
مارچ کے جلسے کا جمِ غفیر ایوانوں کو ہلا دے گا، فواد چوہدری
ہفتہ 26 مارچ 2022 21:59

(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو کے بعد اگر پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد ہے تو وہ عمران خان کی وجہ سے آزاد ہے، معیشت کا پہیہ چلنے شروع ہوا ہے تو اس کے خلاف سازش کی جارہی ہے، پاکستان کے عوام اس سازش کو ناکام بنائیں گے، ہم نے جلسے کے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ شہری اپنے آپ کو ڈسپلن میں رکھتے ہوئے سپریم کورٹ، ہائی کورٹ کی ہدایات پر عمل درآمد کریں، کسی جگہ سے کوئی سڑک یا راستہ بند نہیں ہونا چاہیے اور ایک پٴْرامن احتجاج کے ساتھ ہم اپنے وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کریں گے۔اپوزیشن کے قافلے اسلام آباد پہنچنے سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو خوش آمدید کہتے ہیں، تمام جماعتوں کا جلسہ کرنے کا حق ہے، میں چیلنج کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سمیت تمام چوروں کو ویلکم کرتا ہوں کہ اکٹھا جلسہ کریں تاکہ عوام مقابلہ کر سکیں کہ کس کا جلسہ کیسا ہوا ہے۔منحرف اراکین کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 2 اراکین نے جواب دے دیا ہے، باقی کی بھی امید ہیں کہ جلد جواب دے دیں گے۔اتحادی جماعتوں کے بارے میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایم کیو ایم سے ملاقات ہوگئی ہے، مسلم لیگ (ق) سے ملاقات جاری ہے، ایک بار پھر ایم کیو ایم سے ملاقات کی جائے گی۔اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کا کہنا تھا کہ اجلاس میں وزیر اعظم نے اپنے دل کی باتیں کیں اور اجلاس کے شرکا نے ان کی بات کی تائید کی۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم اپنا ٹرمپ کارڈ جلد سامنے لائیں گے اور ان لوگوں کی نیندیں اڑ جائیں گی جنہوں نے ہارس ٹریڈنگ کا بازار گرم کر رکھا ہے۔منعقد ہونے والے جلسے سے متعلق انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے جارہی ہے اور اس جلسے کا مقابلہ پی ٹی آئی کے جلسے سے ہی ہوگا، کراچی میں منعقد کیا گیا جلسہ ریکارڈ بریکنگ جلسہ تھا اور اس کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو ناظم جوکھیو کے قتل میں ملوث ہیں اور بھاگے ہوئے ہیں، میں نے سنا ہے کہ وہ واپس آنے کے لیے پًر تول رہے ہی،ں انہیں خوش آمدید کرنے کے لیے میں نے ایف آئی اے کو خط لکھا ہے کہ گھناؤنے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کریں۔انہوںنے کہاکہ جب عدالتیں بلاتی ہیں تو یہ ملک سے باہر ہوتے ہیں اور جب ضمیر فروشی کا معاملہ آتا ہے تو یہ ملک میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں، ان تمام لوگوں سے آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا کسی سے رعایت نہیں کریں گے، قانون کی بالادستی قائم رکھنے کے لیے ہر راستہ اختیار کریں گے۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے ناظم جوکھیو قتل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق رکن قومی اسمبلی جام کریم پاکستان پہنچ گئے ہیں۔انہوں کہا کہ میں براہِ راست آئی جی سندھ سے مخاطب ہوکر کہتا ہوں کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسا کوئی آئی جی نہیں ہے جو اتنی جلدی سوجاتا ہو، میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ سندھ کے آئی جی ہیں یا بلاول ہاؤس کے غلام ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں 50 ہزار سے زائد اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں ہوگئیں اس پر آپ نے کچھ نہیں کیا اور ہمارے کارکنان نے پٴْرامن احتجاج کیا تو آپ کی پولیس نے اغوا اور گھر میں داخل ہونے کی ایف آئی آر کاٹ دی۔آئی سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ کبھی آپ ریٹائر بھی ہوں گے یا ساری زندگی سندھ کے آئی جی رہیں گے، آپ عوام کو اپنے خاندان اور دیگر کو کیا جواب دیں گے کہ میں بلاول ہاؤس کے کتے بھی بچاتا تھا لیکن میں سندھ کے عوام کو نہیں بچا سکا۔انہوںنے کہاکہ قتل میں ملوث رکن قومی اسمبلی واپس آگیا لیکن آپ کو علم ہی نہیں ہے، میں آپ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ہمارے کارکنان کے خلاف کاٹی گئی ایف آئی آرز واپس لی جائیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم کسی کو احتجاج کرنے سے روک نہیں رہے ہیں لیکن ہمیں مجبور نہ کریں کہ ہم کوئی ایسا فیصلہ کریں کہ ہمیں سندھ میں کسی کے گھر کے سامنے بیٹھنا پڑے۔جلسے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سندھ سے بڑے بڑے قافلے پنجاب میں داخل ہو رہے ہیں، یہ نہ صرف پاکستان بلکہ برصغیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔
مزید اہم خبریں
-
حیدرآباد،فتنہ الہندوستان کے روپوش 2دہشتگرد گرفتار
-
قومی ایئر لائن 25اکتوبر سے اسلام آباد اور مانچسٹر کے درمیان پروازیں شروع کر گی
-
قومی گندم پالیسی26-2025 کی منظوری ، گندم کی خریداری 3,500 روپے فی من کی بین الاقوامی درآمدی قیمت کے مطابق مقرر کرنے کا فیصلہ ،حکومت عوامی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے کسانوں کے منافع کو یقینی بنائے گی ،وزیراعظم ..
-
ہری پور، باراتیوں سے بھری کوسٹر پہاڑ سے ٹکرا گئی، 2خواتین جاں بحق، 30 افراد زخمی
-
اسلام آباد میں فضائی آلودگی، اسموگ پر قابو کے لیے جامع وہیکلز ایمیشن کنٹرول ایکشن پلان متعارف
-
پی ٹی آئی کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم
-
حوثی باغیوں نے صنعا میں اقوام متحدہ کے عملے کو اغوا کر لیا
-
مذہبی و سیاسی انتہا پسندی اور لا قانونیت کے ساتھ ملک ترقی نہیں کرسکتا، حافظ طاہر اشرفی
-
پنجگور میں گھر پر فائرنگ سے رکنِ بلوچستان اسمبلی کا بھائی جاں بحق
-
کم عمر افغان نوجوانوں کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کا منصوبہ بے نقاب
-
نئی دہلی حکومت کابل کو ’اکسا‘ رہی ہے، شہباز شریف
-
امیر بالاج قتل کیس کی فائل سی سی ڈی کے حوالے کردی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.