
عمران خان کے بائونسرز سے بچنے کے لئے اسمبلیوں میں آئیں
بدھ 6 جنوری 2021

گل بخشالوی
بہت پہلے کہا بھی تھا اور لکھا بھی تھا کہ اپوزیشن کے تلوں میں تیل نہیں ہے یہ لوگ صرف اپنے کل کی چوری میں پکڑے جانے کی خوف سے اکھٹے ہوئے تھے لیکن ان کا خوا ب ادھورا رہ گیا ، بڑے سبز باغ دیکھے ان کے چور دربا ریوں اور پٹواریوں نے بھی آج اپنے زخمی خوابوں کو چاٹ رہے ہیں ان کو صاحب شعور سیاست دانوں اور ا داروں کے بڑوں نے سمجھایا تھا کہ جو کھیل آپ لوگ زرداری اور میاں صاحب کے دورِ اقتدار میں کھیلتے رہے ہیں مزید کھیلنے کی امید نہ رکھیں لیکن اپوزیشن الیون کو مخالف ٹیم کے کپتان کی حکمت عملی سمجھ نہیں آئی اور نہ ہی عقل آئی حالانکہ وہ جانتے ہیں کہ پاکستان کے شیطان سیاست دان الطاف حسین اگر آج بے نام ہیں تو یہ لوگ بھی ہو سکتے ہیں لیکن کچھ غلطیاں اور کچھ غلط فہمیاں ان کو لے ڈوبیں اور آج تنکوں کی تلاش میں ہیں اپوزیشن عمران خان کو یو ٹرن خان کہتے رہے ہیں ۔
(جاری ہے)
کچھ قارئین کی سوچ میں میرے کالم پڑھ ضرو سوال اٹھتے ہوں گے کہ میرا قلم عمران خان کے ساتھ کیوں کھڑا ہے، میرے سیاسی نظریات کچھ بھی ہوں لیکن عمران خان پاکستان کی بات کرتا ہے اور میں جانتا ہوں کہ میری زندگی اور مقبرے کا مسکن پاکستان ہے میں اپنے پاکستان اور افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوں اور یہ کھڑا ہونا میری قلمی اور علمی عبادت ہے
یکم جنوری کے اجلاس کے بعد مولانا کہتے ہیں کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے انعقاد میں ابھی وقت ہے اور اس میں حصہ لینے یا نہ لینے سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائیگا،( یہاں پر بھی مولانا نے نئے سال کا پہلا جھوٹ بولا پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ وہ ہر صورت میں سینٹ اور ضمنی الیکشن لڑے گی)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے پاس مستعفی ہونے کیلئے 31 جنوری تک کی مہلت ہے او راگر وہ مستعفی نہیں ہوتے تو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلا کر لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا ( حالانکہ پہلے انہوں نے ۳۱ جنوی کو لانگ مار چ میں دمادم مست قلندر کا اعلان کیا ہے)، تمام استعفے آ چکے ، فیصلہ کرینگے لانگ مارچ اسلام آ باد کی طرف جائیگا یا پنڈی کی طرف کیا جائے ، گرفتاریاں دینے، الیکشن کمیشن اور نیب دفاتر کے سامنے مظاہروں کا فیصلہ کیا گیا ہے، فوج ہماری فوج ہے، جرنیلوں کا احترام کرتے ہیں ، عمران خان ایک مہرہ ہے، اصل مجرم انہیں لانے والے ہیں ، اب ہماری تنقید کا رْخ انکی طرف ہوگا! لیکن یہ نہیں بتایا کہ لانے والے کوں ہیں اور ان کی تنقید کا رخ کس طرف ہو گا ویسے اب تو پاکستان کا بچہ بچہ جان گیا ہے کہ مولانا کا اشارہ کس طرف ہے منافقت کی بھی کوئی حد ہوتی ہے !!
سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر اپوزیشن حکومت گرانا چاہتی ہے تو احتساب عدالت کی طرح تاریخ پہ تاریخ دینے کی ڈرامہ بازی کی کیا ضرورت ہے استعفٰی دیں اور دامادم مست قلندر کر دیں لیکن یہ بھی جانتے ہیں کہ ان کی اپنی جماعتوں میں جمہوریت پسند اور پاکدامن ممبران اسمبلی بھی ان کے ساتھ نہیں ۔مریم نواز اور مریم اورنگ زیب نے تو اخلاقیات کا جنازہ تک نکا ل دیا ۔ قوم حیران اور پریشان ہے کہ آخر عمران خان کا جرم کیا ہے وہ تو صرف احتساب چاہتے ہیں کرپشن پاک پاکستان چاہتے ہیں اگر زرداری ، میاں صاحبان اور ان کے حواری پاکدامن ہیں تو عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کریں خود کو پاکدامن تو ثابت کریں لیکن تاریخ پر تاریخ دینے سے لگتا ہے کہ ان کو کسی درمیانی راستے کے انتظار ہے اگر واقعی ایسا ہے تو عمران خان کے باونسرز سے بچنے کے لئے اسمبلیوں میں آئیں درمانی راستے کی بات کریں اور پاکستان کی عوام پر رحم کریں !!! ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
گل بخشالوی کے کالمز
-
گداگر اپوزیشن، حکومت گراﺅ ، در در پر دستک !
بدھ 16 فروری 2022
-
کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لا سکی
منگل 15 فروری 2022
-
اگر جج جواب دہ نہیں تو سینیٹر اور وزیراعظم کیوں کرجواب دہ ہو سکتا ہے
جمعہ 4 فروری 2022
-
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن غیر حاضر اور حکومت کی جیت
پیر 31 جنوری 2022
-
اسلامی صدارتی نظام اور پاکستان
جمعرات 27 جنوری 2022
-
تحریکِ انصاف ، جماعت اسلامی ، پاکستان عوامی تحریک ، اور ریاست ِ مدینہ!!
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
اپوزیشن، عوام کی عدالت میں پیش ہونے سے قبل ان کے دل جیتیں
جمعرات 20 جنوری 2022
-
خدا کا شکر ادا کریں کہ ہم پاکستان کے باشندے ہیں
ہفتہ 15 جنوری 2022
گل بخشالوی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.