
”کشمیر میں وحشیانہ فوجی محاصرہ اور اقوام متحدہ“
منگل 10 اگست 2021

نسیم الحق زاہدی
(جاری ہے)
دراصل سی پیک اور پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو آسانی سے نشانہ بنانے کیلئے 370اور35اے کی آڑمیں امریکہ کو کشمیر میں گھسنے کا موقع فراہم کیا گیا ۔حالانکہ5 اگست 2019 ء کے بعد سے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، بہیمانہ جبر و استبداد میں اضافے پر سلامتی کونسل میں کئی مرتبہ مسئلہ جموں و کشمیر زیرغور آچکا ہے اس پر بین الاقوامی برادری کی طرف سے تشویش کا اظہار تو کئی بار کیا گیا ہے لیکن اس سلسلے میں کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی جوسوالیہ نشان ہونے کے ساتھ ساتھ افسوسناک امر ہے ۔دنیا بھر کے ایوانوں میں جموں و کشمیر کے مسئلے پر بحث ہوئی، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور بین الاقوامی میڈیا بھی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو بے نقاب کر رہا ہے لیکن تاحال ان سنگین خلاف ورزیوں کا کوئی سدباب نہیں کیا گیا ۔ کشمیری اپنے اسلاف کی تقلیداور کفار کیخلاف جہاد فی سبیل اللہ کا راستہ اختیار کر تے ہوئے آزادی کی خوں رنگ تاریخ میں نئے باب کا اضافہ کررہے ہیں اورمودی حکومت اپنے جنگی جنون اور جارحیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ایل او سی پربھارتی اشتعال انگیزی اور مقبوضہ وادی میں کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات افسوسناک ہیں۔بھارت شروع دن سے ہی ایشیاء پر اپنی اجارہ داری کیلئے پاکستان،چین اور خطے کے دیگر ممالک کی سلامتی اور خوشحالی کے درپے ہے یہی وجہ ہے کہ مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے ہر حربہ استعمال کیا جا رہاہے۔مقبوضہ وادی میں وحشیانہ محاصرے کی آڑ میں بھارتی قابض فورسز کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پراقوام عالم کو ہرگز لاتعلق نہیں رہنا چاہئے، خطے میں حالات معمول پر ہونے کا مسلسل بھارتی پراپیگنڈہ بے سود اور ناکام ثابت ہواہے، جھوٹے اور خلاف حقیقت بیانیے کو پھیلانے کے لئے بھارت کا ایڑی چوٹی کا زور کام نہیں آیا۔مقبوضہ جموں و کشمیر کا 5 اگست 2019 ء سے اب تک بیرونی دنیا سے ہرقسم کا رابطہ منقطع ہے جبکہ بھارت نے وادی میں احتجاج اور مظاہروں کو کچلنے کے لئے ہزاروں اضافی سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا۔بھارت اگر واقعی جمہوریت کا علمبردار ہے تو اسے چاہئے کہ اقوام متحدہ کی قرادادوں پر عمل کرتے ہوئے کشمیر میں ظلم و جبر کا سلسلہ فوری بند کرتے ہوئے کشمیریوں کے سچے جذبات کا احترام کرے ۔پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے طویل محاصرے پرعالمی قیادت، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کمشنر کی جانب سے بڑھتی ہوئی تشویش اور مطالبوں کا خیر مقدم کرتا ہے لیکن یہاں ضرورت اس امر کی بھی ہے کہ مودی حکومت کے ظلم و ستم کو فوری بند کرایا جائے تاکہ قیام امن کا خواب شرمندئہ تعبیر ہو سکے۔ کشمیر میں نہتے شہریوں پر مودی کی جارحیت و درندگی اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی ۔ لہٰذا خطے میں قیام امن کی کوششوں کو زائل ہونے سے بچانے کیلئے ”بنیئے“کی مذموم سازشوں پر کڑی نظر رکھنا ہو گی ۔ دوسری جانب اگر یہ کہا جائے کہ وزیر اعظم عمران خان کا آزاد کشمیر میں مرحلہ وار دو ریفرنڈم کرانے کا عندیہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کو غارت کرنے کے برابر ہے تو یہ غلط نہیں ہو گا۔آزاد کشمیر میں ریفرنڈم کی بات اس لئے بھی غیرمنطقی ہے کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں آزاد کشمیر میں ریفرنڈم کی سرے سے کوئی گنجائش ہی نہیں نکلتی۔ پھرمجوزہ ریفرنڈم میں کشمیریوں کو پاکستان کے ساتھ رہنے یا اپنی الگ آزاد ریاست بنانے کی آپشن دینا اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنیوالے ان لاکھوں کشمیریوں کی قربانیوں کو رائیگاں کرنے کے مترادف ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
نسیم الحق زاہدی کے کالمز
-
” مسکان کا نعرہ تکبیر اور ہم “
منگل 15 فروری 2022
-
”کشمیریوں سے معذرت کے ساتھ“
ہفتہ 5 فروری 2022
-
”پب جی “کی ہلاکت خیزیاں
بدھ 2 فروری 2022
-
”افغان بحران پاکستان کے لیے نیا امتحان“
جمعہ 28 جنوری 2022
-
”اسلاموفوبیا اور تہذیبوں کا تصادم “
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
”نئے پاکستان میں مسجدیں گرانے اور مندروں کی تعمیر کا حکم“
جمعرات 13 جنوری 2022
-
”دور حاضر کا نظام الملک“
منگل 4 جنوری 2022
-
”افغانستان کا انسانی المیہ اور او آئی سی“
منگل 28 دسمبر 2021
نسیم الحق زاہدی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.