
الیکشن سے قبل آزاد پنچھی ہمیشہ اپنی راہ لیتے ہیں،شہباز شریف
ْ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی قیادت نے عوام کیلئے اپنے صوبوں میں کچھ نہیں کیا، وزیراعلیٰ
پیر 30 اپریل 2018 22:44

(جاری ہے)
قائد پاکستان مسلم لیگ(ن) محمد نواز شریف ،وفاقی وزراء،مسلم لیگی رہنماء ،حمزہ شہبازشریف،مریم نوازاورپارٹی عہدیداران اجلاس میں موجود تھے ۔
وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2011 ء کے مقابلے میں عمران خان کا 2018 ء کا جلسہ ہر اعتبارسے ناکام تھا ،جس میں لاہور کے مقامی افراد کی شرکت نہ ہونے کے برابر تھی اور عوامی جوش و جذبہ بھی ناپید تھا اس جلسے میں صرف ٹکٹ کے امیدوار لوگوں کو ہمراہ لائے جو عمران خان کی ناکام سیاست کا ثبوت ہے۔ محمد شہباز شریف نے کہاکہ عمران خان کے دھرنے، لاک ڈاو ن،سول نافرمانی اورانتشار کی سیاست سے چینی صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہوا ،جس سے ملک میں میگا پراجیکٹس تاخیر کا شکار ہوئے اور ترقیاتی عمل میں رکاوٹیں ڈالی گئیں ۔ انہوں نے کہاکہ قائد پاکستان مسلم لیگ(ن)محمد نواز شریف نے بل کلنٹن کی طرف سے پانچ ارب ڈالر کی پیشکش ٹھکرا کر پانچ ایٹمی دھماکوںکے جواب میں چھ دھماکے کرکے جرات اور بہادری کا مظاہر ہ کیا اور ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا اور ان کے وژن کے تحت اس وقت ملک نے ترقی کی جو منازل طے کی ہیں وہ ایک مثال ہیں۔ محمد شہباز شریف نے کہاکہ اس وقت محمد نواز شریف کو یہ مشورہ دیا گیا کہ پانچ ارب ڈالر سے پاکستان میں ترقی ہو سکتی ہے لیکن انہوںنے کہاکہ ایسی ترقی کس کام کی جب ملک کا دفاع مضبوط نہ ہواور پاکستان بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہ کر سکے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ قائد پاکستان مسلم لیگ(ن)محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں سی پیک کا عظیم منصوبہ شروع ہوا ،جس کا کریڈیٹ انہیں جاتا ہے اس کے علاوہ ساہیوال کو ل پاورپلانٹ، پورٹ قاسم میں 1300 میگا واٹ کا پاور پراجیکٹ، اور اسی نوعیت کے دیگر توانائی کے منصوبوںکی ریکارڈ مدت میں تکمیل وہ کارنامے ہیں جن سے قومی مسائل حل کرنے میں مدد ملی ہے۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے قوم کی بڑی خدمت کی ہے ان کی جواں مردی ، جرات اوربہادری رنگ لائے گی اورپارٹی انتخابات میں شاندار کامیابی سمیٹے گی۔انہوںنے کہاکہ کئی ہچکولوں بے یقینی کی صورتحال کے باوجود قومی ترقی کی شرح5.8فیصد رہی ہے جو گذشتہ 13سالوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے ۔ زراعت نے بھی 3.8فیصدشرح کے حساب سے ترقی کی ہے جو ہماری حکومت کی طرف سے کسانوں کو سستی کھاد ،بلاسود قرضے ،زرعی ٹیوب ویلوں پر بجلی کے نرخوں میں سبسڈی کی فراہمی کی مرہون منت ہے۔وزیر اعلی پنجاب نے کہاکہ 2018 ء پاکستان مسلم لیگ(ن) کا سال ہے اورپارٹی اپنی عوامی خدمت کے باعث الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی۔وزیراعلیٰ نے اپنے کراچی ،پشاوراورمردان کے دوروں کو تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ لیاری ، بلدیہ ٹاون ، گلشن غازی ہر مقام پر کراچی کے عوام نے کراچی کا امن لوٹانے پر محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ ان کے احسان مند ہیں اور اس احسان کو کبھی نہیں بھلا سکتے ۔انہوں نے کہا کہ پشاور اورمردان میںہرمقام پر انہیں پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور دونوں صوبوں میں عوام پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی قیادت سے مایوس ہیں،جنہوں نے عوام کیلئے اپنے صوبوں میں کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکن اور رہنما متحد ہیں اور انتخابات میں ہم بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی نے دن رات جھوٹ بولا،الزام تراشی کی ،اب قوم ان سے حساب لے گی۔انہوںنے کہا کہ عمران نیازی نے جلسے میں کھڑے ہوکر کہا تھا کہ میں کبھی جھوٹ نہیں بولوں گا لیکن انہوںنے گزشتہ پانچ سالوں میں جھوٹ کے ریکارڈ بنائے ،اب قوم ان سے حساب لے گی۔انہوںنے کہا کہ آپ کی باری آئی تو دھرنے دیتے ہو جب مخالفین کی باری آئی تو مٹھایاں بانٹتے ہویہ دوہرہ معیار نہیں چلے گا۔وہ کروڑوں روپے خرچ کر کے پورے پاکستان سے لوگ لاہور لے کر آئے،وہ لوگ لاہور کی ترقی دیکھ کر اب ہمارے ووٹر بن چکے ہیں ۔قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نوازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب نے بے مثال ترقی کی ہے، ترقی کے لحاظ سے پنجاب کاسندھ اورخیبر پختونخواہ سے موازنہ کیا جائے تو پنجاب کہیں آگے ہے۔پنجاب میں کھیتوں سے منڈیوں تک ہزاروں کلو میٹر طویل سڑکیں بنائی گئی ہیں ، پنجاب میں ہسپتالوں ،تعلیمی اداروں اوریونیورسٹیوں کا جال بچھادیاگیاہے۔شہبازشریف نے توانائی کے منصوبوں کی تیزرفتاری سے تکمیل میں بھی بھر پور کردارادا کیا ہے ۔
مزید اہم خبریں
-
شہباز شریف کی آج محمد بن سلمان سے ملاقات
-
لاہور میں شیرا کوٹ کے قریب پینٹ فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی، لاکھوں کا نقصان
-
3 سال میں، 28 لاکھ 94 ہزار پاکستانی بیرون ملک چلے گئے
-
پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا، 6 ماہ میں کتنے ارب کا منافع ہوا
-
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،موجودہ حالات میں سب کچھ امریکا کی مرضی سے ہو رہا ہے‘ خواجہ آصف
-
وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے
-
امریکی اہلکار کا پاکستان کو افغان طالبان سے بات چیت کا مشورہ
-
بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
-
وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی
-
وزیراعظم نے پاکستان ٹیلی ویژن میں انگریزی چینل ’’پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل ‘‘ کا افتتاح
-
عمان کی سمندری حدود میں پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی کو حادثہ؛ 23 افراد ڈوب گئے
-
بلوچستان میں پولیس اور لیویز پر دہشت گردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید، متعدد زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.