yکہ ملک میں آئین وقانون سے کوئی بالاتر نہیں ،امیر حیدر ہوتی

ئ*عمران خان نااہل اورناکام ،پاکستانی عوام کو آئی ایم ایف کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاہے )پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کاتحفظ کریں گے،بہت جلد نیامیثاق بنے گا اور سلیکٹڈ حکمرانوں کو گھرجاناہو،جلسہ عام سے خطاب

اتوار 25 اکتوبر 2020 22:50

sکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدرامیر حیدر خان ہوتی نے کہاہے کہ ملک میں آئین وقانون سے کوئی بالاتر نہیں ،عمران خان نااہل اورناکام ،پاکستانی عوام کو آئی ایم ایف کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاہے ،پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کاتحفظ کریں گے،بہت جلد نیامیثاق بنے گا اور سلیکٹڈ حکمرانوں کو گھرجاناہوگاان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ کے زیراہتمام کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں منعقدہ پاکستان شہدائے جمہوریت کے عنوان سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدرو سابق وزیراعلیٰ خیبر پشتونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے کہاکہ اے این پی کے صوبائی ترجمان اسدخان اچکزئی لاپتہ ہے پتہ نہیں کہ وہ کس حال میں ہے ،کراچی میں کیپٹن صفدر کے ساتھ جبکہ کوئٹہ آمد پر محسن داوڑ کے ساتھ جو سلوک روارکھا گیا بلکہ مجھے اور میاں افتخار حسین کو بھی 6گھنٹے تک ائیرپورٹ پر روکا گیا ،میں جب ارباب ہائوس پہنچا تو ایک خط تھمادی گئی کہ تھریٹس ہیں اس لئے احتیاط کرے مگر میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کی دھمکیوں اور خطوط سے باچاخان ،ولی خان ،بے نظیر بھٹو ،میاں نوازشریف ،مولانامفتی محمود ،خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی ،سردارعطاء اللہ مینگل ،نواب خیربخش مری اور میرغوث بخش بزنجو کے پیروکاروں ڈرنے والے نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

ہم یہ بھی واضح کرتے ہیں کہ عمران خان آپ کو ہم مانیںگے اور نہ ہی چھوڑیںگے ۔آل پارٹیز کانفرنس، پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ اور کراچی میں جلسوں کے بعد آج 25اکتوبر کو بلوچستان کوئٹہ سے ان سلیکٹڈ حکمرانوں کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ عمران خان نااہل اورناکام ہے بلکہ آپ کے پیچھے جن قوتوں کاسپورٹ ہے ان پر بھی واضح کرتے ہیں کہ اس ملک میں کوئی بھی آئین و قانون سے بالاتر نہیں ۔

عمران خان نے پاکستان کی معیشت کوتباہ اور پاکستانی عوام کو آئی ایم ایف کے رحم وکرم پرچھوڑ دیاہے ،عوام کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کی بجائے ان سے ان کاروزگار چھین لیاہے ،آج عوام دو وقت کی روٹی تک میسر نہیں ، مریض ادویات کی خریداری سے رہ گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کبھی پیٹرول ،کبھی آٹاتو کبھی چینی ملک سے غائب ہوجاتی ہے یہ سب سلیکٹڈ کے دور میں ہورہاہے ،اپوزیشن پر این آر او مانگنے کاالزام لگانے والے بتائیں کہ ہیلی کاپٹر ،مالم جبہ سکینڈل کے کیسز کس کے خلاف ،درختوں کی سونامی ،پشاور بی آر ٹی کس کے منصوبے ہیں ،جہانگیر ترین کس کے اے ٹی ایم مشین ہے اگر عمران خان واقعی میں ایماندارہے اور سلیکٹڈ نہیں تو پھرنیب اور اداروں کے پیچھے کیوں چھپ رہاہی ۔

انہوں نے کہاکہ میں پوچھنا چاہتاہوں کہ کیا سرداراخترجان مینگل نے آپ سے کرسی مانگی تھی انہوں نے تو صرف بلوچستان کا حق مانگا تھا۔بلوچستان میں پشتونوں اوربلوچوں نے مل کر صوبے کا حق حاصل کرنے کیلئے اس کا مقدمہ لڑناہے ،پی ڈی ایم نے خیبرپشتونخوا ،سندھ ،بلوچستان اور پنجاب کے مقدمے مل کرلڑنے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آج بلوچستان کی بہنیںاورمائیں سوال وفریاد کررہی ہیں کہ ان کے بھائی اور بیٹے کہاں ہیں اگر وہ قصور وار ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیاجائے ۔

ایک طرف بلوچستان اور خیبرپشتونخوا کو دہشتگردی نے متاثر کیا تودوسری طرف انہی دونوں صوبوں کو سی پیک میں بھی نظرانداز کردیا گیا ۔ خیبرپشتونخوا میں نئے ضم شدہ سابقہ قبائلی علاقے آج بھی زخمی ہیں ۔کرتارپور راہداری پرہمیں کوئی اعتراض نہیں مگر چمن اور تفتان بارڈر کیوں بند کئے جاتے ہیں ۔ واہگہ اور کرتارپورطرز پر چمن اور تفتان بارڈر پر بھی تجارت اور آنے جانے کی اجازت ہونی چاہیے ،گوادر کے ذریعے ملک ترقی کرے ہمیں خوشی ہوگی لیکن گوادر ،بلوچستان کی گیس اورمعدنیات پر سب سے پہلا حق بلوچستان کے بلوچوں اور پشتونوں کا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ کے جزائر پر قبضہ کیاجارہاہے صوبوں کو نئی این ایف سی نہیں دی جارہی ،18ویں آئینی ترمیم کے خلاف سازشیں کی جارہی ہے لیکن ہم واضح کرتے ہیں کہ ہمیں مل کر ہرصورت میں این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کاتحفظ کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ بہت جلد نیا میثاق بنے گااورامید ہے کہ نیا میثاق تمام پاکستان کیلئے ہوگا اس سے پورے ملک کوفائدہ پہنچے گا اس کے علاوہ کوئی دوسرا حل نہیں ،سلیکٹڈ کوگھر جاناہوگا ،الیکشن سے قبل انتخابی اصلاحات اور پھر صاف وشفاف و غیر جانبدارانہ انتخابات ہونے چاہئیں ۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث کے مرکزی امیر پروفیسر ڈاکٹرساجد میرنے کہاکہ دو سالوں میں حکمرانوں نے عوام کو کچھ نہیں ،جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ،جمعیت علماء پاکستان کے شاہ اویس نورانی نے کہاکہ اپوزیشن کی تحریک کامقصد چوروں ،لیٹروں اور قبضہ گیروں سے نجات دلاناہے ۔