
پینڈورا پیپرز ; پاکستان نے آئی سی آئی جے سے معلومات فراہم کرنے کی درخواست کر دی
درخواست میں پاکستانیوں کی آف شور کمپنیز سے متعلق معلومات کی فراہمی شامل ہے
سمیرا فقیرحسین
جمعرات 21 اکتوبر 2021
13:21

(جاری ہے)
خیال رہے کہ پانامہ پیپرز کے بعد پنڈورا پیپرز نے بھی پاکستان کی سیاست میں ہلچل مچائی۔ پنڈورا پیپرز میں 700 پاکستانیوں کے نام شامل ہیں جن میں سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ کاروباری افراد بھی شامل ہیں۔
جبکہ وزیراعظم عمران خان نے پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانیوں کی انکوائری کے لیے ایک تحقیقاتی سیل پر قائم کیا۔ پنڈورا پیپرز میں وزیر خزانہ شوکت ترین ،مونس الہیٰ ،علیم خان اور فیصل واوڈا کا بھی نام ہے جبکہ دیگر میں خسرو بختیارکے بھائی عمر بختیارعارف نقوی،راجہ نادر پرویز،محمد علی ٹبہ،میر خالد آدم، کچھ کاروباری اور بینکاری شخصیات کے نام بھی شامل ہیں۔ پاک فضائیہ کے سابق سربراہ عباس خٹک کے 2 بیٹوں کےنام آف شور کمپنیاں نکل آئیں جبکہ جنرل (ر) خالد مقبول کے داماداحسن لطیف،کاروباری شخصیت طارق سعیدسہگل،جنرل (ر) شفاعت اللہ کی اہلیہ کے نام شامل ہیں۔ عمر بختیار نے آف شور کمپنی کے ذریعہ ایک ملین ڈالر کا اپارٹمنٹ اپنی والدہ کے نام پر منتقل کیا،عمر بختیار نے 2018ء میں لندن کے علاقے چیلسی میں اپارٹمنٹ والدہ کے نام پر منتقل کیا۔ پاکستانی شخصیات میں شوکت ترین اور ان کے خاندان کے نام 4 آف شور کمپنیاں نکلی ہیں ۔ علیم خان کی 1،شرجیل میمن کی 3،علی ڈار کی 2،مونس الٰہی کی2 ،فیصل واوڈا کی ایک آف شور کمپنی نکلی۔ ایف بی آر نے پینڈورا پیپرز میں شامل پاکستانیوں کی معلومات اکٹھی کرنا شروع کردی ہیں۔ جبکہ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے ایف بی آر کو پاکستان ریونیو آٹومیشن کے تعاون سے پینڈورا پیپرز میں شامل پاکستانیوں کی شناخت کرکے انکم ٹیکس گوشواروں کے ریکارڈ کی چھان بین کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ رواں ماہ پینڈورا پیپرز میں شامل پاکستانیوں کے اثاثے منجمد کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ خط کے مطابق لیکس میں 700 پاکستانیوں کے نام آئے، 2016ء میں پانامہ پیپرزمیں 4500 پاکستانیوں کے نام آئے تھے۔ سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس سے متعلق پٹشنز دائر ہوئیں۔ایس ای سی پی ،اسٹیٹ بینک ،ایف بی آر اور ایف آئی اے نے تحقیقات کیں۔ سپریم کورٹ نے چند پاکستانیوں سے متعلق نوٹس لیا۔ پینڈورا لیکس میں شامل افراد کی آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے طریقہ کار کی تحقیقات کی جائیں۔
مزید اہم خبریں
-
برطانوی پولیس نے دہشت گردی کی تحقیقات کے سلسلے میں سات ایرانیوں کو گرفتار کر لیا
-
اپریل میں ٹیکسٹائل برآمدات رواں مالی سال کی کم ترین سطح پر آگئیں
-
تحریک تحفظ آئین کا موجودہ حکومت کے خاتمے ‘ آزاد الیکشن کمیشن کے تحت نئے انتخابات کا مطالبہ
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس: وزارت خزانہ سمیت مختلف وزارتوں کے لیے اربوں روپے کی ضمنی گرانٹس کی منظوری
-
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی
-
گندم ذخیرہ کرنے والے ڈرم میں پھنس کر 4 بہنوں سمیت 6 بچیاں جاں بحق
-
چن چن کر وہ لوگ بریفنگ میں موجود تھے جو تحریک انصاف سے بری طرح ہارے ہوئے ہیں، عالیہ حمزہ
-
بھارت: جین مذہبی رسم کے نام پر معصوم بیٹی کو مرنے پر مجبور کیا
-
بھارت پاک کشیدگی کے درمیان ایرانی وزیر خارجہ پاکستان میں
-
نیو یارک ٹائمز نے پاکستانی آرمی چیف کو مردآہن قرار دیدیا
-
بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی ’خلاف ورزی شروع‘
-
"بلوچستان ڈیجیٹل پبلشرز فورم" کا قیام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.