تیر و ترکش

بدھ 26 دسمبر 2018

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

#ابھی جھاڑو باندھی جارہی ہے، 30 مارچ تک مکمل صفائی ہوجائے گی، شیخ رشید
آپ پیر پگاڑا بننے کی بجائے اپنی بھوک کا انتظام فرمائیں۔
#عدالتی فیصلے سے ثابت ہوا نوازشریف نے کرپشن کی ہے، سینیٹر فیصل جاوید
علیمہ خان کو جرمانہ اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے فیصلے سے بھی تو ایسا ہی ثابت ہوچکا ہے۔
#میری 40سالہ جدوجہد کو کوئی ختم نہیں کرسکتا، فاروق ستار
کیونکہ اس کام کے لیے میں خود ہی کافی ہوں۔


#عمران خان نے معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا، سید قائم علی شاہ
لو وہ بھی کہہ رہے ہیں…
#نوازشریف، زرداری اور سعد رفیق معصوم ہیں تو بدمعاش کون؟ فواد چودھری
اپنے اردگرد دیکھیں ناں!
#جنرل باجوہ نے ملک کو عالمی تنہائی سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا، چودھری پرویزالٰہی
اور آپ کو سیاسی تنہائی سے نکال کر اسپیکر بنانے میں بھلا کس کا کردار ہے؟
#عوام نے جعلی حکمرانوں کے مغربی اور یہودی ایجنڈے کو مسترد کردیا، مولانا فضل الرحمن
بے چارے عوام کو پوچھتا کون ہے؟ مغربی اور یہودی ایجنڈے مسلط کرتے وقت۔

(جاری ہے)


#ایک بار پھر عوام نے ہم پر اعتماد کیا ہے، ایم کیو ایم پاکستان
اور کیا اب بھی آپ عوام کے ساتھ وہی کچھ کریں گے جو پہلے کرتے رہے ہیں؟
#عدالت میں اپنی صفائی پیش کریں گے، ملک ریاض
پہیے والی فائلوں کے ذریعے؟
#اگر حقیقی احتساب ہوگیا تو ایوان کرپٹ لوگوں سے خالی ہوجائیں گے، سراج الحق
آپ کو پھر بھی اندر نہیں جانے دیں گے ایوانوں کے مالک۔


#تحریک انصاف کا اپوزیشن کے خلاف جوابی جلسوں کا اعلان۔
اس کا مطلب حکومت میں ہوتے ہوئے بھی کوئی کام نہیں تحریک انصاف کے پاس۔
#بہت جلد نیب میں میری انکوائری ختم ہوجائے گی، زلفی بخاری
اس بیان کے بعد ہی نیب کی غیرجانبداری کا ڈھنڈورا پیٹا جاتا رہے گا۔
#فوج اور عدلیہ ہمارے پیچھے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
یہ تو کوئی نئی اطلاع نہیں دی آپ نے لیکن یاد رکھیں فوج اور عدلیہ کبھی نوازشریف کے پیچھے بھی تھے۔


#عوام کو ہم پر اعتماد ہے، چیئرمین نیب
عمران خان، فوادچودھری اور شیخ رشید جیسوں کا نام عوام نہیں حضور!
#فاٹا کا انضمام انتہائی جلدبازی میں کیا گیا، وفاقی وزیر مذہبی امور
اسی جلد بازی سے بچنے کا مشورہ دینے پر مولانا فضل الرحمن کی دشمن ہوگئی تھی آپ کی جماعت۔
#موجودہ حکومت کے فیصلوں کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
کس کو؟
#پاکستانی خصوصی عدالتوں کے اخراجات برطانیہ اٹھاتا ہے، برطانوی اخباردی گارڈین کی رپورٹ
اسی لیے تو خصوصی انصاف ہوتا ہے ان عدالتوں میں برطانوی فقہ کے مطابق۔


#ہمارے کام خود بولیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
جس طرح آج کل نوازشریف، شہبازشریف اور زرداری کے کام بول رہے ہیں؟
#آصف زرداری کو گرفتار کیا گیا تو ملک گیر احتجاج ہوگا، ناصرحسین شاہ
اچھا لطیفہ سنایا آپ نے۔
#نوازشریف نے فیض احمد فیض کے شعر پڑھنا شروع کردیے ۔
حالانکہ میاں صاحب کوبہادرشاہ ظفر کی شاعری پڑھنا چاہیے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :