
خبر آئی ہے کہ پاکستانی معیشت پر بات کرنے والوں پر سختی کی جائے گی
کیا سوشل میڈیا پرپابندی لگانے سے معیشت ٹھیک ہوجائے گی،پاکستان میں معاشی بحران سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہے، معیشت سنگین بحران کے دہانے پر کھڑی ہے۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری
ثنااللہ ناگرہ
پیر 2 جنوری 2023
19:43

(جاری ہے)
پاکستان میں اب ڈالر ہی ناپید ہوگیا ہے اور سونے کی قلت ہے، پاکستان میں معاشی بحران سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہے، پاکستان میں معیشت سنگین بحران کے دہانے پر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں لونڈے لپاڑے اکٹھے کرکے ایم کیوایم کو جوڑا جارہا ہے، کراچی سے تشدد کی سیاست کو ختم کرنے کیلئے سب نے کردار ادا کیا۔
کراچی آپریشن میں پولیس اہلکاروں کو شہید کیا گیا لیکن ریاست ان کے ساتھ کھڑی نہیں ہوئی، اب دوبارہ ایسا کیا گیا تو یہ شہیدوں کے خون سے غداری ہوگی۔کراچی میں پی ٹی آئی کو روکنے اور بدمعاشی کے لیے غنڈوں کو جمع کیا جارہا ہے، کامران ٹیسوری کا کراچی میں قبضہ مافیا کے ساتھ کردار رہا ہے اور جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں، کراچی کے عوام ان جرائم پیشہ افراد کو مسترد کریں گے۔ یہ سب پرانے کھیل ہیں لوگوں کو پتا ہے کب کیا کیسے ہوتا ہے، ارکان کو توڑ کر دوسری جماعتوں میں بھیجا رہا ہے، اب ووٹ عمران خان کے نام کے ہوتے ہیں ارکان کے ووٹ نہیں ہوتے۔جو اسلام آباد میں الیکشن نہیں کرا پا رہے وہ عام انتخابات کیا کرائیں گے؟ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کو نہیں بلایا گیا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں خیبرپختونخواہ کا اہم کردار ہے ،قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان کو بھی نہیں بلایا گیا، بلاول بھٹو واشنگٹن جارہے ہیں لیکن انہیں کابل جانے کی زحمت نہیں ہے، افغانستان میں واشنگٹن کا سفارتخانہ تھرڈ سیکرٹری چلا رہا ہے، انہوں نے افغانستان میں سفارتی تعلقات کو ختم کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہارس ٹریڈنگ کے خلاف کاروائی کرے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو 187 ارن کا کی حمایت حاصل ہے،وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد اسمبلی تحلیل کردیں گے،ہمارے ایم پی ایز نے کہا ہے کہ ان سے رابطہ کیا گیا ہے، ارکان پنجاب اسمبلی سے رابطوں کی تحقیقات کریں گے۔
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کیلئے 11واں کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ
-
پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے. امریکی جریدے کا انتباہ
-
پاکستان ڈیجیٹل سٹارٹ اپس اور سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین مارکیٹ ہے. شہبازشریف
-
تین بھارتی سفارتکاروں سمیت سفارتی عملہ کے 22 ارکان کی وطن واپسی
-
پاکستان نے پہلے مرحلے میں بھارت کی متعدد ویب سائٹس کو ملک میں بلاک کر دیا ہے، سینیٹر فیصل واوڈا کا انکشاف
-
ایل او سی پر کشیدگی، فائرنگ کے تبادلے میں پاکستان نے بھارت کی متعدد چوکیاں تباہ کردیں
-
کاروباری اداروں میں تبدیل ہو چکی پاکستانی یونیورسٹیاں
-
امریکی حکومت پاکستان اور انڈیا دونوں سے رابطے کر رہی ہے. امریکی محکمہ خارجہ
-
پاک‘ بھارت کشیدگی سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان
-
آئینی بنچ نے آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل کے خلاف درخواستیں غیر موثر ہونے پر نمٹا دیا
-
منصوبے کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ پر قبضے کیلئے جج ٹرانسفر کیے گئے. منیراے ملک
-
اب تو ادارے بھی سیاسی جماعتوں کے ونگ بن گئے ہیں. سپریم کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.