
شاہینوں کا شہر(سرگودھا)
ہفتہ 4 جولائی 2020

سلیم ساقی
(جاری ہے)
جہاں ایک طرف سرگودھا شہر کی پاک فضائیہ اپنی مثال آپ ہے وہیں دوسری طرف سرگودھا شہر کی مٹی کے پیدا کردہ ادیب بھی اپنی ایک الگ پہچان رکھتے ہیں جن میں سر فہرست ہمارے مایہ ناز شاعر وصی شاہ ندیم قاسمی شامل ہیں جنہوں نے اپنی خدادا صلاحیتوں سے نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں اپنے ہنر کا لوہا منوایا جنکی صلاحیتوں اور جنکے ہنر کے آگے پوری دنیا نے سر تسلیم خم کیا
سرگودھا سے چودہ کلومیٹر دور پھیلی کرانہ پہاڑیوں کے بارے میں ہندؤوں کی کتابوں میں کچھ یوں لکھا گیا ہے کہ جب راون نے سیتا کو اغواء کیا تب ہنومان جی نے سیتا کو بچانے کے لئے راون کا پیچھا کیا اور یہاں پانی میں خود کے لئے خشکی بنانے کے لئے راہ بنانے کے لئے دور دراز سے پہاڑیاں اٹھا اٹھا کر لاتے رہے جن کے آپس میں جڑنے سے یہ پہاڑیوں کا سلسلہ بنا لیکن ایک مسلمان ہونے کے ناطے ان تمام تر افواہوں پر یقین کر کے ہم اپنا ایمان خراب نہیں کر سکتے کیونکہ ہمارا ایمان ہے اس دنیا و جہاں میں ایک چیٹی سے لے کر پہاڑ تک انسان سے لے حیوان تک اول سے لے کر آخر تک سب کی سب مخلوق اللہ تعالی کی کن کی پیدوار ہے اللہ کی مخلوق ہے ایسے میں ایسی شرک آمیز باتوں پر یقین رکھنا بالکل ایمان کے منافی بات ہو گی
سرگودھا شہر کی شہرت کی ایک اور سب سے اہم وجہ اس شہر کی پیداوار اسکا پھل (سنگترہ) یعنی کنو مالٹا ہے جو نہ صرف پورے پاکستان میں بہت شوق سے کھایا اور اگایا جاتا ہے بلکہ سرگودھا شہر کے نواحی گاؤں مٹیلہ کا کنو بیرون ملک میں بھی شوق سے پسند کیا جاتا ہے اور کھایا جاتا ہے پاکستان کے نواحی شہر جہاں کی زمین کنو اگانے کے لئے مناسب نہیں وہاں کے لوگ سرگودھا شہر میں بسنے والے اپنے سنگی ساتھیوں کے پاس کنو کے موسم میں کنو کھانے بہت شوق سے آتے ہیں اور یہاں کی گرینری اور قدرتی مناظر سے خود کو مسرت بخشتے ہیں صرف کنو ہی نہیں سرگودھا شہر میں مکئی گندم جو جوار باجرہ تربوز امرود اور کئی قسم کے پھل فروٹ اور سبزیاں بھی کاشت کی جاتی ہیں جنکے تیار ہونے کے بعد انھیں مختلف چیزوں پر لاد کر منڈیوں اور بازاروں میں لے جا کر بیچا جاتا ہے اور منافع کمایا جاتا ہے
جہاں ایک طرف سرگودھا میں لانچ ہوئی میکڈونلڈ کی شاخ نے سرگودھا میں بوچھال برپا کیا ہے وہیں دوسری طرف ہمارے شہر سرگودھا میں واقع خیام چوک سینما کے سموسے بھی اپنی ایک الگ پہچان رکھتے ہیں اس لئے اگر آپ کبھی ہمارے شہر سرگودھا تشریف لائیں تو خیام چوک سینما کے سموسے ضرور کھائیں
سرگودھا شہر میں واقع ڈیجیٹل اور ہائی لیٹیسٹ ٹیکنالوجی مشینری سے لیس کئی سو ہسپتال ہمارے شہر کی ساکھ کو بہت ہی مضبوطی سے جوڑے ہوئے ہیں کیونکہ بیماری انسان کو بتلا کر نہیں آتی اس لئے ہمیں سب سے پہلے بیماری سے نپٹنے کے لئے اسکا حل ضرور نکال لینا چاہیے تا کہ بروقت کام آ سکے اور بیشک ہسپتال ہر شہر ہر قصبہ ہر ملک کی سب سے بڑی ضرورت ہیں ہمارے شہر کے سب سے بڑے ہسپتالوں میں پ۔ی ایف ہاسپٹل سی۔ایم۔ایچ ہاسپٹل مبارک ہاسپٹل رحمن ہاسپٹل اور فیضی ہاسپٹل جیسے کئی مشہور و معروف ہاسپٹل شامل ہیں
سرگودھا شہر میں واقع ہائی سٹینڈرڈ اسکول و کالجز اور ہوٹلز کے دن بدن بڑھتے کمپییٹیشن نے سرگودھا شہر کو بہت مصروف کر دیا ہے سرگودھا شہر کے ٹاپ ترین اسکولز میں بیکن ہاؤس سر فہرست شامل ہے اور اگر کالجز کی بات کی جائے تو پنجاب گروپ آف کالجز،دی سپیریئر کالج اور دی ریڈر لالج سر فہرست ہیں سرگودھا شہر میں واقع یونیورسٹی آف سرگودھا کا شمار پنجاب کی ان ٹاپ ترین یونیورسٹیز میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت ہی کم وقت میں اپنی ایک الگ پہچان اپنی ایک الگ ساکھ قائم کی
سرگودھا شہر سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک چھوٹا سا گاؤں تخت ہزارہ جو کہ ہمارے گاؤں کے نزدیک واقع ہے بہت مشہور ہے کیونکہ ہمارے ہاں کی مشہور داستان ہیر رانجھا کے رانجھے کا تعلق اس تخت ہزارہ سے تھا۔۔۔۔۔۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
سلیم ساقی کے کالمز
-
افزائش نسل کی بڑھوتری کے ثمرات و نقصانات
جمعرات 16 ستمبر 2021
-
عشق مجازی سے عشق حقیقی
پیر 13 ستمبر 2021
-
''ہم زندہ جاوید کا ماتم نہیں کرتے''
منگل 24 اگست 2021
-
تھرڈ کلاسیے ایکٹرز
منگل 1 جون 2021
-
''جسد خاکی یہ ستم نہیں اچھا''
منگل 4 مئی 2021
-
لیبرز ڈے
ہفتہ 1 مئی 2021
-
رمضان کو بخشش کا فرمان کیسے بنائیں؟
منگل 27 اپریل 2021
-
کہاں کھو گیا وہ برگد کا پیڑ پرانا
ہفتہ 24 اپریل 2021
سلیم ساقی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.