Live Updates

پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کابڑھتی انتقامی کاروائیوں ، رشوت ، سفارش ، میرٹ کی پامالی ، بیڈ گورننس کیخلاف 2 دسمبر کواحتجاجی جلسے کا اعلان

دھاندلی سے مسلط ہونیوالی حکومت عوام پر عذاب بن کر ٹوٹی ہے ، ریاست کے اندر افراء تفری ،انتقامی طرز حکمرانی ، لوٹ مار کا عمل عروج پر ہے ،چوہدری لطیف اکبر

ہفتہ 27 نومبر 2021 16:02

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر نے حکومت آزاد کشمیر کی بڑھتی ہوئی انتقامی کاروائیوں ، رشوت ، سفارش ، میرٹ کی پامالی ، بیڈ گورننس کیخلاف 2 دسمبر کو اپر اڈاہ لال چوک پر احتجاجی جلسہ عام اور 30 نومبر کو پشاور ہونیوالے یوم تاسیس میں بھرپور شرکت ، انتظامات کی تیاریوں کے لئے متعدد کمیٹیاں قائم کرنے کا اعلان کردیا ، گزشتہ روز مرکزی پیپلزسیکرٹریٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر کی صدارت میں ہونیوالے تنظیموں کے مشترکہ اجلاس میں متفقہ فیصلوں کے مطابق ممبر قانون ساز اسمبلی ضلعی صدر سید بازل علی نقوی کی سربراہی میں انتظامی ، سیکرٹری ریکارڈ شوکت جاوید میر کی میڈیا کمیٹی تشکیل دے دی گئی ، جبکہ30 نومبر کو قافلے امیدوار اسمبلی مبارک حیدر کی رہائش گاہ گوجرہ سے دن دس بجے پشاور روانہ ہونگے جبکہ پارٹی کے مرحوم رہنمائوں محمد مطلوب انقلابی ، سردار غلام صادق کی برسی کے موقع پر اپر اڈاہ میں عظیم الشان جلسہ منعقد کرکے ان کی پارٹی کے لئے لازوال جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت آزاد کشمیر کی نااہلیت ، انتقامی کاروائیوں ، رشوت ، سفارش ، برداری ازم کے بڑھتے ہوئے رحجان کیخلاف شدید احتجاج کرنے کے لئے عوام رابطہ مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ دھاندلی سے مسلط ہونے والی حکومت عوام پر عذاب بن کر ٹوٹی ہے ، ریاست کے اندر افراء تفری ،انتقامی طرز حکمرانی ، لوٹ مار کا عمل اپنے عروج پر ہے ، حکومت کے چار دھڑے اپنے اپنے وزاء اعظم کے نعرے لگا رہے ہیں ، اب سمجھ نہیں آرہی کہ یہ آپس میں دست و گریبان کب بند کرینگے اور عوام کے مسائل پر توجہ کیسے دیں گے ، مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی دہشت گردی کے ذریعے ہونے والی قتل و غارت تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں بیٹھے حکمرانوں کو ذراء برابر احساس نہیں ، نہ ہی ان کی اتنی سمجھ بوجھ ہے ، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عوام دشمنی اور کشمیر فروشی کے فیصلے کرکے قوم کو مایوسی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ، مہنگائی ، بے روزگاری ماضی کے تمام ادوار کو پائوں تلے روند چکی ہے ، اور وزیراعظم صبر صبر کی تلقین کرکے اپنی کابینہ اور ساتھیوں سمیت ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ،چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ پاکستان کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کریگی اور عوامی راج کا سورج طلوع ہوگا ، 30 نومبر کو پشاور کا یوم تاسیس عمران خان کی حکومت کے خاتمے کاطبل بجا دے گا، دو دسمبر اپر اڈاہ جلسہ عام کی کامیابی کے لئے کارکن دن رات محنت کرتے ہوئے عوام رابطہ مہم شروع کردیں ، بلدیاتی انتخابات میں حکومت کا سارا حساب چکتا کردیں گے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں عبدالوحید نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ابھی تک تین ماہ میں بجٹ سے ایک روپیہ بھی خرچ کرنے کی پالیسی نہیں دے سکی ، البتہ ایک کام میں انھوں نے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں وہ انتقامی تبادلہ جات ، من پسند افراد کو نوازنے کے لئے نت نئے حربے اختیار کررہے ہیں ، پیپلزپارٹی نے متحدہ اپوزیشن سے مل کر اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن جمع کروا دی ہے ، ہمارے پاس ایک منتخب فورم موجود ہے ، جس پر ہم ان کے تمام سیاہ کارناموں کا دستاویزی شواہد کے ساتھ پردہ چاک کرینگے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر نے کہا کہ30 نومبر کو پشاور میں ہونے والے ملک گیر یوم تاسیس سلیکٹیڈ وزیراعظم عمران خان کی عوام دشمن حکومت کیخلاف پاکستانی کشمیری قوم کا متفقہ عوامی ریفرنڈم ہوگا ،تاسیسی پروگرام سے فخر پاکستان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک اور قوم کے لئے اپنی شاندار پالیسیوں کا اعلان کرتے ہوئے مسلط کردہ حکمرانوں کیخلاف قوم کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے فیصلہ کن رائونڈ شروع کرینگے ، ایک کروڑ نوکریاں ، 50 لاکھ مکانات کا ہوائی اعلانات اور قوم سے زندہ رہنے کی تمام سہولیات چھین کر ان کے چولہے بجانے والوں کو عوامی عدالت میں حساب چکتا کرنا پڑے گا ، آزاد کشمیر حکومت نے پہلے چار ماہ میں جو ظلم وجبر ، نا انصافی کی داستانیں رقم کی ہیں وہ قوم کبھی فراموش نہیں کریگی ، ایڈھاک ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی اور ان کے بچوں کو تعلیم ،صحت سے محروم کرنے والوں نے عذاب الہٰی کو دعوت دی ہے جن سے ابھی تک اپنا بجٹ خرچ نہیں ہو سکا وہ پانچ سو ارب پیکج وفاق سے لانے کا ڈھنڈورا پیٹا جارہا ہے ، پاکستان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ہونے کا فیصلہ عرش معلی مخلوق خدا کی صدائوں اور دعائوں سے ہو چکا ہے ، فرش پر کم عمر ترین وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری کو حلف اٹھاتا چشم فلک دیکھے گی ، جس کے بعد آزاد کشمیر میں بھی تحریک انصاف ڈھونڈنے سے بھی نظر نہیں آئے گی ، سردار مبارک حیدر ، شگفتہ نورین کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیس نومبر کو پشاور بھرپور شرکت کرنے کے بعد دو دسمبر کو اپر اڈاہ جلسہ عام کی کامیابی کے لئے دن رات محنت کرکے دھاندلی کی پیداوار، حکومت کی رخصتی کا آغاز کرینگے ، اجلاس میں قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر ، ممبر قانون ساز اسمبلی مرکزی نائب صدر میاں عبدالوحید ، امیدواران اسمبلی مرکزی سیکرٹری ریکارڈ شوکت جاوید میر ، ممبر سی ای سی سردار مبارک حیدر ،شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شگفتہ نورین کاظمی ، ضلعی جنرل سیکرٹری پرویز مغل ایڈووکیٹ ، سٹی صدر راجہ بشارت افضل ، سٹی جنرل سیکرٹری سید فیاض حسین شاہ ، ڈویژنل نائب صدر محمد بشیر اعوان ، ٹریڈونگ کے رہنماء تنویر قریشی ، سٹی کے چیف آرگنائزر عدنان اعوان ، تحصیل مظفرآباد کے جنرل سیکرٹری مراد علی ، ندیم ممتاز میر ، سردار دانش ، رانا گل حسن ، محسن کھوکھر ، عامر اعوان ، خرم چوہدری ، غلام مصطفی چوہدری سمیت دیگر عہدیداروں کارکنوں نے بھرپور شرکت کی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات