پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے دن پورے کشمیر میں عام ہڑتال ہو گی جلسے،جلوس، مظاہرے،دھرنے دیکر احتجاجی ریلیاں نکال جائیں

بدھ 24 جنوری 2024 16:04

اسلام آباد/ مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے ریاست جموں و کشمیر کے دونوں اطراف پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر انتہائی عقیدت و احترام نظریاتی جوش و جذبے اور ملی یکجہتی سے منانے کا اعلان کردیا پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے دن پورے کشمیر میں عام ہڑتال ہو گی جلسے،جلوس، مظاہرے،دھرنے دیکر احتجاجی ریلیاں نکال جائیں گی کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ مکمل بند رہے گی پاکستان اور پاکستان کو ملانے والی شاہراؤں پر ھاتھوں کی زنجیریں بنا کر مظلوم،نہتے،ازادی پسند،پرامن کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا جبکہ ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر سائرن بجائے جائیں گے گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر نے پارٹی صدر چوہدری محمد یاسین،سپیکر چوہدری لطیف اکبر،سیکرٹری جنرل فیصل راٹھور کی ھدایت پر میڈیا کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر حکومت کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کی سربراہی میں ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول ناقابل تسخیر دفاع کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی پانچ فروری کو لبریشن کمیشن اور پاسبان حریت کے باہمی اشتراک سے ایک عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی جو سنٹرل پریس کلب سے پیدل مارچ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے مشن دفتر جا کر سیکرٹری جنرل اونتو نیو گوتریس کے نام میمورنڈم پیش کر کے سیکورٹی کونسل کی منظور شدہ قراردادں پر عمل درآمد اور مقبوضہ کشمیر میں نو لاکھ قابض افواج کی ریاستی دہشت گری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانے کا مطالبہ کیا جائے گا شوکت جاوید میر نے کہا کہ ریلی کی قیادت وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری محمد یاسین سابق وزرائے اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان سردار محمد یعقوب خان سردار عتیق احمد خان مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر تحریک انصاف کے صدر سردار عبد القیوم نیازی جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر مشتاق احمد قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد کے علاوہ حریت کانفرنس کے قائدین سمیت تمام مکاتب فکر کے زعماء کریں گے شوکت جاوید میر نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی،وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ،وزیر داخلہ امیت شاہ اور انکے چیف آف آرمی سٹاف جنرل منوج پانڈے پاکستان اور آزاد کشمیر پر سرجیکل سٹرائیک کی دھمکیاں دے کر بنیاد پرست متعصبانہ مائنڈ سیٹ کے ذریعے اشتعال انگیزی کا ماحول بنا رہے ہیں شوکت جاوید میر نے کہا کہ بھارت نے کمپوزٹ ڈائیلاگ،اقدمات برائے بحالی اعتماد دو طرفہ تجارت جیس اہم فیصلوں کو بھی طرح طرح کی سازشوں سے سبوتاژ کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کیا حریت کانفرنس کے قائدین کی نظر بندی خواتین رہنماؤں کو مقبوضہ کشمیر کی جیلوں سے بھارت کی جیلوں میں منتقل کرنا سفری دستاویزات پر پابندی اقلیتوں پر نت نئے مظالم بھارتی سلامتی کے لئے خطرے کی گھنٹیاں بجا رہے ہیں انھوں نے کہا کہ بھارت نے پانچ اگست دو ہزار انیس کے بعد آرٹیکل تین سو ستر اور دفع پینتیس اے میں ترامیم لا کر خصوصی حیثیت ختم تو ضرور کر دی لیکن خود اسکا دوغلا پن پوری دنیا پر آشکار ہو گیا ہے بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی تاریخی حیثیت کو مسخ کرنے کیلئے چالیس لاکھ سے زائد غیر ریاستی افراد کو کشمیری شہریت کے حقوق دیئے ہیں جسکا مطلب اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے شوکت جاوید میر نے کہا کہ پاکستان نے مسلئہ کشمیر پر ہر وقت دوٹوک مؤقف اختیار کیا تین جنگیں لڑیں چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے تحریک آزادی کشمیر پر جرآت مندانہ انداز اختیار کیا اور اپنے دورہ امریکہ کے دوران قومی خواہشات کا مظاہرہ کیا انھوں نے کہا پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اٹھائیس فروری انیس سو چوہتر کو دونوں اطراف تاریخی عام ہڑتال کی کال دی تھی بلکہ پیپلز پارٹی کے بنیاد ہی مسلئہ کشمیر پر رکھی گئی تھی پاکستان، پیپلز پارٹی،مسلئہ کشمیر کے تعلق روح اور جسم کی مانند ہے اہل کشمیر پانچ فروری کو گھروں سے نکل کر مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور اپنے محکوم مظلوم بہنوں بھائیوں نوجوانوں کی مدد کیلئے عالمی برادری کو متوجہ ہونے پر مجبور کر دیں یہی وقت کا تقاضا اور تاریخ کی سدا ہے۔