
ترقی پذیر ممالک میں شرح سود میں سب سے زیادہ کمی پاکستان نے کی ہے،کورونا سے پاکستان کی معیشت 0.4 جبکہ بھارت کی معیشت 0.45 فیصد گری،
پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ ریونیو پورٹ قاسم نے کمایا‘ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے حوالے سے جو پالیسی اپنائی وہ پوری دنیا میں اچھی ہے وفاقی وزیر علی زیدی کا قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے اظہارخیال
جمعرات 25 جون 2020 17:39

(جاری ہے)
جس کا مطلب ہے کہ 40 ملین لوگ بیروزگاری کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے حوالے سے جو پالیسی اپنائی وہ پوری دنیا میں اچھی ہے۔ حکومت نے محدود وسائل کے باوجود 1240 ارب کا ریلیف پیکج دیا۔ بڑی اور چھوٹی صنعتوں کے لئے مراعات کا اعلان کیا گیا۔ احساس پروگرام کے ذریعے معاشرے کے غریب طبقات کو معاونت فراہم کی جارہی ہے۔ ٹیکس محصولات میں اضافہ ہوا ہے۔ جاری مالی سال میں سب سے زیادہ ری فنڈز جاری کی گئی۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار گندم کی خریداری کے لئے ریکارڈ فنڈز مختص کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بیرونی دوروں پر اخراجات میں مثالی کمی کی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکہ کی جی ڈی پی منفی 8‘ برطانیہ منفی 10‘ جنوبی افریقہ منفی 8 ‘ روس منفی 6 اور بھارت کی جی ڈی پی منفی 4.5 جبکہ پاکستان کی جی ڈی پی منفی 0.4 فیصد کم ہوئی ہے۔ ان حالات میں اگر کوئی پاکستان کی معیشت اور حکومت کی پالیسی پر تنقید کرے گا تو وہ صرف تنقید برائے تنقید ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سمندروں کی شکل میں بلیو اکانومی کی استعداد ہے۔ ہم نے واٹس ایپ اور ای میل کے ذریعے سٹیل ہولڈرز کو رابطے کی سہولت دی ۔ پی این اے سی میں ہمیں 9 جہاز ملے تھے اب 11 ہوگئے ہیں۔ پی این اے سی نے ریکارڈ قرضوں کی واپسی کی ہے۔ پی این اے سی میں دو عمارتوں کی رینوویشن کی جارہی ہے۔ ایک جیٹی بنائی جارہی ہے۔ 22 ارب روپے کے بی ٹی نے ریکور کئے ہیں۔ 2010ء سے کے پی ٹی ٹی اور 2008ء سے پورٹ قاسم کا آڈٹ نہیں ہوا تھا۔ معیاری ٹینڈر کے ذریعے اس کا فنانشل آڈٹ کیا جارہا ہے۔ پچھلے دو سال میں پورٹ قاسم نے تاریخ میں سب سے زیادہ ریونیو حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم پر نائٹ نیوی گیشن کی سہولت فراہم کی گئی۔ کوویڈ بحران میں بھی پورٹ قاسم فعال رہا اور 200 سے زائد جہازوں کو لنگر انداز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم میں آٹھ ٹرمینل ہم اپنے وسائل سے بنائیں گے۔ اس کے لئے سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 سال سے رعایتی ایگریمنٹ زیر التواء تھا۔ ہم نے اس کی منظوری دی۔ ایسٹ بے ایکسپریس وے اگلے سال مئی میں مکمل ہوگی۔ افغان ٹرانزٹ وہاں سے شروع ہو چکی ہے۔ کورنگی فش ہاربر اتھارٹی کو نئے سرے سے استوار کرنے کے لئے جاپان سے معاونت حاصل کی جارہی ہے۔ یہ قرضہ نہیں ہوگا۔ پی این اے سی میں ہم نے ایک نئی کمپنی بنائی ہے۔ جن لوگوں کو پی این ایس سی میں روزگار نہیں ملے گا انہیں غیر ملکی کمپنیوں میں روزگار کے مواقع ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شپنگ کے لئے نئی پالیسی بنائی ہے۔ نئی پالیسی میں 2030ء تک اگر کوئی پاکستانی بزنس مین جہاز خریدتا ہے تو اسے سیلز ٹیکس اور دیگر ٹیکسوں میں رعایت کے علاوہ پہلے لنگر انداز ہونے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ گیارہ سال بعد ایک پی ایچ ڈی خاتون کو فشریز کمشنر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو ایل این جی ٹرمینلز لگ رہے ہیں جن میں 600 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ ان کے صوبہ میں گدھا گاڑی پر لاشیں جاتی ہیں۔ ریڑھیوں میں مریضوں کو لایا جارہا ہے۔ سندھ کا بجٹ 85 فیصد غیر ترقیاتی ہے۔ ماضی کے حکمرانوں پر عوام نے اعتماد نہیں کیا اور نہ ہی ٹیکس دے رہے تھے۔ اب پہلی بار لوگ حکومت کو ٹیکس دے رہے ہیں۔ سندھ میں غربت کی شرح بلوچستان سے زیادہ ہے لیکن وہاں کے حکمران پاکستان نہیں بلکہ دنیا کے امیر لوگوں میں شمار ہوتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے ٹی وی پر کہا کہ وہ پی آئی اے کی رپورٹ نہیں مانتے۔ ان کے ماننے نہ ماننے سے فرق نہیں پڑتا۔ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی کی رپورٹ ہم جاری کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کوئی بیرونی دبا ﺅقبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے.وزیردفاع
-
آئی ایم ایف سے سات ارب ڈالر کے بیل آﺅٹ پیکج کی اگلی قسط کے لیے مذاکرات
-
پاکستان کو بھارت پر روایتی جنگ میں واضح اور فیصلہ کن برتری حاصل ہو چکی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ
-
اسلام آباد میں بلیک آﺅٹ کرنے والی افواہوں کی تردید
-
ایرانی اور اطالوی وزرائے خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت نے لگاتار تیسری رات حملہ کیا، اسے سوچنا بھی نہیں چاہیے کہ پاکستان خاموش رہے گا. رضوان سعید شیخ
-
اللہ نہ کرے ایٹمی جنگ ہو، ایٹمی جنگ کا آپشن دونوں ممالک کے پاس نہیں ہے. خواجہ آصف
-
پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے زیادہ بھارتی اقدامات جارحیت کا باعث بنے. عاصم افتخار
-
ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواﺅںکے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
-
ملک کے تمام ایئر پورٹس پر فضائی آپریشن بحال
-
ہمارا کوئی لینا دینا نہیں‘واشنگٹن پاک بھارت کشیدگی میں مداخلت نہیں کرئے گا. امریکی نائب صدر
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان کی پرول پر رہائی کے لیے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.