
فوج سے مذاکرات کیلئے محمود اچکزئی کو نامزد کیا گیا ہے
عمران خان جو مانگ رہے ہیں وہ شاید محمود اچکزئی کو قبول نہ ہو، ڈکٹیشن اگربانی پی ٹی آئی نے دی ہے تو بات کی ابتدا ہی نہیں ہوسکتی، جب تک 9 مئی کی بغاوت کا سدباب نہیں ہوتا کوئی دہلیز پار نہیں ہوسکتی۔ وزیردفاع خواجہ آصف
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 1 اگست 2024
20:46

(جاری ہے)
اگر سیاسی قوتوں سے مذاکرات کی بات ہو تو وزیراعظم نے پہلے بھی پیشکش کی ہے، سیاسی قوتوں کے مل بیٹھنے سے کوئی انکاری نہیں ہوسکتا۔
ڈکٹیشن یا ٹی اوآر بانی پی ٹی آئی نے دیئے ہیں تواس کی ابتداء ہی نہیں ہوسکتی، ان چیزوں کا سیاسی حل نکل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9مئی کو فوج کے ادارے کے خلاف جو کچھ کیا گیا اور جو زبان استعمال کی گئی، بانی پی ٹی آئی اب بھی وہی زبان استعمال کررہے ہیں، فوج کے ادارے سے متعلق بانی پی ٹی آئی مشروط بات کررہے ہیں۔دوسری جانب اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے کہا کہ نوازشریف این آراو لے کر کیسز معاف کرا کے واپس آئے، جب تک چیف جسٹس بندیال تھے وہ واپس نہیں آئے، قانونی طور پر چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو عمران خان کا کیس نہیں سننا چاہیئے۔ پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ 15روز میں گرینڈ الائنس بنائیں گے، جس میں تمام ہم خیال سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملائیں گے، وہ جماعتیں جو موجودہ حکومت کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے۔بلوچستان ، پنجاب، سندھ اور کے پی کے میں ہوں ، جو بھی اس وقت تحریک چلا رہے ہیں سب کو اکٹھا کررہے ہیں۔ ہمارا صوابی میں جلسہ ہوگا ،اس کا بنیادی مقصد عمران خان کو ناجائز گرفتار کیا گیا، گرفتاری غیرقانونی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
کامن ویلتھ کی 8 فروری الیکشن پر لیک رپورٹ نے بھی انتخابی دھاندلی کا پول کھول دیا، عمران خان
-
گڈو اورسکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے‘ شرجیل میمن
-
مسلم ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات فوری ختم کریں، حکومت اوراپوزیشن کا اتفاق
-
وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
-
وزیراعظم کی امیرِقطر سے ملاقات، قریبی روابط برقرار رکھنے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
کامن ویلتھ نے پاکستانی انتخابات میں دھاندلی چھپانے میں مدد کی، برطانوی اخبار کا انکشاف
-
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ؛ 5 جوان شہید‘ جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل مہنگا کر دیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکٹرک بس میں خواتین، بزرگوں اورطلباء کیلئے فری سفر کا اعلان
-
ایران میں جوہری معائنہ کاروں کی واپسی مفاہمت کی جیت، رافائل گروسی
-
اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.