Live Updates

نواز اور عمران پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتے‘ پیپلزپارٹی ہی الیکشن میں کامیابی حاصل کر یگی ‘

پاکستان کے عوام نے ان دونوں جماعتوں کی حکومتیں دیکھ لی ہیں ‘ دونوں جماعتوں نے عوام کے لیے کوئی کام نہیں کیا‘ عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کی بھینٹ چڑھا دیا‘ غریب دو وقت کی روٹی سے محروم ہو رہاہے‘ عوام کی امیدوں کی آخری کرن بلاول بھٹو زرداری ہیں قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین کی لطیف اکبر کی تیمارداری کے موقع پر پارٹی راہنماں سے گفتگو

جمعرات 3 مئی 2018 17:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتے پیپلزپارٹی ہی الیکشن میں کامیابی حاصل کر یگی پاکستان کے عوام نے ان دونوں جماعتوں کی حکومتیں دیکھ لی ہیں دونوں جماعتوں نے عوام کے لہیے کوئی کام نہیں کیا بلکہ عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کی بھینٹ چڑھا دیا جس سے غریب دو وقت کی روٹی سے محروم ہو رہاہے پاکستان کے عوام کی امیدوں کی آخری کرن بلاول بھٹو زرداری ہیں وہ آج یہاں پیپلز پارٹی کے صدر چودھری لطیف اکبر کی تیمارداری کے موقع پر پارٹی راہنماں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا نواز شریف اور عمران خان ہماری پارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہماری پارٹی کی بنیادوں میں شہدا کا خون شامل ہے ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کیماننے والے انکے پرچم کو کسی طور پر سرنگوں نہیں ہونے دیں گے اور ووٹ کی طاقت کے زور پر انکی اس جہدوجہد کو آگے بڑھائیں گے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جلسوں کا کوئی دوسری سیاسی جماعت مقابلہ نہیں کر سکتی یوم تاسیس کے موقع پر اسلام آباد میں ہونے والے جلسے اور 5فروری کو لاہور کے موچی گیٹ میں ہونے والے جلسے کا کوئی دوسری جماعت توڑ نہیں کر سکی اور انشااللہ پیپلزپارٹی اس سے بھی بڑے بڑے جلسے کرے گی انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاق کی جماعت ھے جسکی جڑیں عوام میں ہیں چاروں صوبوں گلگت و بلتستان اورآزادکشمیرمیں پیپلزپارٹی مظبوط اور توانا جماعت بن چکی ہے اور آہندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے مرد حر آصف علی زرداری کی کامیاب حکمت عملی نے پاکستان کے افق پر چھا ہی ہوہی جمہوریت مخالف قوتوں کو شکست دی اور پاکستان کو توانا اور مظبوط بنانے کے لئے تمام تر توانائیاں صرف کر رہے ہیں جسکی وجہ سے پیپلزپارٹی میں لوگوں کی شمولیت دن بدن بڑھ رہی ہے اور پارٹی کا گراف اوپر جا رہا ہے نواز حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں نے اس ملک کی معیشت کو تباہ برباد کر کے رگھ دیا ہے پیپلزپارٹی برسر اقتدار آکر اکانومی کو بہتر بنا کر عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرے گی اور ملک پاکستان کو معاشی طور پر مظبوط بنانے گی انہوں نے پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے کارکنوں سے کہا کہ وہ پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کر وانے کے لہیے کام شروع کر دیں خاص کر مہاجرین مقیم پاکستان آپنے آپنے حلقوں میں ڈور ٹو ڈور رابط مہم کو تیز کریں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات