
پشاور میں دہشتگردی واقعہکی پرزور مذمت کرتے ہیں ،شاہ محمود قریشی
قوم نے یکجا ہوکر فوج، پولیس و دیگر اداروں سے ملکر دہشتگروں کو شکست دی ہے لیکن کچھ قوتوں کو یہ ہضم نہیں ہورہا ہے وہ ہرگز نہیں چاہتے ہیں پاکستان کی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو پاکستان میں سرمایہ کاری ہورہی ہے معاشری ترقی ہورہی ہے یہ لوگ ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں لوگوں کے اندر بے یقینی پیدا کرنے کے لئے ایسے واقعات کرائے جارہے ہیں،ٹنڈو محمد خان میں حقوق سندھ مارچ کے شرکاء سے خطاب
جمعہ 4 مارچ 2022 22:52

(جاری ہے)
اپنے اقتدار اور اپنے آپ کو احتساب کے عمل سے بچانے کے لئے اپوزیشن والے یہ سارا ناٹک لگا رہے ہیں سندھ کے عوام کو تصویر کا ایک رخ دکھایا جارہا تھا لیکن آج ہماری ریلی کے بعد دونوں رخ عوام دیکھ رہی ہے ملتان میں جو حال عوام نے پاکستان پیپلزپارٹی کے مارچ کا کیا اس پر میں ہمدردی ہی کر سکتا ہوں جو پنڈال بلاول کے استقبال کے لئے بنایا گیا تھا جب وہ پہنچے تو وہ پنڈال خالی تھا جس کے بعد پنڈال کی جگہ تبدیل کرنی پڑی اور بائی پاس چوک پر گاڑیاں روک کر ایک نمونہ پیش کرنا پڑا ملتان میں بلاول خالی کرسیوں سے خطاب کر رہے تھے 15 سالوں سے بلاول اور ان کے ساتھی ایک ہی ٹیپ چلا رہے ہیں پاکستان پیپلزپارٹی کی فلم پانچ دفعہ لگ چکی ہے جس کو عوام دیکھ چکے ہیں اب عوام یہی فلم نہیں دیکھنا چاہتے اب مفت ٹکٹ پر بھی عوام دیکھنے نہیں آتے پنجاب، کی پی کے، گلگت بلستان، آزاد کشمیر کے عوام نے پہلی ہی پیپلزپارٹی کو رد کر دیا ہے اب سندھ کے لوگوں نے بھی مسترد کر دیا ہے ذوالقفار علی بھٹو، اور بینظیر کی قربانی پر سندھ کے عوام نے پاکستان پیپلزپارٹی کو پانچ بار حکمرانی کرنے کا موقع دیا ہے اب سندھ کے لوگ زرداری راج سے تھک چکے ہیں 2023 میں اگر سندھ کے عوام نے اپنا فیصلہ بدلا تو سندھ کے عوام کو حقوق دلوائیں گے باوقار قیادت نیا پاکستان بنا سکتے ہیں لٹیرے وسائل کو لوٹ سکتے ہیں لیکن نیا پاکستان نہیں بنا سکتے۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور اور پی ٹی آئی سندھ کے صوبائی صدر سید علی زیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو جھوٹے مقدمات درج کر کے ان کی زمینوں پر قبضہ کرنا شروع کر دیا سندھ کے عوام نے سندھ حقوق مارچ میں شرکت کرکے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے قبل ازیں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے اپنے 14 سالہ طویل دور میں سندھ میں تعلیم پر توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بدین میں ایک بھی یونیورسٹی، میڈیکل یا پروفیشنل کالج قائم نہیں کیا گیا حتیٰ کہ صوبائی وزیر اسماعیل راہو کا تعلق بھی اس ضلع سے ہے۔وفاقی وزیر برائے بحری امور اور پی ٹی آئی سندھ کے صوبائی صدر سید علی حیدر زیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو جھوٹے مقدمات درج کر کے ان کی زمینوں پر قبضہ کرنا شروع کر دیا۔ جمہوریت کے خود ساختہ چیمپئنز نے کل ملتان میں میڈیا والوں پر حملہ کیا اور ان کے کیمروں کو نقصان پہنچایا، انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کی آزادی پر قدغن لگانا ناقابل قبول ہے اور ہم اس عمل کی مذمت کرتے ہیں۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ بدین کے غریب عوام کی بڑی تعداد نے سندھ حقوق مارچ کا پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی اور وزیر اعظم عمران خان کی معاشرے کے محروم طبقات کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے لیے اپنی حمایت کا بھی یقین دلایا۔
مزید اہم خبریں
-
غزہ: یو این چیف کا یرغمالی کی رہائی کا خیرمقدم اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ
-
گوتیرش نے اقوام متحدہ میں اصلاحات کا خاکہ پیش کر دیا
-
یو این ادارہ امریکہ سے تارکین وطن کی رضاکارانہ واپسی میں معاون
-
ہمیں اپنے پائلٹس کو زیادہ سے زیادہ خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے
-
میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوا دی
-
حماس نے آخری امریکی اسرائیلی یرغمالی کو رہا کر دیا
-
مجھے اب تک کوئی اطلاع نہیں کہ پاک بھارت مذاکرات کہاں ہوں گے
-
موسمیاتی تبدیلی سے افریقہ بری طرح متاثر، ڈبلیو ایم او
-
’مودی ایک شکست خوردہ انسان نظر آئے‘
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانےکا اعلان
-
ٹرمپ کا قطر کی جانب سے طیارے کے متنازعے تحفے کا دفاع
-
دشمن کی کوئی بھی سازش پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.