
پیپلز پارٹی نے عام انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ نہیں کیا،عام انتخابات اپنے وقت پر ہونے چاہئیں،بلاول بھٹو
اگر ان حالات میں بھی کوئی جماعت یا ادارہ الیکشن کا کہے تو یہ مذاق ہے،عمران خان کا طریقہ کار ہے اتنا جھوٹ بولو کہ لوگ سچ سمجھیں،وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس
عبدالجبار
جمعرات 6 اکتوبر 2022
13:56

(جاری ہے)
عمران خان نے اپنے گھر ریگولرائز کرایا اور دوسروں کے گھر گرائے۔سیاسی مقابلہ بھی ہو گا لیکن ابھی ترجیح سیلاب متاثرین کی امداد کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔عمران خان کی حکومت میں دوست ممالک سے تعلقات کو نقصان پہنچا، اب پاکستان امریکہ تعلقات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔عمران خان نے اپنی انا کے لیے ملک کو نقصان پہنچایا،میں سیلاب زدگان کو چھوڑ کر جلسے نہیں کر سکتا۔یہ نہیں ہو سکتا کہ دو پاکستان ہوں،ایک میں سیاسی گیم ہوتی رہے اور دوسرا ڈوبا رہے۔سیاسی جماعتیں پاز کا بٹن دبا دیں،الیکشن ہوتے رہیں گے،ابھی متاثرین کے لیے کام کرنا ہے۔اس وقت ہمیں سیاست کا نہیں سوچنا ہمارے لوگ زندہ رہیں گے تو سیاست کرسکیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارا اندازہ ہے کہ سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہوگا۔بین الاقوامی برادری کے سامنے پاکستان میں ہونے والی تباہی کا مقدمہ پیش کیا،ہم نے ایک قوم بن کر سانحات کا مقابلہ کرنا ہے۔ماڈل یوسی نہیں پورے سندھ کو ماڈل صوبہ بنائیں گے،میرے آنے سے پہلے جو ہوا سو ہوا اب خود کام کر رہا ہوں جبکہ خود تعمیر نو کے لیے وسائل جمع کر رہا ہوں۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کراچی نہیں پورے ملک کی تعمیر نو کی ضرورت ہے،اسلام آباد کی طرف بڑھیں تو لگتا ہے الگ ملک ہے۔ انہوں نے سیلابی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں برطانیہ جتنی زمین کا حصہ زیر آب ہے۔سیلاب کا 50 فیصد پانی نکالا جا چکا ہے۔تمام موجودہ وسائل سیلاب متاثرین کی امداد پر لگا دیئے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
ایک گاؤں جسے آرمینیا اور آذربائیجان کی سرحد نے تقسیم کر دیا
-
سیلابی پانی کے کٹاؤ کے باعث بریچنگ کا خدشہ، موٹروے ایم فائیو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
-
جسٹس عائشہ ملک کا سکواڈ لاہور کے قریب حادثے کا شکار
-
فیکٹ چیک: اسرائیل پروپیگنڈا اشتہارات پر کئی ملین یورو خرچ کر رہا ہے
-
پاکستان میں سیلابوں سے ہلاکتیں: آئی ایم ایف کا اظہار افسوس
-
یورپی یونین کا خوراک اور فاسٹ فیشن کا ضیاع کم کرنے کا عزم
-
قطر میں اسرائیلی فضائی حملے کے تناظر میں روبیو تل ابیب میں
-
سیلابی صورتحال میں ذخیرہ اندوزی و ناجائز منافع خوری نہیں ہونے دیں گے، وزیرخزانہ
-
سیلاب رپورٹنگ پر اے سی عارف والا کی صحافی کو مبینہ دھمکیاں
-
سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے عمران خان کو ’ٹیلی تھون‘ کی ذمہ داری سونپنے کا مطالبہ
-
سیلاب کو جواز بناکر مہنگائی کا طوفان، حکومت نے نمٹنے کیلئے کمیٹی قائم کردی
-
بھارت کی روس اور چین سے قربت، امریکہ سے دوری کی حقیقت کیا؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.