
شہداء ہمارا فخرہیں
منگل 29 دسمبر 2020

نعیم کندوال
(جاری ہے)
بھارت نے ہمیشہ بلوچستان میں مداخلت کر کے پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے ۔کچھ دن پہلے اقوام متحد ہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے سیکر ٹری جنرل انتونیو گوترس سے ملاقات کی اور پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت پیش کیے۔بھارت ہمیشہ سے پاکستان میں دہشتگردی کروا رہا ہے ۔اِس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں ۔
بھارت کو اِس امر کا بخوبی ادراک ہے کہ پاکستانی قوم کا ہر بچہ اِس ملک کا سپاہی ہے اور وقت آنے پر افواج پاکستا ن کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر دشمن کا مقابلہ کرے گا۔بھارت کی 1.3ارب آبادی کے مقابلہ میں پاکستا ن 22کروڑ افراد اور تعداد میں نسبتاََ چھوٹی فوج کا ملک ہے لیکن ہم نے ہمیشہ اپنے عزم و حوصلے سے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے ہیں ۔ہماری فوج دنیا کی بہترین فورس ہے جس نے ہر طرح کے مشکل حالات میں اپنی برتری ثابت کی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر چھوٹی موٹی شرارتوں سے بڑھ کر پاکستان پر حملے کی ہر گز جرات نہیں کر سکتا۔بھارت نے ہمیشہ چھپُ کر وار کیا ہے ۔1965ء کی جنگ میں محدود اسلحہ اور دفاعی ساز و سامان کے باوجود جس طرح پوری قوم نے سیسہ پلائی دیوار کی طرح دفاع وطن میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ بہادری اور جرات کی تاریخ رقم کی تھی آج بھی وہی جذبہ ہمارا فخر اور مضبوطی کی علامت ہے ۔دشمن کس طرح اس قوم کو شکست دے سکتا ہے جس کا بچہ بچہ وطن پر قربان ہونے کے لیے بے قرار اور پر عز م ہو ۔
پاکستان آرمی دنیا کی بہادر ترین اور تجربہ کار فورس ہے ۔روایتی جنگ ہو یا دہشتگردی کے خلاف معرکے، پاکستانی افواج نے ہمیشہ بہادری اور عزم و ہمت کے ساتھ دشمن کو شکست دی ہے ۔ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے ۔پاکستان نے ہمیشہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی ہے ۔دوسری طرف بھارت ایک شر پسند ریاست ہے جس نے ہمیشہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات خراب رکھے ہیں ۔اِس بات کا ثبوت اکسائی چن میں حال ہی میں چین اور بھارت کے درمیان ہونے والی جھڑپیں ہیں ۔اِن جھڑپوں میں چین کی افواج نے بھارتی فوجیوں کو ناکوں چنے چبوائے ۔بھارتی افواج کو ہمیشہ کی طرح اِس محاذپرہزیمت اٹھانا پڑی۔اسی طرح حال ہی میں ہمسایہ ملک نیپال کے ساتھ بھی بھارت نے ایک نیا سرحدی تنازع کھڑا کردیا۔ بھارت عالمی امن کے لئے ایک خطرہ بن چکا ہے۔عالمی برادری کو بھارت کے مذموم ارادوں کو لگام دینی چاہیے۔بھارت اپنی عوام کے لئے بھی خطرناک ریاست بن چکا ہے۔ بھارت میں مسلمانوں، سکھوں، اور دلتوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے۔ بھارت کی سکھ برادری مودی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ سکھ کسانوں کا یہ احتجاج ایک زبردست تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے۔
پاک فوج دنیا کی بہادر ترین فوج ہے۔ پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔شہداء ہمارا فخر ہیں۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ او ر آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض حمیدکی سربراہی میں ہماری بہادر افواج دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں پر عزم ہیں۔ہمارے شہدا ء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
یہ بنجر ہوکے بھی بزدل کبھی پیدا نہیں کرتی
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
نعیم کندوال کے کالمز
-
شکریہ فواد چوہدری
جمعرات 27 جنوری 2022
-
سی پیک کی اہمیت
جمعہ 5 نومبر 2021
-
آزادی اظہار رائے
بدھ 27 اکتوبر 2021
-
مسلم ڈیموکریٹک پارٹی
جمعہ 22 اکتوبر 2021
-
جلالپورنہر منصوبہ بے روزگاری کا خاتمہ کرے گا
بدھ 22 ستمبر 2021
-
پنڈ دادنخان ترقی کی راہ پرگامزن
جمعہ 10 ستمبر 2021
-
جہلم، پنڈ دادنخان! فواد آیا صواد آیا
پیر 30 اگست 2021
-
فیصل شاہ نے ساٹھ سے زائد ممالک میں پاکستان کا پرچم لہرایا
جمعرات 6 مئی 2021
نعیم کندوال کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.