Live Updates

وفاق میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی،پنجاب میں جیالا وزیر اعلی پنجاب بنے گا ،بلاول بھٹو

ہفتہ 13 جنوری 2024 23:09

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آنے والے الیکشن میں وفاق میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی اور پنجاب میں جیالا وزیر اعلی پنجاب بنے گا ،ملک میں ایک سیاسی جماعت جیل سے بچنے کے لیے اور دوسری اپنے لیڈر کو جیل سے نکلانے کے لیے الیکشن لڑ رہی ہے صرف پیپلز پارٹی ہے جو عوامی مسائل کے حل کے لیے الیکشن میں حصہ لے رہی ہے وہ ہاکی اسٹیڈیم بہاول پور میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج ہم نے بہاول پور میں الیکشن مہم کا آغاز کردیا ہے جیالے ملک بھر میں الیکشن مہم میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں کیونکہ ہم الیکشن ذاتی مقصد کے لیے نہیں لڑ رہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ملک اس وقت مشکل میں معاشی بحران کا شکار ہے مہنگائی،غربت اور بے روز گاری کی وجہ سے ملک میں ایسے حالات ہونگے ہیں کہ تاریخ میں ایسے حالات نہیں دیکھے ۔

(جاری ہے)

شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید نے بھی جب اقتدار سبھنالا تھا اس وقت بھی ملک معاشی بحران کا شکار تھا اس وقت شہید قائد عوام نے ملک کو ایک معاشی بحران سے نکالا آج ایک بار پھر ملک تاریخی معاشی بحران سے دوچار ہے ہمیں ایک انقلابی معاشی پیکج کی ضرورت ہے ہمیں ایک بار پھر عوام دوست، غریب دوست کسان دوست حکومت چاہیے جو کہ پیپلز پارٹی کی شکل میں موجود ہے کیونکہ پیپلز پارٹی ہی عوام کی نمائندگی کرتی ہے باقی سیاسی جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے مذید کہا کہ میں نے عوام کے مسائل اور ملکی ترقی کے لیے اس الیکشن میں اپنا 10 نکاتی منشور پیش کیا ہے کہ کارکن گھر گھر جائے اور میرا 10 نکاتی منشور عوام کو بتائے کہ اگر پیپلز پارٹی کی حکومت آئی تو ہم 300 یونٹس مفت دیں گے ،تنخواہوں کو ڈبل کر دیں گے ،قائد عوام نے پانچ مرلہ سکیم جبکہ شہید بینظیر بھٹو نے سات مرلہ سکیم متعارف کرائی ہماری حکومت 30 لاکھ گھر تعمیر کرکے غریبوں کو مفت مالکانہ حقوق دے گے ، کچی آبادی میں رہنے والو کو بھی مالکانہ حقوق دیں گے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں وسیلہ روزگار، تعلیم، میں اضافہ کرینگے، خواتین کو بلا سود قرضے دینگے،تمام محنت کشوں کیلیے بینظیر کسان کارڈ متعارف کروائینگے، کسان کارڈ کے ذریعے سبسڈی اور ذرعی انشورنس بھی کروائینگے، نوجوانوں کیلیے روزگار اور مالی امداد کیلیے یوتھ کارڈ اور یوتھ سنٹرز لے کر آئینگے،ہر یونین کونسل سے بھوک مٹاو پروگرام کا آغاز کرینگے، سکول طلبا کیلیے سکول میں کھانے کا بندوبست کرینگے،جنوبی ہنجاب کے ہر ضلع میں مفت ہسپتال قائم کرینگے،بہاولپور میں آئی ٹی یونیورسٹی قائم کرینگے، بہاولپور میں مفت دل کے علاج کا ہسپتال بنائینگے،سندھ میں 20 لاکھ گھر بنا کر خواتین کو مالکانہ حقوق دے رہے ہیںخواتین کو بلا سود قرضے دے گے ، ہم بہاولپور میں بھی گھر بنا کر مالکانہ حقوق دینگے،شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے کسانوں کو زمین کا مالک بنایاہم بھی ملک بھر میں کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق یں گے،عمران خان کی طرح ہمارے جھوٹے وعدے نہیں ہیں،10 نکاتی ایجنڈہ پیپلزپارٹی کا عوامی معاشی معاہدہ ہے، پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے پیپلزپارٹی کامقابلہ سیاسی جماعت یا شخص سے نہیں،بلکہ غربت، مہنگائی اور بیروزگاری سے ہے، ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شیر کا شکار بلے سے بلکی تیر سے کیا جاتا ہے شکا ر کا موسم ہے عوام تیر پر ٹھپہ لگا کر یہ ثابت کرئے گی کہ کل بھٹو زندہ تھا آج بھی بھٹو زندہ ہے ۔اس موقع پر رحیم یا خان سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی ظفر وڑائچ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔جلسہ سے سابق گورنر پنجاب و صدر جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود،امیدوار این اے 168 حافظ حسین احمد مدنی ،مخدوم سید علی گیلانی ،ملک شاہ رخ،عبدالقادر شاہین،امیدوار پی پی 253 ملک عبدالمجید چنڑ،امیدوار پی پی 254 سید تظہیر الحسن ،سٹی صدر ملک امتیاز چنڑ ودیگر نے خطاب کیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات