
زلفی بخاری کے انقلابی اقدامات
منگل 11 اگست 2020

نعیم کندوال
کرونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔امریکہ جیسے طاقتور ملک میں بھی غربت اور بے روزگاری میں بے پنا ہ اضافہ ہوا ہے۔ حتیٰ کہ برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ملک بھی قرض لینے پر مجبور ہو چکے ہیں۔
کرونا وائرس کی وجہ سے متحدہ عر ب امارات اور سعودی عرب میں لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی بے روزگار ہوئے ہیں ۔سمندر پار پاکستانیوں کے لیے حکومتِ پاکستان خصوصاََ زلفی بخاری کی طرف سے اب تک کیے گئے اقدامات انتہائی قابلِ تعریف ہیں۔
(جاری ہے)
23جولائی کو معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران عرب امارات کے وزیر افرادی قوت نصیر بن ثانی سے ملاقات کی ۔
یو اے ای کے وزیر نے زلفی بخاری کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات میں زلفی بخاری نے یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو در پیش مسائل پر بھر پور آواز اٹھائی ۔اِس موقع پر یو اے ای کے وزیر نصیر بن ثانی نے کہا کہ پاکستان برادر ملک ہے،تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔پاکستانی لیبر کے تحفظ اور روزگار کو یقینی بنایا جائے گا اور پاکستانیوں کو کرونا وائرس کے بعدملازمتوں میں خصوصی ترجیح دی جائے گی۔اِس سے پہلے عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے زلفی بخاری کی طرف سے کیے گئے اقدامات بھی قابلِ تعریف تھے بلکہ یو اے ای کے سفیر حماد الزابی نے کہا تھا کہ پاکستان اور زلفی بخاری کی جانب سے کیے گئے اقدامات قابلِ تحسین ہیں ۔
زلفی بخاری کا ایک اور قابلِ تحسین اقدام سیاحت کا فروغ ہے جس کے لیے 10سالہ حکمتِ عملی تیار کر لی گئی ہے۔زلفی بخاری کی کوششوں سے پاکستان 2021ء میں عالمی سیاحتی فورم کی میزبانی کرنے جا رہا ہے ،جو ایک قابل تعریف اقدام ہے ۔پاکستان میں سیاحت کا فروغ بہت ضروری ہے۔بے پناہ مواقع موجود ہونے کے باوجود ہم فائدہ نہیں اٹھا رہے ۔دنیا کے اکثریتی ممالک کی معیشت سیاحت کی وجہ سے مستحکم ہے ۔اِن ممالک سے زیادہ پاکستان میں سیاحت کے مواقع موجود ہیں۔زلفی بخاری کے اِس اقدام کی وجہ سے پاکستانی معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
اِس تحر یر کے ذریعے میں زلفی بخاری صاحب سے اپیل کرتا ہوں کہ یورپ،برطانیہ ،امریکہ اور آسٹریلیا کے لیے ویزہ پالیسی میں نرمی لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔ایسے اقدامات اٹھائے جائیں کہ خلیجی ممالک کی طرح مغربی ممالک کے لیے بھی ویزہ حاصل کرنے میں آسانی ہو۔ مغربی ممالک کے ویزہ کے حصول میں ہونے والے اخراجات میں کمی لانے کے لئے بھی ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔
اِس کے علاوہ پاکستان میں ایک بڑا مسئلہ غریب طلبا ء و طالبات کا ہے ۔اسٹڈی ویزہ کی پالیسی کو غریب طلبا ء و طالبات کے لیے نرم کیا جائے ۔ایسی پالیسی بنائی جائے جس سے غریب پاکستانی طلبا ء و طالبات کوا سٹڈی ویزہ حاصل کرنے میں آسانی ہو۔امیروں کے بچے تو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں لیکن غریب طلبا ء و طالبات تعلیم جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہو رہے ہیں۔تعلیم ہر معاشرے میں غریب اور امیر کا بنیادی اور مساوی حق ہے۔ایسے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں جنکی بدولت غریب طلباء و طالبات بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کی ترقی میں بھر پور کردار ادا کرسکیں۔
اِس کے علاوہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے مزید ایک ایسا جدیدنظام بنایا جائے جس سے سمندر پار پاکستانی اپنی شکایات آسانی سے حکومتِ پاکستان تک پہنچا سکیں ۔امید ہے زلفی بخاری صاحب اپنی غیر معمولی پرفارمنس کو جاری رکھتے ہوئے میری اِن گزارشات پر عمل در آمد کے لیے ٹھوس اقدامات کریں گے ۔
زلفی بخاری کا شمار عمران خان کی ٹیم کے چند بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔جب زلفی بخاری کو وزیراعظم عمران خان صاحب کا معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز بنایا گیا تو اُن پر بے جا تنقید کے نشتر برسائے گئے ۔لیکن اپنی غیر معمولی کارکردگی کی وجہ سے انھوں نے نہ صرف اپنے کپتان وزیر اعظم عمران خان کو مطمئن کیا ہے بلکہ ناقدین کے منہ بھی بند کر دیئے ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
نعیم کندوال کے کالمز
-
شکریہ فواد چوہدری
جمعرات 27 جنوری 2022
-
سی پیک کی اہمیت
جمعہ 5 نومبر 2021
-
آزادی اظہار رائے
بدھ 27 اکتوبر 2021
-
مسلم ڈیموکریٹک پارٹی
جمعہ 22 اکتوبر 2021
-
جلالپورنہر منصوبہ بے روزگاری کا خاتمہ کرے گا
بدھ 22 ستمبر 2021
-
پنڈ دادنخان ترقی کی راہ پرگامزن
جمعہ 10 ستمبر 2021
-
جہلم، پنڈ دادنخان! فواد آیا صواد آیا
پیر 30 اگست 2021
-
فیصل شاہ نے ساٹھ سے زائد ممالک میں پاکستان کا پرچم لہرایا
جمعرات 6 مئی 2021
نعیم کندوال کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.