
بلاول دل کا جانی ہے، ان کے خلاف میں کوئی بات نہیں سن سکتا. شیخ رشید احمد
تحریک لبیک پاکستان کا معاملہ رواں ہفتے کابینہ میں چلا جائے گا‘آزادکشمیر میں تحریک انصاف کو ہرانا ممکن نہیں.وفاقی وزیرداخلہ کی اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو
میاں محمد ندیم
جمعرات 8 جولائی 2021
13:44

(جاری ہے)
انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ انتخابات میں بھی عوام عمران خان کو ووٹ دیں گے لیکن اس کے لیے کارکردگی مزید بہتر کرنی ہوگی شیخ رشید نے کہا کہ بطور وزیر داخلہ کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان سے منشیات نہیں بلکہ باہر سے منشیات ملک میں آرہی ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے متعلق فیصلہ واپس نہ لینے تک بھارت کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں ہوسکتے.
قبل ازیں انہوں نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم تمام غیرملکیوں کو رجسٹرڈ کرکے ایلین کارڈجاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کو ایلین کارڈ پر بینک اکاﺅنٹ کھولنے، کاروبار کرنے، سسم کارڈ خریدنے اور سفری سہولتیں میسر ہوگی شیخ رشید نے کہا کہ اگر ان کا ویزا ختم ہوجائے تو وہ بھی وزارت داخلہ سے رابطہ کرکے اجازت حاصل کرسکتے ہیں . انہوں نے کہا کہ ہم نے حالیہ دنوں میں ایک افغان گروہ گرفتار کیا جو جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث تھا ہماری کوشش ہے کہ جو صورتحال بن رہی ہے اس میں ہر غیرملکی کا اندراج ہو علاوہ ازیں وزیر داخلہ نے امید ظاہر کی کہ تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر میں حکومت بنائے گی اور وزیر اعظم عمران خان انتخابی مہم کے لیے وہاں جائیں گے. شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کے ہمراہ میں بھی ہوں اور ہم انتخابی نشان’ ’بلے“ کے لیے مہم چلائیں گے انہوں نے بارڈر مینجمنٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ چمن بارڈر کو یکم سے الیکٹرانک کر دیں گے جبکہ این سی او سی طورخم سرحد ان لوگوں کے لیے کھولی جارہی ہے جن کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے. شیخ رشید نے کہا کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات کرکے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کروں گا تاکہ طورخم سرحد پر پھنسے 5 ہزار پاکستانیوں کی واپسی ممکن ہوسکے جو سعودی عرب جانا چاہتے تھے.مزید اہم خبریں
-
سرحدوں کے تحفظ کی مقدس ذمہ داری پوری کی اور ہر قیمت پر کریں گے، افواج پاکستان کا عزم
-
بھارت نے خود جنگ بندی کی درخواست کی تو ہم نے کہا کہ کیوں نہیں، ترجمان پاک فوج
-
بھارت پاکستان میں جاری دہشت گردی کا اصل سرپرست ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
مون سون بارشوں کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے 2300 کنال کے علاقے میں جھیل بنا دی گئی
-
غزہ: لوگوں کو بھوکا رکھنا بین الاقوامی قوانین کی توہین
-
بھارتی پراپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کیلئے سفارتی وفد بیرون ممالک بھیجنے کا فیصلہ، بلاول بھٹو زرداری قیادت کریں گے
-
پاکستانی وزیراعظم کا بھارت سے کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کرنے پر "بھائی" شیخ محمد بن زاید کا شکریہ
-
قصر الوطن میں اماراتی صدر کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں پرتپاک استقبال
-
پاکستان اور جہنم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو جہنم کا انتخاب کروں گا
-
مشرقی یوکرین میں ڈرون حملے میں متعدد شہری ہلاک
-
بھارت کو مشرقی محاذ پر ہرایا ہے اب مغربی محاذ پر بھی ہرائیں گے
-
ہمالیہ کے گلیشیئروں کا پگھلاؤ انتہائی تشویشناک، یو این چیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.