو وہ جاتے ہیں جن کا اپنا دامن صاف ہو! مریم نواز کو خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ وہ ایک گھناونی سازش کا شکار ہونے سے بچ گئیں پریس کانفرنس میں فضول بیانات اور الزامات سے کچھ حاصل نہیں ہو گا اس لئے کہ جھوٹ کے پاﺅں نہیں ہوا کرتے لکھنے والے لکھ رہے ہیں کہ مرسیڈیز اور بی ایم ڈبلیو کی بلٹ پروف گاڑی کے سکرین اگر بارہ فٹ کی دوری سے اے کے رائفل کے فائیر سے نہیں ٹوٹتے تو پتھروں سے کیسے ٹوٹ سکتے ہیں مریم نواز اگر آسین کے سانپوں کے وار سے بچ گئی ہیں تو پوری قوم کو بھی شکرانے کے نوافل پڑھنے چایہیں اگر منصوبہ ساز اپنے منصوبے میں کامیاب ہو جاتے تو مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے ہاتھوں آج نہ صرف لاہور بلکہ پورا پاکستان جل رہا ہوتا!!
قوم کی نظر میں کچھ قصور قومہ عدالتوں کا بھی جو ایسے قومی راہنماﺅں کو سزا کے بعد ضمانتوں پر رہا کر دیا کرتی ہیں لیکن تسلیم کرتے ہیں کہ قانون تو ایسے لوگوں کے لئے نہیںہوتا قانون تو روٹی چوروں کے لئے ہوتا ہے جن کو عدالت سزا دیکر جیلوں میں جیلوں اور جیلروں کے گھروں کی صفائی کے لئے رکھا کرتے ہیں!!!
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
گل بخشالوی کے کالمز
-
گداگر اپوزیشن، حکومت گراﺅ ، در در پر دستک !
بدھ 16 فروری 2022
-
کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لا سکی
منگل 15 فروری 2022
-
اگر جج جواب دہ نہیں تو سینیٹر اور وزیراعظم کیوں کرجواب دہ ہو سکتا ہے
جمعہ 4 فروری 2022
-
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن غیر حاضر اور حکومت کی جیت
پیر 31 جنوری 2022
-
اسلامی صدارتی نظام اور پاکستان
جمعرات 27 جنوری 2022
-
تحریکِ انصاف ، جماعت اسلامی ، پاکستان عوامی تحریک ، اور ریاست ِ مدینہ!!
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
اپوزیشن، عوام کی عدالت میں پیش ہونے سے قبل ان کے دل جیتیں
جمعرات 20 جنوری 2022
-
خدا کا شکر ادا کریں کہ ہم پاکستان کے باشندے ہیں
ہفتہ 15 جنوری 2022
گل بخشالوی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.