الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 37حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کردیئے، نوٹیفکیشن جاری

اتوار 12 مارچ 2023 19:45

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 37حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کردیئے، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2023ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عدالتی احکامات پر قومی اسمبلی کی 37 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اتوار کو جاری کئے گئے مختلف نوٹیفیکیشنز کے مطابق کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 27 جنوری اور 3 فروری کے اپنے شیڈول کا نوٹیفکیشن واپس لیتے ہوئے تاحکم ثانی یہ ضمنی انتخابات ملتوی کئے۔

کے پی کے کے جن حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی ہوئے ان میں این اے 2 ،این اے 3,این اے 4 سوات،این اے 5،این ای6 ،این اے 7 دیر،این اے 8 مالاکنڈ،این اے 9 بونیر،این اے 16 ایبٹ آباد ،این اے 17 ہری پور،این اے 18،این اے 19صوابی،این اے 20 مردان،این اے 25،26 نوشہرہ،این اے 28،این اے 30 پشاور،این ای32 کوہاٹ این اے 34 کرک،این اے 38 ڈی آئی خان، ایناے 40 باجوڑ،این اے 42 مہمند،این اے 43 اور 44 خیبر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52، این اے 53 اور این اے 54 میں ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیئے ہیں۔ سندھ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 241،242،243،این اے 244،این اے 245،این اے 250،این اے 252،این اے 254 اوراین اے 256 کراچی میں بھی ضمنی انتخابات ملتوی کر دیئے گئے۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 کوئٹہ اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کئے۔